پسند کے لفظ پر شاعری

عثمان رضا

محفلین
میں ایک شعر لکھونگا اس میں سے کسی بھی ایک لفظ پر آپ نے شعر لکھنا ہے ۔ یوں یہ سلسلہ چلتا رہے گا ۔

مجبوریوں کی بات چلی ہے تو شراب کہاں‌
ہم نے پیا ہے زہر بھی اکثر خوشی کے ساتھ
ًمحسن نقوی

عنوان درست نہ ہوتو ضرور بتائیے گا
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ۔ بہت اچھا عنوان ہے۔ آ جائیں خوشی ادھر۔
--------------------------------------------------------------

میرے کام بہت آتا ہے اک انجانا غم
روز خوشی میں ڈھل جات ہے اک انجانا غم
(ڈاکٹر پیرزادہ قاسم)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو آپ میرے کہنے سے بھی پہلے آ گئیں۔
----------------------------------------------------------

اک تندی سیلاب کا باعث بھی جو ٹھہری
انکھوں کی فقط اشک فشانی ہی کہاں تھی
(نزہت عباسی)
 

شمشاد

لائبریرین
تلاش

تمام عمر یہی سوچ کر بسر کر دی
سکونِ جاں کو کہا پر تلاش کرنا تھا
(نزہت عباسی)
 

عثمان رضا

محفلین
عمر چاہے مجھے ملے سو سال کی وہ تو ہوگی سزا میرے اعمال کی
حاصل زندگی اس کو سمجھونگا دن تیری یاد میں جو بسر ہوگئے
 

شمشاد

لائبریرین
سال

ہتھیلیوں پہ رکھے چراغوں کو خود بجھایا ہوا سے پہلے
اُداس موسم میں بے بسی کا یہ سال کتنا عجیب سا تھا
(نجم الثاقب)
 

خوشی

محفلین
میں غزل کی شبنمی آنکھ سے یہ دکھوں کے پھول چنا کروں
مری سلطنت میرا فن رھے مجھے تاج و تخت خدا نہ دے
 

شمشاد

لائبریرین
شبنم

پونچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینیِ حسن کو بڑھنے دو
سنتے ہیں کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں
(قمر جلالوی)
 

شمشاد

لائبریرین
دن

دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئی
جیسے احسان اتارتا ہے کوئی

آئینہ دیکھ کے تسلی ہوئی
ہم کو اس گھر میں پہچانتا ہے کوئی
(گلزار)
 

شمشاد

لائبریرین
شبنم

جانے کس خواب کی شبنم میں بھگوئے ہوئے ہم
اور پھر کیسی زمینوں میں ہیں بوئے ہوئے ہم
(قیوم طاہر)
 

عثمان رضا

محفلین
خواب
اک نام کی اُڑتی خوشبو میں اک خواب سفر میں رہتا ہے
اک بستی آنکھیں ملتی ہے اک شہر نظر میں رہتا ہے
امجد اسلام امجد
 

خوشی

محفلین
اس کے کوچے سے روز میرے سوا
اور کس کا گزر زیادہ ھے
اس کی آنکھیں چھپا نہیں سکتیں
اس کی نیت جدھر زیادہ ھے
 

شمشاد

لائبریرین
آنسو


ہمارے آنسوؤں کا اب ہے جیسا جوش میں دریا
نہ دیکھا ہم نے پر جوش ایسا اپنے ہوش میں دریا
(بہادر شاہ ظفر)
 
Top