گو دعویٰ تو آپ یہی کر رہے ہیں کہ وجہ جاننا چاہتے ہیں مگر آپ کے مراسلات سے کہیں اس مقصد کی جھلک بھی نظر نہیں آتی۔ وہ اس طرح کہ "ایم.کیو.ایم کو ووٹ کیوں ملتے ہیں" جاننے سے پہلے تو آپ کو یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہیے تھی کہ مہاجروں نے ایم.کیو.ایم بنائی ہی کیوں. ہم تو آپ کو سمجھانے سے قاصر ہیں کیونکہ آپ ابتداء ہی سے اس بات سے انکاری ہیں کہ مہاجروں کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے سو اس پر بات کرنا ہی بیکار ہے
اچھا اگر کوئی قسمت والا آپ کو یہ سمجھانے میں کامیاب بھی ہو گیا کہ ووٹ کیوں ملتے ہیں تو آپ کو حاصل کیا ہوگا؟ کراچی سے آپ کو کوئی ہمدردی ہے؟ مہاجروں میں کوئی جینیاتی تبدیلی آئی ہے جس کا آپ علاج کریں گے؟ کوئی اصلاحی تحریک چلائیں گے کہ بائیں بازو کی جماعت کو ووٹ نہ دو؟ کسی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے جو ایم.کیو.ایم کا متبادل بن سکے؟
آخر کوئی تو مقصد ہوگا یہ لڑی بنانے کا اور ایسے دعاوی کے جو خود مہاجروں کو بھی تسلیم نہیں ؟
ادب دوست بھائی کی پوسٹ کے بعد میرا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ میں آپ کو کوئی جواب دوں، مگر باادب بہن کی پوسٹ کا آپ نے جس درشت انداز میں جواب دیا تو پھر سے ضبط نہ ہو سکا
جسے آپ مصنوعی ہم آہنگی کہتے ہیں وہ الحمدللہ،ثم الحمدللہ حقیقی ہم آہنگی ہے۔ باادب بہنا پشتون ہیں اور ان کے علاوہ پنجاب سے بہت سے محفلین نے آپ کی بات سے اتفاق نہیں کیا بلکہ ہم سے بڑھ کر اور بہتر انداز میں آپ کو جواب دیا، اور پاکستانیوں کی اکثریت آپس میں ایسے ہی ایک دوسرے سے محبت کرتی ہے۔ الطاف حسین یا دیگر قوم پرست جماعتیں بھی یہاں اپنا وجود رکھتی ہیں مگر نفرت کے چورن کے خریدار بہت زیادہ نہیں