پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

دیکھیں مہاجر دشمنی دراصل اسلام دشمنی اور پاکستان دشمنی ہے۔
بہتر ہے سب ملکر بولیں جئے مہاجر صدا جئے
 
ہاہاہاہا
جملہ تو مکمل کر دینا تھا۔:happy:
ویسے آپ کی بات سے بالکل بھی اتفاق نہیں کیا جا سکتا کیونکہ آپ باادب ہیں اور باادب سے بعید ہے ایسی بات :happy::happy:

ہوسکتا ہے وہ کہہ رہے ہوں
ہمیں عادت نہیں اپنی غلطیاں سدھارنے کی ہم تو. . .
. . . ہیں
پنجابی
 
squarened

معطل
کوئی منطقی استدلال ہو تو مکالمہ ہو سکتا ہے۔
جب لڑی کا آغاز ہی بغیر کسی منطق اور بناء کسی دلیل کے ہو تو آگے کیسے امید رکھی جا سکتی ہے؟
دشنام طرازی تو آپ کر ہی چکی ہیں
ڈھونڈنے سے بھی کوئی دشنام طرازی نہ مل سکی، "اے پائی جان چودھری مصطفیٰ تو صلاح لے لیندے" کا ایک جملہ ہے فقط آپ کے بارے میں اور اس میں کوئی دشنام،ہجو،ہرزہ سرائی موجود نہیں ہے
ایک مصنوعی ہم آہنگی کو آئیڈیل مانا جائے گا۔
مصنوعی ہم آہنگی؟ مطلب سب کو آپس میں برسرپیکار ہونا چاہیے؟
زیادہ تر عمر پاکستان سے باہر گزری جہاں سارے صوبوں کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔
اللہ کا شکر ہے پاکستان میں بھی سب مل جل کر ہی رہتے ہیں، کراچی اس کی اعلی مثال ہے، لسانی بنیادوں پر جو جھگڑے ہوئے ہیں وہ سیاسی جماعتوں کا پھیلایا فساد ہے، عام عوام ہم آہنگی کے مخالف نہیں ہیں
یہاں نجانے کیوں لوگ غیر محفوظ (انسیکیور) ہیں۔
اب اسے آپ کی طرف سے نئی مدح سرائی سمجھا جائے؟
یہ بات مہاجروں کے بائیں بازو اور پنجابیوں کے دائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دینے کے حوالے سے کہی ہے۔
ایم.کیو.ایم بننے سے پہلے یہاں مذہبی جماعتوں کو ہی ووٹ ملتے تھے اور ماضی میں تو پی.پی.پی پنجاب سے بھی جیتی تھی.باقی موجودہ سیاسی جماعتیں کیا دائیں بائیں بازو رکھتی بھی ہیں؟ہمیں تو بازو کی بجائے صرف پیٹ ہی پیٹ نظر آتا ہے۔ نون لیگ دائیں بازو کی جماعت ہے؟
 
یہ تفریق میں نے پیدا نہیں کی، بلکہ موجود ہے، میرا ماننا ہے کہ ہر تحریک اور نظریہ ، کسی نہ کسی جبلی خواہش کی ترجمانی کرتا ہے۔ موجودہ سیاسی منظر نامہ کی مجھے یہی سمجھ آئی۔ اگر دوسروں کا خیال کچھ اور ہے تو میں ضرور اس کو سمجھنا چاہوں گا، اگر مکالمہ منطقی ہو اور سطحی جذباتیت سے مبرا۔
یقینی طور پہ یہی ہورہا ہے
 
جب لڑی کا آغاز ہی بغیر کسی منطق اور بناء کسی دلیل کے ہو تو آگے کیسے امید رکھی جا سکتی ہے؟

ڈھونڈنے سے بھی کوئی دشنام طرازی نہ مل سکی، "اے پائی جان چودھری مصطفیٰ تو صلاح لے لیندے" کا ایک جملہ ہے فقط آپ کے بارے میں اور اس میں کوئی دشنام،ہجو،ہرزہ سرائی موجود نہیں ہے

مصنوعی ہم آہنگی؟ مطلب سب کو آپس میں برسرپیکار ہونا چاہیے؟

اللہ کا شکر ہے پاکستان میں بھی سب مل جل کر ہی رہتے ہیں، کراچی اس کی اعلی مثال ہے، لسانی بنیادوں پر جو جھگڑے ہوئے ہیں وہ سیاسی جماعتوں کا پھیلایا فساد ہے، عام عوام ہم آہنگی کے مخالف نہیں ہیں

