پنجاب حکومت نے دسویں جماعت کے کورس سے اسلام کے اسباق نکال دئیے

ش

شہزاد احمد

مہمان
جب شہباز شریف نے "ایکشن" لے ہی لیا ہے تو پھر انصار عباسی کی طرف سے اس ایشو کو مزید بڑھاوا دینا مناسب نہیں ۔۔۔۔
 

سید ذیشان

محفلین
آپ سے یہی توقع تھی (اور بہت شکریہ اس توقع پر پورا اترنے کے لئے)۔
آپ نے اس موضوع پر شاید یہ پہلی اور آخری رپورٹ دیکھی ہوگی اسی لیے گیارہ برس پہلے ہونے والی اسٹڈی کی بنیاد پر تیار کی گئی رپورٹ کا حوالہ اٹھا کر لے آئے ہیں۔ آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ ایسی رپورٹیں ہر سال پاکستان میں تھوک کے حساب سے چھپتی ہیں اور سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ جیسے کئی ادارے مال کھانے اور اپنے غیرملکی آقاؤں کی ہدایات کے مطابق پاکستان کو لبرل بنانے کے لئے ایسی حرکتیں کرتے ہی رہتے ہیں۔ پاکستان کے حالاتِ حاضرہ اور این جی اوز کی حرکتوں پر نظر رکھنے والا کوئی بھی شخص آپ کے educationists اور academics کی فہرست دیکھ کر بآسانی اندازہ لگاسکتا ہے کہ ان لوگوں میں سے زیادہ تر کا تعلق کس مکتبِ فکر سے ہے اور وہ پاکستان کو کیسا بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
کل تک روس کی گود میں کھیلنے والے سرخیے، جو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے امریکہ کے بغل بچے بنے ہوئے ہیں، این جی اوز بنا کر دو ڈھائی عشروں سے غیرملکی مال اپنی توندوں اور تجوریوں میں بھرتے ہوئے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں کہ کسی طرح پاکستان کا ریاستی ڈھانچہ ان کی خواہش کے مطابق بن جائے۔ راست فکر پاکستانی اس طرح کی قبیح حرکتوں کے خلاف رہے ہیں اور انشاءاللہ ہمیشہ رہیں گے۔ سو فکر مت کیجئے، انشاءاللہ نصاب اور نظام تو ویسا ہی ہوگا جیسا اس ملک کی غالب اکثریت رکھنے والے اسلام پسند لوگ چاہتے ہیں۔


صاحب یہ پوسٹ آپ کے جواب میں میں نے لکھی ہی نہیں۔ کیونکہ اس معاملے کو میں اب ختم سمجھتا ہوں اور شائد آخری بار آپ کی کسی پوسٹ کا جواب دے رہا ہوں۔
وہ رپورٹ محفلین کے لئے پوسٹ کی تھی کہ اگر وہ اس ایشو کو تفصیلی طور پر دیکھنا چاہیں تو ان کی مدد ہوگی۔
اور اس رپورٹ کو تحریر کرنے والے گامے ماجے نہیں،اکثر ان میں پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں کے پروفیسر ہیں۔
 

زرقا مفتی

محفلین
جب شہباز شریف نے "ایکشن" لے ہی لیا ہے تو پھر انصار عباسی کی طرف سے اس ایشو کو مزید بڑھاوا دینا مناسب نہیں ۔۔۔ ۔
میرا خیال ہے
شہباز شریف نے صرف نوٹس ہی لیا ہے جب تک نئی کتاب نہیں چھپتی انصار عباسی اور دیگر کو دباؤ برقرار رکھنا چاہیئے
 

عاطف بٹ

محفلین
صاحب یہ پوسٹ آپ کے جواب میں میں نے لکھی ہی نہیں۔ کیونکہ اس معاملے کو میں اب ختم سمجھتا ہوں اور شائد آخری بار آپ کی کسی پوسٹ کا جواب دے رہا ہوں۔
وہ رپورٹ محفلین کے لئے پوسٹ کی تھی کہ اگر وہ اس ایشو کو تفصیلی طور پر دیکھنا چاہیں تو ان کی مدد ہوگی۔
اور اس رپورٹ کو تحریر کرنے والے گامے ماجے نہیں،اکثر ان میں پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں کے پروفیسر ہیں۔
جناب، میں نے بھی اسی لئے اس پوسٹ کے جواب میں اراکینِ محفل کو یہ بتایا کہ ایس ڈی پی آئی جیسی این جی اوز اس طرح کی رپورٹیں بناتی ہی رہتی ہیں اور ایسی رپورٹوں کی اس کے سوا کوئی اہمیت نہیں ہوتی کہ انہیں بنانے والی این جی اوز ان کی بنیاد پر ہر سال اپنی کارکردگی ظاہر کر کے اچھا خاصا مال بٹور لیتی ہیں۔ آپ نے شاید غور نہیں کیا کہ رپورٹ کے مصنفین میں آدھے سے زیادہ لوگ یونیورسٹیوں سے تعلق نہیں رکھتے۔
ویسے جواب دینے کی ایک اور وجہ آپ کا یہ جملہ بھی تھا:
اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فزکس اور آرٹس کے پروفیسر بھی شامل ہیں۔ تو یہ ان لوگوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے جو سمجھتے ہیں کہ صرف دسویں اور بارہیوں کے استاد ہی نصاب کے بارے میں جانتے ہیں۔
 
زیادہ مطالعہ کرنا بھی مضر صحت ہوتا ہے :grin: بچوں کو جہاد جنگ و جدل خونی ابواب مت پڑھائیں یہ کسا راکٹ سائنس ہے؟ تلواریں سر قلم جہاد غزوات کے قصے اسلام کے پھیلاؤ کی جنگیں جنوبی ایشیا پر اسلامی فاتحین کے حملے یہ سب کچے زہنوں کو پڑھا کر ہم نے کیا پایا ؟کیا ایجاد کیا ؟ آج ہم دنیا میں کہاں کھڑے ہیں ؟
تمہیں ابھی آنکھیں کھولنے کو ابھی دیرہے
 
Top