پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

نبیل

تکنیکی معاون
سالگرہ کی تقریبات نے ابھی تک رنگ نہیں پکڑا ہے۔ چلیں ایک پرانا آئٹم شروع کرتے ہیں۔ سب تک بندوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ محفلین کے متعلق تک بندی کریں/اشعار لکھیں۔ باقاعدہ شاعر بھی اس کھیل میں بخوشی شامل ہو سکتے ہیں۔ :)

سب سے پہلے برادرم محمد عدنان اکبری نقیبی کے لیے:

محفل پہ تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں
ستم بالائے ستم دیکھتے ہیں
لوگ اب سمجھتے ہیں آپ کو ایڈمن
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں

;)
 
سالگرہ کی تقریبات نے ابھی تک رنگ نہیں پکڑا ہے۔ چلیں ایک پرانا آئٹم شروع کرتے ہیں۔ سب تک بندوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ محفلین کے متعلق تک بندی کریں/اشعار لکھیں۔ باقاعدہ شاعر بھی اس کھیل میں بخوشی شامل ہو سکتے ہیں۔ :)

سب سے پہلے برادرم محمد عدنان اکبری نقیبی کے لیے:

محفل پہ تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں
ستم بالائے ستم دیکھتے ہیں
لوگ اب سمجھتے ہیں آپ کو ایڈمن
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں

;)
جزاک اللہ خیرا اجرا کثیرا
نبیل بھیا یہ آپ کی محبت اور خلوص ہے جو آپ نے دھاگے کی ابتداء میں خیروبرکت کے لیے ہمارا ذکر کیا۔
یہ نئے محفلین ہمیں چنے کے جھاڑ پر چڑھا دیتے ہیں اور آپ ہماری سادگی سے تو واقف ہی ہیں ۔اب بتائیں اس میں ہمارا کیا دوش ۔
بس یہی تک ہے میرے عشق کی منزل کا مقام
میں تماشہ ہوں تیرا ، تو میرا تماشائی ہے
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نبیل بھیا یہ آپ کی محبت اور خلوص ہے جو آپ نے دھاگے کی ابتداء میں خیروبرکت کے لیے ہمارا ذکر کیا۔
معان بھائی ، لگتا ہے کہ ابتدا میں آپ کے ذکر سے خیر و برکت کے علاوہ دفعِ شر بھی مقصود تھا ۔ تبھی تو کسی شاعر نے ابھی تک یہاں آکر نہیں جھانکا ۔ :D
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سب تک بندوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ محفلین کے متعلق تک بندی کریں/اشعار لکھیں۔ باقاعدہ شاعر بھی اس کھیل میں بخوشی شامل ہو سکتے ہیں۔

چونکہ سالگرہ کا موقع ہے اور سب لوگ بانیانِ محفل اور تاسیسی اراکین کو خراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں تو میں بھی اپنی تک بندی کی ابتدا انہی تاسیسی اراکین کے نام کررہا ہوں ۔ تعارف کی ضرورت نہیں ۔ آپ تمام لوگ خاصے ہنسوڑے بھی ہیں اور سمجھدار بھی ۔ :D

کرسی پہ بیٹھتے ہیں وہ چلمن کے اُس طرف
لیکن اٹھا بھی دیتے ہیں پردہ کبھی کبھی
ڈی پی میں جن کی آنکھیں نہیں ، ناک بھی نہیں
پھر بھی پہن کے پھرتے ہیں چشمہ کبھی کبھی
سب لوگ ہوشیار کہ آئے ہوئے ہیں وہ
دیتے ہیں جرمنی سے جو خطبہ کبھی کبھی​
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بائیسکل چلاتے ہیں ویسے تو ٹھیک ٹھاک
ٹکر بھی ماردیتے ہیں قبلہ کبھی کبھی
حملہ یہ ہر لڑی پہ نہیں کرتے بالعموم
جانے بھی دیتے ہیں کوئی دھاگا کبھی کبھی
ہوتے ہیں یوں تو تین ہی لفظوں میں ہمکلام
پورا بھی بول دیتے ہیں جملہ کبھی کبھی
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہروقت کھیلتے ہیں یہ کال آف ڈیوٹی
کرتے ہیں تھوڑی دیر کا وقفہ کبھی کبھی
وقفے میں کھاتے ہیں یہ پلاؤ کی اک پلیٹ
لے کر اِدھر کو آتے ہیں بُھرتا کبھی کبھی
ہر اک پہ پھینکتے ہیں تبسم کے تین پھول
ہوتا ہے ساتھ پھولوں کے گملا کبھی کبھی
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محترمی و مکرمی عزت مآب استادِ سخن جناب الف عین صاحب قبلہ کی محبتوں اور محنتوں کی نذر! امید ہے سالگرہ کے موقع پر درگزر سے کام لیں گے کہ یہ بھی آپ کی اردو سے محبت اور اصلاحِ سخن میں آپ کی محنت کو خراج پیش کرنے کا ایک شوخ انداز ہے ۔

کھاتی ہے خوف آپ سے بگڑی ہوئی غزل
رکھتے ہیں اپنے ہاتھ سے ڈنڈا کبھی کبھی
کرتے ہیں کھُل کھلا کے مرمت یہ شعر کی
لیکن ترس بھی کھاتے ہیں تھوڑا کبھی کبھی
تاکہ دلائے دوسرے شعروں کو عبرتیں
زندہ بھی چھوڑدیتے ہیں مصرع کبھی کبھی

 
کچا ہمارے بھائی کا املا ہے گو ابھی
ہجے درست لکھتے ہیں ، لیکن کبھی کبھی
تحریر ان کی گرچہ لطیفوں کی پوٹ ہے
ان کی محبتوں کے تو گھائل ہیں ہم سبھی

(شان الحق حقی صاحب سے معذرت کے ساتھ)
 
آخری تدوین:
Top