اب اسے آپ کی طرف سے نئی مدح سرائی سمجھا جائے؟

ایم.کیو.ایم بننے سے پہلے یہاں مذہبی جماعتوں کو ہی ووٹ ملتے تھے اور ماضی میں تو پی.پی.پی پنجاب سے بھی جیتی تھی.باقی موجودہ سیاسی جماعتیں کیا دائیں بائیں بازو رکھتی بھی ہیں؟ہمیں تو بازو کی بجائے صرف پیٹ ہی پیٹ نظر آتا ہے۔ نون لیگ دائیں بازو کی جماعت ہے؟
عام عوام سیاسی جماعتوں کی لگائی بجھائی سے بہت جلد متاثر ہو تی ہے، وقتا فوقتا مختلف جھگڑے اس کا ثبوت ہیں۔
خاصی حیرت انگیز بات ہے کہ اس فورم کی اکثریت ایک لسانی اور بائیں بازو کی سیاست کرنے والی جماعت کی پے در پے الیکشن کامیابی سے یکسر آنکھ چرا کے سب اچھا ہے کا راگ الاپے جا رہی ہے۔ ابھی چند سال پہلے ایک دن میں ۴۲ جانیں چلی گئیں۔ آپ ریت میں سر دبائے کراچی کو ہم آہنگی کی مثال بتاتے رہیں۔ اس جماعت کو فرشتے نہیں عام لوگ ہی ووٹ دیتے ہیں اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرتے ہیں۔
نون لیگ نےاپنے آپ کو دائیں بازو کی جماعت کے طور پہ ہی پیش کیا ہے، پی پی کے مقابلے پر۔ ماضی قریب میں نواز شریف کے منہ سے کچھ لبرل بیانات نکلے ہیں مگر یہ ان کی الیکشن کمپین کا حصہ نہیں رہا۔

باقی پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میرے نزدیک پنجابیوں کا دائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دینا بذاتِ خود کو مستحسن قدم نہیں ہے۔ میں نے صرف اس رویہ کی وجہ جاننے کی کوشش بیان کی ہے، مگر ۹ صفحات میں ایک بھی معترض نے اس رویہ کی کوئی دوسری توجیح پیش نہیں کی، بس یہی رٹ لگائے جا رہے ہیں کہ مہاجروں کو سیکیولر کیوں کہہ دیا۔ بھائی اگر اتنی ہی سیکیولرزم سے چڑ ہے تو ایک سیکیولر جماعت با رہا کامیاب کیوں ہوتی ہے؟
 
ویسے ہی جیسے ن کامیاب ہوتی ہے
پاکستان میں کوئی دائیں بائیں نہیں سب مفاد پرست ہیں
ویسے آپ سے کس نے کہہ دیا کہ ایم کیو ایم سیکولر ہے؟ الطاف ہر تقریر قرآن کی تلاوت سے کرتا ہے ۔ ہر مذہبی تہوار یہ زور سے مناتے ہیں۔ ایم کیو ایم فوج پرست اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے
 
زیک

مسافر
عام عوام سیاسی جماعتوں کی لگائی بجھائی سے بہت جلد متاثر ہو تی ہے، وقتا فوقتا مختلف جھگڑے اس کا ثبوت ہیں۔
خاصی حیرت انگیز بات ہے کہ اس فورم کی اکثریت ایک لسانی اور بائیں بازو کی سیاست کرنے والی جماعت کی پے در پے الیکشن کامیابی سے یکسر آنکھ چرا کے سب اچھا ہے کا راگ الاپے جا رہی ہے۔ ابھی چند سال پہلے ایک دن میں ۴۲ جانیں چلی گئیں۔ آپ ریت میں سر دبائے کراچی کو ہم آہنگی کی مثال بتاتے رہیں۔ اس جماعت کو فرشتے نہیں عام لوگ ہی ووٹ دیتے ہیں اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرتے ہیں۔
نون لیگ نےاپنے آپ کو دائیں بازو کی جماعت کے طور پہ ہی پیش کیا ہے، پی پی کے مقابلے پر۔ ماضی قریب میں نواز شریف کے منہ سے کچھ لبرل بیانات نکلے ہیں مگر یہ ان کی الیکشن کمپین کا حصہ نہیں رہا۔

باقی پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میرے نزدیک پنجابیوں کا دائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دینا بذاتِ خود کو مستحسن قدم نہیں ہے۔ میں نے صرف اس رویہ کی وجہ جاننے کی کوشش بیان کی ہے، مگر ۹ صفحات میں ایک بھی معترض نے اس رویہ کی کوئی دوسری توجیح پیش نہیں کی، بس یہی رٹ لگائے جا رہے ہیں کہ مہاجروں کو سیکیولر کیوں کہہ دیا۔ بھائی اگر اتنی ہی سیکیولرزم سے چڑ ہے تو ایک سیکیولر جماعت با رہا کامیاب کیوں ہوتی ہے؟
نیشنلسٹ جماعتیں دائیں بازو کی ہی سمجھی جاتی ہیں
 
