چار صوبے اور ان میں بھی ہر وقت وسائل کی تقسیم کا جھگڑا ہوتا رہتا ہے ۔ اگر چودہ بن گئے تو سوچنے کی بات ہے کس طرح سے جوتیوں میں دال بٹے گی۔ میں شمشاد بھائی سے اتفاق کرتا ہوں کہ موجود اکائیوں کو بھی متحد کر کے ون یونٹ بنا کر وفاقی طرز حکومت اختیار کیا جائے۔ پاکستان لسانیت یا فروعیت کے نام پہ نہیں بلکہ اسلام کے نام پہ حاصل کیا گیا تھا تو پھر اسلام کو ماننے والے متحد ہونے کی بجائے فروعیت کے مبلغ کیوں بن گئے؟۔ جن علاقوں کو صوبہ بنانے کی بات ہو رہی ہے ان کے نمائندے اسمبلیوں میں موجود ہیں وہ اپنے بنک بیلنس بڑھانے کے لئیے تو "غاصب پنجاب" سے "پورا حصہ" وصول کرتے ہیں لیکن اپنے علاقے کی ترقی کے لئیے انہیں سانپ سونگھ جاتا ہے۔ میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا دراصل ان کی سیاسی دکانداری کا انحصار ہی ان کے ووٹر کی مفلسی پہ ہے۔ ہمت بھیا ۔ جاگیرداری کے سخت ناقد ہیں کبھی غور کریں کہ الگ صوبے اسی جاگیرداری کو مضبوط کریں گے۔