پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

جن لوگوں کے دلوں میں نفرت ہوتی ہے وہ نفرت ہی پھیلاتے ہیں ۔اور جن کے دلوں میں محبت ہوتی ہے وہ محبت ہی پھیلاتے ہیں۔
 
جسے گرم روزے کی پیاس متقی نہ بنا سکی اسے کوئی اور چیز کیسے متقی بنا سکتی ہے ۔جسے ٹھنڈے پانی کا افطار شکر گزار نہ بنا سکا اسے کوئی اور چیز کیسے شکر گزار بنا سکتی ہے ۔
 
جو لوگ ایمان اور اخلاق کی راہ پر چلتے ہیں جنت خود ہی ان کی منزل بن جاتی ہے اور جو لوگ خواہش اور تعصب کی راہ پر چلتے ہیں جہنم خود بخود ان کی منزل بن جاتی ہے ۔
 
انتہا پسندی کے جواب میں انتہاپسندی کا رویہ آپ کے علم و اخلاق کی شکست ہے ۔ انتہاپسندی کے جواب میں توازن پر قائم رہنا آپ کے علم و اخلاق کی فتح کی علامت ہے ۔
 
صبر بھی رنگ لاتا ہے اور غصہ بھی صبر کے رنگوں سے زندگی حسین ہو جاتی ہے اور غصے کا رنگ محبت کے ہر رنگ کو نگل جاتا ہے ۔
 
ہدایت بندوق کی گولی نہیں ہوتی جس سے دوسروں کو نشانہ بنایا جائے ۔یہ روشنی ہوتی ہے۔جو دل سے پھوٹتی ہے اور سب سے پہلے ہمارے اپنے وجود کو منور کرتی ہے ۔
 
Top