پشتو کلاس

جیہ

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب

ستاسو اؤ د غزل داخلہ اوشوہ

آپ کو اور غزل داخلہ دیا گیا
 

جیہ

لائبریرین
بہت خوب، مگر مہربانی ہوتی ہے مہرابانی نہیں

اور مہربانی کے لیے یا شکریہ ادا کرنے کے لیے پشتو لفظ ہے

مننہ (شکریہ، مہربانی)
 

جیہ

لائبریرین
پیغلہ سیدہ شگفتہ مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

آنسہ سیدہ شگفتہ مصروف ہیں۔ آجائے گی۔

پشتو میں مصروف مذکر اور مصروفہ مؤنث کے لیے لاتے ہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



مشق :)


پیغلہ حجاب مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

پیغلہ ماوراء مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

پیغلہ سارہ خان مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

پیغلہ غزل مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

پیغلہ امن ایمان مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

پیغلہ سیدہ شگفتہ مصروفہ دہ ۔ را بہ شی




 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کیا یہ تھریڈ تعلیم و تدریس کے زمرے میں ٹھیک نہیں رہے گا؟

میری گزارش ہے کہ پشتو کے اسباق اور اس پر تبصروں کو الگ تھریڈز میں جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ میری تجویز ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو ان اسباق سے متعلقہ آڈیو فائلز بھی تیار کی جائیں۔ ہم انہیں بخوشی اردو ویب پر ہوسٹ کریں گے۔

والسلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم نبیل بھائی

یہ تو میری صدیوں پرانی خواہش ہے آڈیو اور وڈیو اسباق کی فائلز کی جب عربی اسباق کے لئے کام شروع کیا تھا، بس انتظار ہے کہ کب آپ کا کام مکمل ہو۔

عربی اور فارسی کے لیے تو میں تیار ہوں

پشتو کے لئے جویریہ آپ بتائیں ؟؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

کیا یہ تھریڈ تعلیم و تدریس کے زمرے میں ٹھیک نہیں رہے گا؟

میری گزارش ہے کہ پشتو کے اسباق اور اس پر تبصروں کو الگ تھریڈز میں جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ میری تجویز ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو ان اسباق سے متعلقہ آڈیو فائلز بھی تیار کی جائیں۔ ہم انہیں بخوشی اردو ویب پر ہوسٹ کریں گے۔

والسلام

ٹھیک ہے نبیل بھائی زمرہ کر دیں تبدیل۔ تجربہ کرنا ہے تو تعلیم و تدریس کا زمرہ بھی ٹھیک رہے گا ۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
ارے واہ بھئی۔۔۔ پشتو تو ہماری بھی کافی کھردری ٹائپ کی ہے۔ پیغلہ جویریہ اور پیغلہ سیدہ شگفتہ کی اس کلاس میں داخلہ لے کر اسے سدھارنے کا موقع ملے گا۔
نبیل بھائی اپ نے با لکل بجا فرمایا ہے بغیر آڈیو فائلز کے پشتو کا تلفظ سمجھنا کافی مشکل ہوگا۔ اور ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ آڈیو فائلز کا ہونا بھی ضروری ہے ۔
اگر اس کلاس کو سیرئسلی چلانے کا ارادہ ہے تو آڈیو فائل ریکارڈ کرنے کا ذمہ میں لے سکتا ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

کیا یہ تھریڈ تعلیم و تدریس کے زمرے میں ٹھیک نہیں رہے گا؟

میری گزارش ہے کہ پشتو کے اسباق اور اس پر تبصروں کو الگ تھریڈز میں جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ میری تجویز ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو ان اسباق سے متعلقہ آڈیو فائلز بھی تیار کی جائیں۔ ہم انہیں بخوشی اردو ویب پر ہوسٹ کریں گے۔

والسلام

نبیل بھائ بالکل ٹھیک بات کی آپ نے۔ آڈیو فائلز کی ذمہ واری فرضی نے قبول کر لی ہے۔ میں ان کی شکر گزار ہوں۔

اور مجھے تو پوسٹ کو منتقل کرنا نہیں آتا۔ شمشاد بھائ سے درخواست ہے کہ وہ غیر ضروری پوسٹ یہاں سے منتقل کردیں۔ مننہ
 

جیہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:



مشق :)


پیغلہ حجاب مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

پیغلہ ماوراء مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

پیغلہ سارہ خان مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

پیغلہ غزل مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

پیغلہ امن ایمان مصروفہ دہ ۔ را بہ شی

پیغلہ سیدہ شگفتہ مصروفہ دہ ۔ را بہ شی





بہت خوب شگفتہ ۔ مگر ایک تصحیح کرلیں۔

غزل عباس تو ابھی بچی ہے۔ پیغلہ جوان لڑکی کو کہتے ہیں بلکہ صحیح ترجمہ دوشیزہ ہے۔

اس کو یوں کہیں۔ ماشومہ غزل مصروفہ دہ، را بہ شی

ترجمہ ، غزل بٹیا مصروف ہے۔ آجائے گی
 

جیہ

لائبریرین
پشتو حروف تہجی


پشتو کے کل حروف 42 ہیں۔ 30 تو وہ ہیں جو عربی اور فارسی میں مروج ہیں۔ 4 حروف وہ ہیں جو فارسی میں تو مروج ہیں مگر عربی میں نہیں ہیں اور وہ یہ ہیں:

پ، چ، ژ اور ګ (گ)۔

5 حروف وہ ہیں جو پشتو کے مخصوص حروف کہلاتے ہیں:

څ، ځ، ږ، ښ اور ڼ۔

ا،ب، پ، ت، ټ، ث، ج، ځ، ح، خ، چ، څ، د، ډ، ذ، ر، ړ، ز، ژ، ږ، س، ش، ښ، ص، ض، ط، ظ، ع، غ، ف، ق، ک، ګ، ل، م ن، ڼ، و، ھ،ء، ی، ے

اب میں ان حروف کا ذکر کروں گی جن کی شکلیں آپ کے لیے نامانوس ہیں:

ټ: ٹ کا متبادل ہے۔ مثال: ټیلی فون

ډ: ڈ کا متبادل ہے۔ مثال: ډنډه

ړ: ڑ کا متبادل ہے۔ مثال: ړوند (اندها)

ګ: گ کا متبادل ہے۔ ګول



آج کے لیے یہ کافی ہے۔ کل انشاء اللہ پشتو کے مخصوص حروف کے بارے بتاؤں گی۔ اور اس کے بعد " ی " کے مختلف حالتوں کے بارے بتاؤں گی۔
 
Top