پشتو کلاس

محمد وارث

لائبریرین
اگر رحمان بابا، خوشحال خان خٹک اور دیگر پشتو شعراء کا کلام اردو ترجمے کے ساتھ پوسٹ ہوسکے تو کیا کہنے۔
 
ساجداقبال

محفلین
محمد وارث نے کہا:
اگر رحمان بابا، خوشحال خان خٹک اور دیگر پشتو شعراء کا کلام اردو ترجمے کے ساتھ پوسٹ ہوسکے تو کیا کہنے۔
اس سے بہتر یہ نہ ہوگا کہ آپ پشتو سیکھ لیں۔
جیہ نے کہا:
مگر سکھائے گا کون؟ مجھے بھی سیکھنی ہے پشتو ۔
جیہ آپ نے لکھا تھا کہ آپ نے رحمان بابا، خوشحال خان اور حمزہ شنواری کا کلام پڑھ رکھا ہے۔۔۔تو کیا وہ اردو میں تھا؟ سیدھی طرح یہاں پشتو کی ماسٹرنی بن جائیں۔ مجھے پشتو حروف تہجی سیکھنے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ساجداقبال نے کہا:
محمد وارث نے کہا:
اگر رحمان بابا، خوشحال خان خٹک اور دیگر پشتو شعراء کا کلام اردو ترجمے کے ساتھ پوسٹ ہوسکے تو کیا کہنے۔
اس سے بہتر یہ نہ ہوگا کہ آپ پشتو سیکھ لیں۔
ارے نہیں ساجد‌ صاحب، پشتوجیسی “میٹھی“ زبان ہماری قسمت میں‌ کہاں۔ ہاں شاعری ترجمے سمیت پڑھنے کی خواہش ضرور ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
جنہوں نے یہ کلاس شروع کی ہے وہ ہی پڑھائیں :lol:

وارث ، یقین کریں بہت عرصے سے میرا ارادہ ہے کہ پشتو شاعری کے اراکین خمسہ، خوشحال خان خٹک، عبد الرحمان بابا، عبد الحمید بابا، کاظم شیدا اور علی خان کی مختصر تعارف اور ان کے کلام کا نمونہ اور ترجمہ (جو میں کروں گی) پیش کروں۔ مگر موقع ہی نہیں ملتا

فکر دنیا میں سر کھپاتا ہوں
میں کہاں اور یہ وبال کہاں
 
غم دنیا میں سر کھپاتا ہوں
میں کہاں اور یہ وبال کہاں

لیکن جیہ یہ بھی تو دیکھیے

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا

آپ جلد از جلد یہ فریضہ انجام دیں‌ کہ “اہلِ زبان“ ہونے کے ناطے آپکی کی ذمہ داری دوسروؓ‌ں‌ کی مقابلے میں‌ کہیں‌ زیادہ ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
کیوں نہیں ارادہ اب بھی قائم ہے مگر بقول غالب

غم دنیا سے گر پائی بھی فرصت سر اٹھانے کی
 
جیہ

لائبریرین
کون جیتا ہے ترے زلف کے سر ہونے تک

کام کی تیاری شروع کر چکی ہوں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم جویریہ

پشتو کلاس آپ لینی ہے یہاں۔ ۔ ۔ میں ایک اچھی شاگرد ثابت ہونا۔ ۔ ۔ یقین کریں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جیہ نے کہا:
جنہوں نے یہ کلاس شروع کی ہے وہ ہی پڑھائیں :lol:

وارث ، یقین کریں بہت عرصے سے میرا ارادہ ہے کہ پشتو شاعری کے اراکین خمسہ، خوشحال خان خٹک، عبد الرحمان بابا، عبد الحمید بابا، کاظم شیدا اور علی خان کی مختصر تعارف اور ان کے کلام کا نمونہ اور ترجمہ (جو میں کروں گی) پیش کروں۔ مگر موقع ہی نہیں ملتا

غم دنیا میں سر کھپاتا ہوں
میں کہاں اور یہ وبال کہاں

جویریہ

یہ تو بہت زبردست کام ہوگا، ضرور ضرور کریں، بلکہ میرا خیال ہے آپ اسے ایک پراجیکٹ کے طور پر کریں، بہترین !
 
