پنجاب حکومت نے دسویں جماعت کے کورس سے اسلام کے اسباق نکال دئیے

عسکری

معطل
گھر گھر بھارتی ترانے بج رہے ہیں
لوگ ننگے ناچ دیکھ رہے ہیں
عریاں ملبوسات عام ہیں
اسلام اور حجاب کا نام اتے ہی لوگوں کے منہ بن جاتے ہیں
فوجی بھارتی دشمنوں کو سلامی دیتے ہیں۔
کہاں کا اسلام کیسا اسلام
اگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

اچھا جی یہ تو ہمیں پتا ہی نہیں تھا شکر ہے آپنے بتا دیا :rollingonthefloor: سلامی :laughing:
 
ہمسایہ تو ازلی دشمن ہے ہم اس پر تین حرف بھیجتے ہیں اس کے لیے اسلام کی کیا ضرورت ہے اگر کوئی دل سے پاکستانی ہے تو بے شک ملحد بھی ہو تو ہمسائے سے نفرت کرے گا اور نئی نسل کو مذہب سکھائیں نفرتیں جنگیں دشمنیاں تلواریں کشٹ و خون نہیں کیا کبھی آپ نے سوچا ایسے مضآمین مین کتنے الفاظ بے حد متشدد ہوتے ہین ؟ دوبارہ پڑھیں پلیز ۔
میرے بھائی میں نے بات نفرت کی نہیں کی میں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ جب وہ ہر چیز میں اپنے مذہب اور ثقافت کا پرچار کرتے ہیں تو ہم اس معاملے میں معذرت خواہانہ رویہ کیوں رکھیں؟
 
عسکری

معطل
اس ملک کو مذہب سے نہیں بلکہ اس کی حفاظت کے لئے رکھی جانے والی فوج سے خطرہ ہے۔ مذہب کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش بھی غیرملکی طاقتوں نے اسی فوج کے ذریعے کی۔ اس موضوع پر بات مزید چلی تو شاید کہیں اور نکل جائے گی۔

یہ تو متوقع تھا کیونکہ بات اب ٹاپک پر نہین وردی پر ہو گی :grin: کیا کریں چھٹتی نہین یہ عادت ہم پاکستانیوں کی
 
عاطف بٹ

محفلین
جب کوئی فوجی بنے تو جا کر پڑھ لے ساری جنگیں اسٹریٹیجی مشہور جنگیں جنگی چالیں اور بے شک سارے غزوے سریے بھی پر ایک بچے کو ایک آپ کیسے یہ سب پڑھا سکتے ہیں ؟ میں نے کب کہا نا پڑھائیں پر عمر کے حساب سے
تو کہاں کسی بچے کو سب غزویے سریے پڑھائے گئے ہیں؟ آپ نے نصاب دیکھا ہے میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کا؟
 
عسکری

معطل
میرے بھائی میں نے بات نفرت کی نہیں کی میں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ جب وہ ہر چیز میں اپنے مذہب اور ثقافت کا پرچار کرتے ہیں تو ہم اس معاملے میں معذرت خواہانہ رویہ کیوں رکھیں؟

ہمیں ان سے کیا لینا دینا وہ جائیں بھاڑ میں ہمیں اپنی پرابلمز دیکھنی ہیں بھائی جی ۔ ان کے مہب میں تو ایسی ایسی مضہکہ خیزی ہے کہ جب بور ہوں پڑھ لیں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائین ہمارے والے ذرا سیریس ہیں :p
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی آپ کی اس بات کی تاید ضرور کروں گا کہ کچھ نیا ہونا چاہئے مگر وہ نیا کیا ہو؟
اس کی وضاحت بھی کر دیں۔
میں نے دسویں میں اقبال اور شبلی کو ہی پڑھا ہے اگر ہماری نئی نسل کو ان کا کوئی فایدہ نہیں تو اس میں اقبال اور شبلی کا قصور نہیں قصور ہمارا ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کی صحیح تربیت نہیں کر رہے