نیشلسٹ جماعتوں کی اصطلاح ہمارے ہاں علاقائی جماعتوں کیلئے استعمال ہوتی ہے، جیسے اے، این، پی یا بلوچ، یا سندھی قوم پرست وغیرہ۔ یہ سب بائیں بازو کی ہیں۔
 
ایم کیو ایم اور مہاجر دو الگ چیز ہیں
ایم کیو ایم بلکل بھی نیشنلشٹ جماعت ان معنی میں نہیں جیسی آپ نے بتائی۔ اسکا نام متحدہ قومی موومنٹ ہے
یہ ایک لبرل جماعت ہے قطعا سیکولر نہیں۔ جن معنوں میں آپ نے لکھا۔ یہ اینٹی مذہب جماعت نہیں
مہاجر مذہبی لوگ ہیں
 
squarened

معطل
اس فورم کی اکثریت ایک لسانی اور بائیں بازو کی سیاست کرنے والی جماعت کی پے در پے الیکشن کامیابی سے یکسر آنکھ چرا کے سب اچھا ہے کا راگ الاپے جا رہی ہے۔ ابھی چند سال پہلے ایک دن میں ۴۲ جانیں چلی گئیں۔ آپ ریت میں سر دبائے کراچی کو ہم آہنگی کی مثال بتاتے رہیں۔ اس جماعت کو فرشتے نہیں عام لوگ ہی ووٹ دیتے ہیں اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرتے ہیں۔

آپ کو جن لوگوں نے جواب دیا ہے وہ اس جماعت کے حمایتی ہیں نہ مداح تو وہ آپ کو اپنے حوالے سے ہی جواب دے سکتے ہیں، یہاں ایم.کیو.ایم کے حمایتی بھی موجود ہیں مگر اب زیادہ فعال نہیں تو یہ لڑی دیکھ نہیں سکے ہوں گے اور ہم ان کا موقف تو بیان کرنے سے رہے

اب آپ نے وہ چند سال پہلے کی بات کر ہی دی ہے تو ان ٤٢ میں سے ١٤ یا ١٨ تو ایم۔کیو.ایم کے بھی تھے،اور میں نے لسانی جھگڑوں کی ذمہ داری پچھلی پوسٹ میں صرف سیاستدانوں پر ڈال دی،اصل میں حکمران کہنا چاہیے تھا کہ ١٢ مئی پر تو آمر مکے لہرا کر اسے طاقت کا مظاہرہ کہہ رہا تھا، ماضی میں فاطمہ جناح کی حمایت کرنے کی سزا بھی گوہر ایوب کی سرپرستی میں مہاجر بستیاں جلا کر کراچی میں نفرت کی بنیاد آمر نے ہی ڈالی تھی

رہی بات ایم.کیو.ایم کو ووٹ ملنے کی تو اب بھی اگر ایم.کیو.ایم پاکستان،پی.ایس.پی، آفاق احمد نے اگر اتحاد کر لیا تو پورے کراچی سے یہی جیتیں گے اور وجہ یہ ہے کہ ایم.کیو.ایم نے کراچی میں مار دھاڑ کے ساتھ کام بھی کیا ہے. ہم لاکھوں روپے ٹیکس دے کر ٹوٹی سڑکوں سے گزرتے ہیں، جگہ جگہ سیوریج کا نظام خراب ہے، پانی کراچی کے اکثر علاقے میں دستیاب نہیں ہے اور یہ تو بہت بنیادی چیزیں ہیں ورنہ کراچی کو پی.پی نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے

میرے نزدیک پنجابیوں کا دائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دینا بذاتِ خود کو مستحسن قدم نہیں ہے۔

آپ نہ دائیں بازو والوں سے خوش ہیں،نہ بائیں بازو والوں سے تو پھر اس سب بحث کا مقصد کیا ہے؟

پنجاب سے پی.پی کے جیتنے والی بات کو بھی آپ نے گھاس نہیں ڈالی پھر کن دلائل پر آپ سے بات کی جائے؟، پیچھے بھی آپ اکثر باتوں کا جواب چھوڑ دیتے ہیں اور محض ایک ہی رٹ ہے کہ آپ کی بات کو بلا دلیل تسلیم کر لیا جائے
 
سیکیولر ہونا اور اینٹی مذہب ہونا مترادف نہیں
یہی میں کہہ رہا ہوں
مگر اپ اس پر مصر ہیں کہ مہاجر غیرمذہبی سیکولر ہیں
مہاجر ہمیشہ سے کشادہ دل قربانی دینے والے اور مہربان ہیں۔ وہ تمام انسانوں سے نیک سلوک کرتے ہیں۔
 
Top