squarened
معطل
مہاجروں کے ساتھ زیادتی کی کافی بات ہوتی ہے مگر کیا زیادتیاں ہیں اور کس حد تک درست ہیں اس پہ بات کم ہی ہوتی ہے۔
بسم اللہ کیجیے، اپنی تحقیق پیش کیجیے کہ آپ کی نظر میں کون سی زیادتی ہوئی ہے اور کون سی درست نہیں ہے
اگر آپ چاہیں تو تاریخی حوالہ جات پیش کر سکتا ہوں۔
ایسے ہی حوالے جن کی بنیاد پر آپ ہمیں گالی دے رہے ہیں کہ ہم نے اسلام پر تین حرف بھیجے اور تقسیم کو غلطی قرار دیا؟
مزید حوالے پنجاب کی مذہب پسندی کے بھی پیش کر دیں جس کی تعریف پر مہاجر اور ان کی اولادیں پورا نہیں اترتیں؟
میرا مقصد یہاں مہاجروں پہ تنقید نہیں تھا، نہ ہی میں نے پنجاب کی مذہب پسندی کی تحسین کی ہے، صرف اپنے نقطۂ نظر سے دونوں طبقوں کے رویہ کی وجہ جاننے کی کوشش ہے
آپ کا مقصد کیا تھا یہی سوال تو آپ سے اوپر بھی پوچھا ہے۔ پہلے دونوں طبقات کے رویوں کا علم حاصل کر لیں پھر اس کی وجہ پر تحقیق کریں