جیہ

لائبریرین
السلام علیکم پیارے شاگردوں۔ آج سے ہم پشتو کلاس شروع کر رہے ہیں ۔ تو سب تیار ہیں نا۔

ہاتھ کھڑے کریں سب کے سب

مگر سب سے سے پہلے پشتو کا ایک تعارف!
 
جیہ

لائبریرین
پشتو زبان

پشتو زبان​

ایک تعارف​

پشتو زبان پختونوں ، پشتونوں یا پٹھانوں کی زبان ہے اور اس کی تاریخ 2000 سال سے لے کر 5000 سال پرانی ہے۔ پشتو کا تعلق زبانوں کے ہند آریائی شاخ سے ہے۔ رگ وید اور پارسیوں کے اوستا کتاب میں اس کا ذکر ملتا ہے۔ یہ یقین کیا جاتا ہے کہ پشتو افغانستان کے علاقے پکتیا اور پکتیکا میں پیدا ہوئی اور اب افغانستان کے 55 فیصد اور پاکستان کے 19 فیصد لوگوں کی مادری زبان ہے۔ مختلف علاقوں میں مختلف لہجوں میں بولی جاتی ہے۔ مگر دو اہم لہجے یہ ہیں:

سخت لہجہ یا یوسفزیوں کا ٹکسالی لہجہ: اس لہجے میں دوسرے زبانوں سے آئے ہوئے الفاظ کے حرف ش کو خ کے ساتھ بدل لیتے ہیں جیسے پشتو کو پختو، کوشش کو کوخخ ،ج کو ز سے بدلتے ہیں جیسے جوان کو زوان، ژ کو گ سے جیسے ژلئ کو گلئ، چ کو س سے جیسے کوچہ کو کوسہ بولتے ہیں۔

نرم یا قندہاری لہجہ: اس میں ش ، ج وغیرہ حروف کو ویسے ہی بولتے ہیں جیسے پشتو، جوان، کوشش وغیرہ۔

پشتو عربی (نسخ) رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اور اس کے کل حروف 42 ہیں ۔ ان میں 5 حروف خالص پشتو کے ہیں جو کہ یہ ہیں، څ، ځ، ږ، ښ، ڼ۔ ان مخصوص حروف کو بایزید انصاری (پشتو کے اولین نثری کتاب کے مصنف) اور مشہور شاعر خوشحال خان خٹک نے وضع کیا۔ ان حروف کو وضع کرنے کا مقصد ان الفاظ کے املا کا اختلاف ختم کرنا تھا جن کا تلفظ مختلف لہجوں میں مختلف ہے۔ جیسے لفظ "پشتو" لیجیے۔ سخت لہجے میں اس کا تلفظ "پختو" اور نرم لہجے میں " پشتو" ہے ۔ اس ش اور خ کے املا میں اختلاف ختم کرنے کے لیے ایک حرف "ښ" وضع کیا گیا ۔ اب پشتو لفظ "پښتو" لکھا جاتا ہے جسے ہر کوئی اپنے لہجے کے مطابق پشتو یا پختو پڑھتا ہے۔ اس کے علاوہ "ی" اور "ے" کے علاوہ تلفظ کے لحاظ سے "ی" کے اور بھی تین اشکال ہیں جو کہ یہ ہیں: "ې"، "ئ"، "ۍ"
پشتو ذخیرۂ الفاظ میں زیادہ حصہ ہندی، فارسی اور عربی کا ہے۔ پاکستانی علاقوں میں اس پر اردو کا اثر زیادہ ہے۔ اسی طرح افغانستان میں اس پر زیادہ اثر فارسی کا ہے۔
 
Top