محترم بٹ بھائی ۔۔ محترم سید صاحب ۔۔۔ کل محفل میں اک شراکت ہوئی ہے ۔ جس میں اک فنکار نے اک چرچ میں اذان دینے کی سعادت کا ذکر کیا ہے ۔
اگر یہ خبر سچ ہے تو سوچنے کی بات ہے کہ ان چرچ والوں اور دو سو افراد کو کون سے تعلیمی نصاب نے آگہی بخشی ۔ ؟
ہمیں تو " اہل کتاب " کے بارے ہمیشہ " دشمن خاص " ہونے کی تعلیم ملی ۔ اہل کتاب کو ہم کیا چھوٹ دیتے ہم نے تو " اہل اسلام " پر ہی " قیل و قال کے ساتھ عملی تلواریں " سونت لیں ۔ ہمیں یہ آگہی کس نصاب سے ملی ۔۔۔۔؟
 
عاطف بٹ

محفلین
اب تو نکال دیا اگر آپکے پاس ہے تو بھیج دیں مجھے مہربانی ہو گی مین دوبارہ پڑھ لیتا ہوں ۔
جن لوگوں نے نکالا ہے انہیں منہ کی کھانی پڑے گی اور دیکھئے گا کہ خود ہی تھوک کر چاٹیں گے یہ لوگ۔ کافی کچھ تو خبر میں بیان کردیا گیا ہے اسے ہی پڑھ کر بتادیجئے کہ جو کچھ نکالنے کی کوشش کی گئی ہے اس میں کیا ایسی بات آپ کو نظر آتی ہے۔
 
حقیقت یہ ہے کہ فوجی حکومتوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا ہے
اب بھی بہانے بہانے سے قادری کے گھوڑے چلارہے ہیں

ان بدنصیبوں نے ملک کی ائیڈیالوجی کو تباہ کردیا اور خود غیروں کو سیلوٹ ماررتے رہے
 
نصاب سے اسلامی مضامین نکال کر یہ کون سے ملک کی خدمت کررہے ہیں
یہ کون لوگ ہیں جو غیروں کی غلامی کررہے ہیں؟ پاکستانی عوام کب ان لوگوں س چھٹکارا حاصل کرے گی؟
 
عسکری

معطل
جن لوگوں نے نکالا ہے انہیں منہ کی کھانی پڑے گی اور دیکھئے گا کہ خود ہی تھوک کر چاٹیں گے یہ لوگ۔ کافی کچھ تو خبر میں بیان کردیا گیا ہے اسے ہی پڑھ کر بتادیجئے کہ جو کچھ نکالنے کی کوشش کی گئی ہے اس میں کیا ایسی بات آپ کو نظر آتی ہے۔

بھائی جان یہ اب رک نہیں سکتی دیکھ لینا آپ اس ملک کو ہی اٹھا کر دیکھ لین 50 کی دھائی اور 70 کی دھائی کا فرق پھر 90 کی دھائی کا پاکستان اور اب کا پاکستان کیا یہ عوام ویسی کی ویسی اسلامی امن پسند قدیم رہی ہے جو نصاب رہے گا؟
 
اس طرح نصاب کی تبدیلی ایک منفی عمل ہے اور انتہا پسندی کو جنم دے گا۔
مگر یہ بھی حقیقت ہے ہے کہ اس طرح یہ لوگ پوری طرح ایکسپوز ہوجائیں
یہ لوگ اپنی اصلیت دکھارہے ہیں۔ پاکستانی کے حق پرست عوام کو اسانی ہی ہوگی اسطرح کے عمل دیکھ کر
 
