باصلاحیت انسانوں کی قدردانی اجتماعی کامیابی کا اصل راز ہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #82 اچھا انسان اچھا ہی ہوتاہے مگر جب انسان برائی کرتاہے تو بہتر بننے کا اہل ہوجاتاہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #83 نادان شخص غلطی کرتاہے اور بھول جاتاہے ۔عقلمند بھی غلطی کرتاہے مگر اسے یاد رکھتاہے۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #84 انسان کا اصل المیہ یہ ہے کہ بڑے بڑے حادثات کامقابلہ وہ بڑے حوصلے سے کرتاہے مگر چھوٹے چھوٹے مسائل کے ہاتھوں اپنی صحت اور سکون گنوا دیتا ہے ۔
انسان کا اصل المیہ یہ ہے کہ بڑے بڑے حادثات کامقابلہ وہ بڑے حوصلے سے کرتاہے مگر چھوٹے چھوٹے مسائل کے ہاتھوں اپنی صحت اور سکون گنوا دیتا ہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #85 سخت روزے کے بعد افطار کی نعمت دنیا کی زندگی کے بعد جنت کی پر لذت زندگی کا ایسا تعارف ہے جو صرف روزے دار کو نصیب ہوتا ہے ۔
سخت روزے کے بعد افطار کی نعمت دنیا کی زندگی کے بعد جنت کی پر لذت زندگی کا ایسا تعارف ہے جو صرف روزے دار کو نصیب ہوتا ہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #86 خوبصورت لوگ ہمیشہ اعلیٰ اخلاق کے حامل نہیں ہوتے لیکن اعلیٰ اخلاق سے مزین لوگ ہمیشہ خوبصورت ہوتے ہیں۔
خوبصورت لوگ ہمیشہ اعلیٰ اخلاق کے حامل نہیں ہوتے لیکن اعلیٰ اخلاق سے مزین لوگ ہمیشہ خوبصورت ہوتے ہیں۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #87 مخالف کو جنگ اور دلیل کے میدان میں شکست دینا بھی کامیابی ہے مگر اخلاق کے میدان میں شکست دینا زیادہ بڑی کامیابی ہے ۔
مخالف کو جنگ اور دلیل کے میدان میں شکست دینا بھی کامیابی ہے مگر اخلاق کے میدان میں شکست دینا زیادہ بڑی کامیابی ہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #88 اگر آپ حق پر کھٹر ے ہیں تو آپ کو چلا کر بات کرنے کی ضرورت نہیں اور اگر آپ حق پر نہیں تو چلاکر بات کر نے کا کوئی فائدہ نہیں۔
اگر آپ حق پر کھٹر ے ہیں تو آپ کو چلا کر بات کرنے کی ضرورت نہیں اور اگر آپ حق پر نہیں تو چلاکر بات کر نے کا کوئی فائدہ نہیں۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #89 جس طرح باہر کا اندھیرا انسان سے اس کے دیکھنے کی صلاحیت کو چھین لیتا ہے اسی طرح دل کے اندر موجود تعصب کا اندھیرا بھی انسان کو حقائق دیکھنے سے روک دیتا ہے ۔
جس طرح باہر کا اندھیرا انسان سے اس کے دیکھنے کی صلاحیت کو چھین لیتا ہے اسی طرح دل کے اندر موجود تعصب کا اندھیرا بھی انسان کو حقائق دیکھنے سے روک دیتا ہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #90 زیادہ زہین اور کم محنتی افراد کی کامیابی کا امکان جتنا کم ہوتاہے ۔کم زہین اور زیادہ محنتی افراد کی کامیابی کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوتاہے ۔
زیادہ زہین اور کم محنتی افراد کی کامیابی کا امکان جتنا کم ہوتاہے ۔کم زہین اور زیادہ محنتی افراد کی کامیابی کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوتاہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #91 جس طرح دنیاکی تجارت بداخلاقی کے ساتھ نہیں کی جاسکتی ۔اسی طرح جنت کی تجارت بداخلاقی سے نہیں کی جاسکتی ۔
جس طرح دنیاکی تجارت بداخلاقی کے ساتھ نہیں کی جاسکتی ۔اسی طرح جنت کی تجارت بداخلاقی سے نہیں کی جاسکتی ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #92 جو انسان چیزوں کو ملکیت بنانا اپنی زندگی بنا لیتاہے کچھ عرصے میں زندگی خود اسے چیزوں کی ملکیت بنا دیتی ہے ۔
جو انسان چیزوں کو ملکیت بنانا اپنی زندگی بنا لیتاہے کچھ عرصے میں زندگی خود اسے چیزوں کی ملکیت بنا دیتی ہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #93 حکمت یہ نہیں ہے کہ کسی بھی قیمت پر مسئلہ حل کیا جائے حکمت یہ ہے کہ مسئلہ کم سے کم قیمت پر حل کیا جائے ۔
حکمت یہ نہیں ہے کہ کسی بھی قیمت پر مسئلہ حل کیا جائے حکمت یہ ہے کہ مسئلہ کم سے کم قیمت پر حل کیا جائے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #94 لاکھوں روپے کمانے والے سے زیادہ خوش وہ شخص رہتاہے جو نہ ملی ہوئی چیزوں کی بجائے ملی ہوئی نعمتوں کو یاد رکھتاہے ۔
لاکھوں روپے کمانے والے سے زیادہ خوش وہ شخص رہتاہے جو نہ ملی ہوئی چیزوں کی بجائے ملی ہوئی نعمتوں کو یاد رکھتاہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #95 وقت کے زیاں کا ایک اہم ذریعہ ان لوگوں کے ساتھ بحث ومباحثہ ہے جن کا علم اور سمجھ بہت کم اور اعتماد زیادہ ہوتاہے ۔
وقت کے زیاں کا ایک اہم ذریعہ ان لوگوں کے ساتھ بحث ومباحثہ ہے جن کا علم اور سمجھ بہت کم اور اعتماد زیادہ ہوتاہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #96 انسان کو ہمیشہ اس کی تقدیر ملتی ہے مگر اس تقدیر تک انسان کو چل کر جانا پڑتاہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #97 پریشانی کی بات یہ نہیں ہے کہ آپ کے ارد گرد ناکامی کا اندھیرا چھا جائے ۔پریشانی کی بات یہ ہے کہ آپ کے اندر مایوسی کا اندھیرا چھا جائے ۔
پریشانی کی بات یہ نہیں ہے کہ آپ کے ارد گرد ناکامی کا اندھیرا چھا جائے ۔پریشانی کی بات یہ ہے کہ آپ کے اندر مایوسی کا اندھیرا چھا جائے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #98 زندگی میں پیش آنے والے ناگوار حالات روزے دار کے سخت کی دن کی طرح آخر کار گزر جاتے ہیں۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #99 قانون بگڑے ہوئے افراد کے لیے ہوتاہے بگڑی ہوئی قوم کے لیے نہیں۔ بگڑی ہوئی قوم کی اصلاح صرف دعوت و تربیت سے ہوتی ہے ۔
قانون بگڑے ہوئے افراد کے لیے ہوتاہے بگڑی ہوئی قوم کے لیے نہیں۔ بگڑی ہوئی قوم کی اصلاح صرف دعوت و تربیت سے ہوتی ہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین مارچ 21، 2017 #100 انسان کی جہالت اصل مسئلہ نہیں ہوتی اصل مسئلہ جہالت کے باوجود اپنی بات پر اعتماد ہوتاہے ۔