پنجابی فاؤل لینگوئج!!!!

کمال شمال ہو گیا جی۔ لگتا ہے بیکن ہاؤس ساہیوال کا ہیڈ ماسٹر محفل کا ہی ممبر ہے۔۔

CupK88lWcAAEDn_.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
افسوس ناک ہے، بہت افسوس ناک ہے۔

لیکن اس میں سارا قصور ہیڈ ماسٹر کا نہیں ہے، پنجابی بولنے والوں‌ نے خود ہی پنجابی کو یہ مقام عطا کیا ہے۔ مثال کے طور پر، عام گفتگو کرتے ہوئے یا بچوں‌سے بات کرتے ہوئے کافی پنجابی لوگ اردو میں بات کرتے ہیں لیکن جب غصہ دکھانا ہوتا ہے، مطلب گالیاں بکنی ہوتی ہیں تو اچانک پنجابی شروع کر دیتے ہیں، کوئی جگت لگانی ہوتی ہے تو پنجابی شروع کر دیتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یا تو اپنی روز مرہ زندگی میں عام طور پر پنجابی ہی میں بات کرو تو پھر اس طرح گالی یا جگت کی زبان نمایاں نہیں ہوگی، لیکن اردو بولتے بولتے بیچ میں خصوصی "اظہارِ خیال" کے لیے پنجابی بولیں گے تو یہ پنجابی نمایاں ہوگی اور ساتھ میں بدنام بھی ہوگی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اسکول میں بچے آپس میں اردو میں بات کرتے ہونگے لیکن "فاؤل لینگویج" کے لیے پنجابی ہی بولتے ہونگے۔ اور یہی وجہ رہی ہوگی کہ جماعتِ اسلامی کے سابق امیر میاں محمد طفیل نے کہا تھا کہ پنجابی صرف گالیوں کی زبان ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
ہماری موجودہ پرنسپل صاحبہ دس سال بیکن ہاؤس میں پڑھا چکی ہیں، دس سال خاصہ طویل عرصہ ہے.. اب تقریباً تین ماہ سے وہ ہمارے سکول میں پرنسپل کے طور پر کام کر رہی ہیں.. کمال کی منتظمہ ہیں.. ان کی ایک دلچسپ اور عجیب بات یہ ہے کہ جو والدین پنجابی بولنے والے ہوں وہ ان کے ساتھ خالص پنجابی میں بات کرتی ہیں.. شروع شروع میں ہم حد درجہ حیران اور پریشان ہوئے اور منہ کھولے ان کو دیکھتے رہتے کہ ہائیں!! یہ ہم کیا دیکھ اور سن رہے ہیں؟؟ کیا زبردست پنجابی بولتی ہیں وہ :p جب پنجابی بول رہی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ ان کو کوئی اور زبان نہیں آتی :heehee: ان کی اردو بھی کمال ہے کیونکہ وہ اردو ہی کی معلمہ رہ چکی ہیں :) انگریزی بولتی تو کم ہیں لیکن ان کی انگریزی پر بھی اچھی گرفت ہے..
حاصل کلام یہ کہ بیکن ہاؤس اور پنجابی کو لے کر ہمارا تاثر تو کچھ اور ہی ہے :D
 
حاصل کلام اگر شروع میں لکھ دیا جاتا تو کافی کسرت سے بچایا جس سکتاہے دوسروں کو۔;)
حاصل کلام یہ کہ بیکن ہاؤس اور پنجابی کو لے کر ہمارا تاثر تو کچھ اور ہی ہے :D

اس پر تو الگ سے دھاگہ بن سکتا ہے بلکہ بنایا جا سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ ضرورت پڑ بھی جائے۔۔:rolleyes:

ویسے یہاں "بوائز کیمپس" کو بھی ہائی لائیٹ کرنا چاہیے تھا :sneaky: گالم گلوچ والے گُل اکثر لڑکے ہی کھلاتے ہیں :D
 
سنیا سے سردراں کنیڈا اچ چنگا کم چُک کے رکھیا ہویا۔ تیسری وڈی زبان بن گئی اے کنیڈا دی۔۔وغیرہ وغیرہ

ماں بولی دی گھر وچ عزت کمّی جنّی ویکھ رہیاں
دیس پرائے کیہ ہووے گا خورے حال پنجابی دا

بابانجمی
 

لاریب مرزا

محفلین
حاصل کلام اگر شروع میں لکھ دیا جاتا تو کافی کسرت سے بچایا جس سکتاہے دوسروں کو۔;)
حاصل کلام آخر میں ہی لکھا جاتا ہے.. شروع میں لکھنے کا کیا مطلب ہے؟؟ :sneaky: اور اختصار سے بولنا ہمارے لیے ممکن نہیں سو برداشت کریں :p
 
ویسے یہ انگریزی میڈیم اسکول ہے انگریزی ہی چلے گی
کراچی میں اچھے انگریزی اسکولوں میں اردو بولنے پر فائن لگتا ہے
 
پنجابی دنیا کی دس بڑی بولی اور سمجھی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے۔ بیکن ہاؤس کا ایک سکول ایسا بیوقوفانہ نوٹس دیکر اسے ختم نہیں کر سکتا ہے
 

ہمیشہ

محفلین
افسوس ناک ہے، بہت افسوس ناک ہے۔

لیکن اس میں سارا قصور ہیڈ ماسٹر کا نہیں ہے، پنجابی بولنے والوں‌ نے خود ہی پنجابی کو یہ مقام عطا کیا ہے۔ مثال کے طور پر، عام گفتگو کرتے ہوئے یا بچوں‌سے بات کرتے ہوئے کافی پنجابی لوگ اردو میں بات کرتے ہیں لیکن جب غصہ دکھانا ہوتا ہے،

آپ کی بات میں وزن ہے ۔

گھر میں اردو بولی جاتی ہے لیکن والدین آپس میں پنجابی میں بات کرتے ہیں ۔

جب امی نے غصے میں ڈانٹنا ہوتا ہے تو ہمیشہ پنجابی میں ڈانٹی ہیں البتہ ابو نے کم ڈانٹا اور جب ڈانٹا تو اردو ہی میں ڈانٹا ۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
اوہدوں تیک پنجابی تے نئیں مردی
جدوں تیک پنجابن کوئی جن دی رہے گی
ایہدے لکھ حریف پئے ہون پیدا
دن بدن اسدی شکل بن دی رہے گی
:)
 

فرقان احمد

محفلین
پنجابی زبان کے چاہنے والوں کے لیے ایک اور دھچکا ۔۔۔ !!!

خیر، کوئی بات نہیں، ہم نے اس زرخیز زبان کو، اس خوب صورت زبان کو خود بے توقیر کیا ہے!

اج آکھاں وارث شاہ نوں، کتھوں قبراں وچوں بول!
 
میں نے کچھ دیر پہلے ساہیوال سکول فون کیا۔ آپریٹر نے پرنسپل سے لائین ملا دی لیکن پرنسپل نےہیلو ہائے کے بعد ابھی میرے سے پنجابی میں دو تین ہی سنی تھیں کہ فون بند کر دیا۔ :laughing:
ایدی اج مت وجا دیاں دے۔
 
Top