نایاب

لائبریرین
محترم عاطف بٹ بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ منسوخ تعلیمی نصاب نے کس قسم اور رویئے کی حامل آگہی بکھیری ہے ہم پاکستانیوں میں ۔۔۔ آپ کا شروع کردہ دھاگہ اور اس پر آنے والے تبصرے اس کے بہترین عکاس ہیں ،۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بھائی جان یہ اب رک نہیں سکتی دیکھ لینا آپ اس ملک کو ہی اٹھا کر دیکھ لین 50 کی دھائی اور 70 کی دھائی کا فرق پھر 90 کی دھائی کا پاکستان اور اب کا پاکستان کیا یہ عوام ویسی کی ویسی اسلامی امن پسند قدیم رہی ہے جو نصاب رہے گا؟
ایسی حرکتوں سے لوگوں کی اسلامی تعلیمات سے وابستگی کم نہیں ہوگی بلکہ بڑھے گی۔ پچھلے دس برسوں کی تاریخ ہی پڑھ لیجئے کہ لوگوں کو اسلام سے جتنا دور کرنے کی کوشش کی گئی، اسلامی تعلیمات اتنی ہی تیزی سے پھیلیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
محترم عاطف بٹ بھائی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ منسوخ تعلیمی نصاب نے کس قسم اور رویئے کی حامل آگہی بکھیری ہے ہم پاکستانیوں میں ۔۔۔ آپ کا شروع کردہ دھاگہ اور اس پر آنے والے تبصرے اس کے بہترین عکاس ہیں ،۔
نایاب بھائی، ان رویوں کے لئے صرف نصاب ہی نہیں، کئی دیگر عوامل بھی ذمہ دار ہیں۔ اسلامی تعلیمات سے متعلق جو چیزیں نصاب میں شامل تھیں یا ہیں وہ بہت ہی بنیادی نوعیت کی ہیں اور ان کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے جن سے رویوں کی تشکیل بہرطور نہیں ہوسکتی۔
 
عمران ارشد

محفلین
اسلام کو ہر چیز مین کھسییڑ کر انجام دیکھ تو لیا کہ اچھے خاصے پڑھے لکھے بھی متشدد اور بیمار ذہنیت بن گئے اسلام کو صرف اسلامیات میں رکھا جائے وہ بھی اختیاری مضمون ہو ۔​

بدلے گئے مضامین میں مجھے تو کوئی ایسا نظر نہیں آیا جو آدمی کو
متشدد اور بیمار ذہنیت بنائے۔۔​
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی، ان رویوں کے لئے صرف نصاب ہی نہیں، کئی دیگر عوامل بھی ذمہ دار ہیں۔ اسلامی تعلیمات سے متعلق جو چیزیں نصاب میں شامل تھیں یا ہیں وہ بہت ہی بنیادی نوعیت کی ہیں اور ان کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے جن سے رویوں کی تشکیل بہرطور نہیں ہوسکتی۔

محترم بٹ بھائی ۔۔۔۔ آپ اک استاد ہیں ۔ اور برصغیر میں اسلام کی اشاعت کے تمام بنیادی ستونوں سے واقف ۔۔ کیا آپ یہ نشاندہی کر سکیں گے کہ کون سے نصاب نے " اسلام " تبلیغ و ترویج کی ۔ اور کون سے عوامل نے " اسلام " کو انسان کے لیئے " لازم " ٹھہرایا ۔؟ اور " مسلم رویوں " کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ۔۔۔۔۔۔ ؟
 
محترم بٹ بھائی ۔۔ محترم سید صاحب ۔۔۔ کل محفل میں اک شراکت ہوئی ہے ۔ جس میں اک فنکار نے اک چرچ میں اذان دینے کی سعادت کا ذکر کیا ہے ۔
اگر یہ خبر سچ ہے تو سوچنے کی بات ہے کہ ان چرچ والوں اور دو سو افراد کو کون سے تعلیمی نصاب نے آگہی بخشی ۔ ؟
ہمیں تو " اہل کتاب " کے بارے ہمیشہ " دشمن خاص " ہونے کی تعلیم ملی ۔ اہل کتاب کو ہم کیا چھوٹ دیتے ہم نے تو " اہل اسلام " پر ہی " قیل و قال کے ساتھ عملی تلواریں " سونت لیں ۔ ہمیں یہ آگہی کس نصاب سے ملی ۔۔۔ ۔؟
آپ نے بہت اچھی مثال دی خوشی ہوئی کہ یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو دلیل اور قائدے سے بات کرتے ہیں رہی بات کہ ہمیں اہل کتاب کے بارے میں دشمن خاص ہونے کی تو جناب اس پہلو پر بھی سوچیں کہ ہمارا مذہب ہمیں غیر مسلموں سے رواداری کی تعلیم دیتا ہے اگر ہمیں اہل کتاب کے بارے میں دشمن خاص ہونے کی تعلیم دی جاتی ہے تو قصور مذہب کا نہیں اور اقبال اور شبلی کے کون سے ایسے مضامین ہیں جن میں یہ تعلیم دی گئی ہو کہ یہل کتاب ہمارے دشمن خاس ہیں؟
 
Top