پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

جنت کا حقیقی مستحق وہ ہے جو قربانی کے درجے میں اس کا طلبگار بنے آج کا مسلماں تو خواہش کے درجے میں بھی اس کا طلبگار نہیں۔
 
خدا نے چیزیں استعمال کرنے اور لوگ محبت کرنے کے لیے بنائے ہیں مگر انسان چیزوں سے محبت اور لوگوں کو استعمال کر تے ہیں ۔
 
اعلیٰ اخلاقی سطح اکثر دو قسم کے لوگوں میں پیدا ہوتی ہے ۔وہ لوگ جن کی تربیت بہت اعلیٰ ہو یا وہ لوگ جن کا مقصدحیات بہت اعلیٰ ہو۔
 
طاقتور کا نقصان نہ کیجیے وہ آپ کی دنیا کو خطرے میں ڈال دے گا ۔کمزور کا نقصان نہ کیجیے وہ آپ کی آخرت کو خطرے میں ڈال دے گا۔
 
Top