پنجابی کس کس نے سیکھنی ہے ؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے آج کل انتظامیہ کون ہے، یہ پتا نہیں ، ورنہ ٹیگ کر دیتا :)
یہ تو میکوں وی نئیں پتہ۔

ویسے ہم سوچ رہے کہ یم نے چائے کی فرمائش کر دی۔ حالانکہ پنجابی کلاس کی مناسبت سے لسی کی خواہش کرنی چاہئیے تھی جس پہ مکھن تیر رہا ہوتا۔
مکھن سے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔
 
ابو ہاشم

محفلین
اسی مقصد سے میں دو تین اسباق کافی عرصہ پہلے تیار کیے تھے۔ اب لیپ ٹاپ آن کرتا ہوں اور ان کا جائزہ لیتا ہوں۔ البتہ ان کے بعد سبق کیسے ترتیب دینے ہیں ان کے لیے مشورہ ضروری ہو گا
 
فلک شیر

محفلین
یہ تو میکوں وی نئیں پتہ۔

ویسے ہم سوچ رہے کہ یم نے چائے کی فرمائش کر دی۔ حالانکہ پنجابی کلاس کی مناسبت سے لسی کی خواہش کرنی چاہئیے تھی جس پہ مکھن تیر رہا ہوتا۔
مکھن سے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔
سبق کے آغاز تک مکھنی لطیفہ ہونا چاہیے
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ لڑی تو پنجابی فورم میں ہونی چاہیے تھی۔
پنجابی سیکھنے والوں کو ایک بات بتا دوں کہ پنجابی کے ہر لفظ کے دو معنی ہوتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
پنجابی سیکھنے سے آپ پر ایک نیا جہان کھلے گا اور آپ کو سمجھ آئے گی کہ پنجابی کی تعریف کیوں کی جاتی ہے۔
ضرور سیکھنی ہے ۔۔تاکہ ابرار الحق کے گانے تو سمجھ میں آسکیں ۔۔ہم نے ایک دن کسی سے پوچھا۔۔۔تو فرمانے لگے ۔پہلے خود تو سمجھ لوں پتہ نہیں نانی دادی کے زمانے کی بولی کے زمانے کے الفاظ چن چن کے لاتے ہیں ابرار الحق بھی 🤓
 
صابرہ امین

لائبریرین
مجھے پنجابی زبان سے ہمیشہ سے دلچسپی رہی ہے۔ کافی حد تک سمجھ میں بھی آ جاتی ہے۔ بہت سے ٹپے ماہئیے اور گانے بھی تھوڑے بہت آتے ہیں۔ کافی دن سے سوچ رہی تھی کہ یو ٹیوب پر چیک کروں کہ کچھ ٹیوٹوریلز مل جائیں۔ یہ بھی سوچ رہی تھی کہ مختلف زبانوں کی ترویج کے لیے اردو محفل پر کلاسز کے آغاز کی تجویز دوں۔ اس کے لیے سالگرہ کا انتظار تھا کہ شاید اس وقت تک کوئی انتظامیہ سامنے آ جائے۔ اس لیے آپ کی لڑی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ باقائدہ داخلہ تو نہیں لے سکتی کہ زندگی بہت مصروف ہے۔ اگر ٹیسٹ وغیرہ ہوئے تو شاندار نمبروں سے فیل ہونے کا اندیشہ ہے، مگر میں اس لڑی سے پوری طرح استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کروں گی۔
 
ابو ہاشم

محفلین
ضرور سیکھنی ہے ۔۔تاکہ ابرار الحق کے گانے تو سمجھ میں آسکیں ۔۔ہم نے ایک دن کسی سے پوچھا۔۔۔تو فرمانے لگے ۔پہلے خود تو سمجھ لوں پتہ نہیں نانی دادی کے زمانے کی بولی کے زمانے کے الفاظ چن چن کے لاتے ہیں ابرار الحق بھی 🤓
آپ نے ایک اور جہاں کی بات کی ہے۔ واقعی ایسا ہی ہے لیکن میں نے یہ بات لسانی حوالے سے کی تھی یعنی اردو، انگریزی، عربی سے لسانی تقابل کے لحاظ سے۔ پنجابی اسباق میں یہ بات ذرا آگے چل کر آپ دیکھ لیں گے۔
 
Top