پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

صابرہ امین

لائبریرین
اردو محفل کے خانخانان نبیل ، زیک اوربانیان کی پوری جماعت کے لیئے دل کی گہرائیوں سے


( آصف ، استادِ محترم جناب اعجاز صاحب، سیدہ شگفتہ بہن ، ماوراء، محب ، رضوان، جویریہ، جیسبادی، شارق مستقیم, شاہد احمد خان, ظفری, عامر, عتیق الرحمن, محمد شمیل قریشی, پاکستانی, پردیسی، افتخار راجہ ، قدیر احمد رانا، اور جہانزیب، منصور، شمشاد بھائی،، اعجاز اختر ، ڈاکٹر قیصرانی، منہاجین، بوچھی) یہ نام ہم نے پہلی سالگرہ کی لڑی سے لیئے ہیں ۔ ۔ امید ہے کہ کوئ نام سہواََ شامل ہونے سےنہ رہا ہو گا ۔ ۔


اک اتنی اچھی محفل سجانے کا شکریہ
ہم جیسے مبتدی کو سکھانے کا شکریہ
زندہ رہے گا نام صدا بانیان کا
اردو زباں کو جگ میں پھیلانے کا شکریہ

 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
محترمی و مکرمی عزت مآب استادِ سخن جناب الف عین صاحب قبلہ
محترم محمد خلیل الرحمٰن بھای
محترم سید عاطف علی بھائ
محترم @محمّد احسن سمیع :راحل: بھائ

کی گراں قدر اصلاحات اور محنتوں کی نذر!

ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﺜﺎﻝ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﺭﺧﺖ
ﺍﻭﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﺎﺅﮞ ﺑﺨﺶ ﺩﮮ ﺧﻮﺩ ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﺟﻠﮯ :applause::applause::applause::applause:



میری سوچوں کو پہلے بدلا ہے
مجھ کو بحروں میں پھر تیرایا ہے
کیوں نہ چمکے گی شاعری میری
قافیوں میں اسے سمویا ہے​
 

صابرہ امین

لائبریرین
ہمارے بھائ سب کے بھائ

محترم محمد عدنان اکبری نقیبی بھائ کے لیئے

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے



ہوں تو ناممکن ایڈمن بننا
"کچھ" کو ان کا دکھائ دیتا ہے
نام ان کا ہراک لڑی میں مگر
سب کو اکثرسنائ دیتا ہے
مشکلوں میں پکارے جاتے ہیں
جب نہ رستہ سجھائ دیتا ہے
:applause::applause::applause:
 
ہمارے بھائ سب کے بھائ

محترم محمد عدنان اکبری نقیبی بھائ کے لیئے

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے



ہوں تو ناممکن ایڈمن بننا
"کچھ" کو ان کا دکھائ دیتا ہے
نام ان کا ہراک لڑی میں مگر
سب کو اکثرسنائ دیتا ہے
مشکلوں میں پکارے جاتے ہیں
جب نہ رستہ سجھائ دیتا ہے
:applause::applause::applause:
آپ محبت اور خلوص کا تہہ دل سے شکریہ بہنا
المخلص
اردومحفل
 

اکمل زیدی

محفلین
محترم زیک کے لیئے

دو ہی باتیں ہیں بس پسند ان کو
ایک کم بولنا دوسر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

:ROFLMAO::ROFLMAO::LOL::LOL:
ویسے سمجھ تو آگیا...کہ آپ دو سر میں الف رہ گیا وہ دوسرا تھا مگر یہ بھی بمعنی ہو گیا وہ یوں کہ....
دو ہی باتیں انہیں پسند ہیں ان کو
ایک کم بولنا دو سر.........سے سوچنا ایک سے appreciate کر کے ظاہر نہ کرنا اور دوسرے سے کریلے کے فلیور میں جواب دینا....:LOL:
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
محترمی و مکرمی عزت مآب استادِ سخن جناب الف عین صاحب قبلہ
محترم محمد خلیل الرحمٰن بھای
محترم سید عاطف علی بھائ
محترم @محمّد احسن سمیع :راحل: بھائ

کی گراں قدر اصلاحات اور محنتوں کی نذر!

ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﺜﺎﻝ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﺭﺧﺖ
ﺍﻭﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﺎﺅﮞ ﺑﺨﺶ ﺩﮮ ﺧﻮﺩ ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﺟﻠﮯ :applause::applause::applause::applause:



میری سوچوں کو پہلے بدلا ہے
مجھ کو بحروں میں پھر تیرایا ہے
کیوں نہ چمکے گی شاعری میری
قافیوں میں اسے سمویا ہے​
محترمہ بہت اچھا۔ آپ نے خراج عقیدت پیش کیا مگر معذرت یہاں اس کی جگہ بنتی نظر نہیں آرہی یہ ہم جیسے بونگیاں مارنے والوں کے لیے ہے یہاں آپ کاخوبصورت اظہاریہ اور وہ بھی اتنی گراں قدر شخصیات کے بارے میں یا تو اس کے لیے ایک علیحدہ لڑی بنا لیں یا ظہیر بھائ کے منظوم خراج عقیدت والی لژی میں یہ موتی پرو دیں...باقی جیسا آپ بہتر سمجھیں...:)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم جیسے بونگیاں مارنے والوں کے لیے ہے
ارے اکمل زیدی بھائی ۔
اس محفل کے سائے تلے ہم ایک ہیں ۔
کہیں تو ہم بھی بونگیاں مار کے دکھا دیں ؟
ویسے یہ نہیں پتہ کہ یہ بونگی ہوتی کیا ہے اور اسے مارا کیوں جاتا ہے ؟ کیا یہ کسی بونگے کی زوجہ ہوتی ہے ؟
 

اکمل زیدی

محفلین
ارے اکمل زیدی بھائی ۔
اس محفل کے سائے تلے ہم ایک ہیں ۔
کہیں تو ہم بھی بونگیاں مار کے دکھا دیں ؟
ویسے یہ نہیں پتہ کہ یہ بونگی ہوتی کیا ہے اور اسے مارا کیوں جاتا ہے ؟ کیا یہ کسی بونگے کی زوجہ ہوتی ہے ؟
سر جی رہنے دیں آپ پر سوٹ نہیں کرے گی....اور ہم ٹہرے مشہور اردو محفل ....اور یاد رکھیے گا بونگے کی زوجہ کبھی بھی بونگی نہیں ہوتی...ورنہ اس کا شوہر بونگا نہ ہوتا...:LOL:
 

سید عمران

محفلین
یہ الٹوں فدموں کو اور سلیس کیا جائے تو پچھل پیری کہہ سکتے ہیں..:D

اور پچھل پیری کو اور سلیس کیا جائے تو کچھ یوں بنتا ہے۔۔۔
پیر کی مؤنث پیری۔۔۔
اور پچھل معنی پیچھے۔۔۔
یعنی پیر کی بیوی جو اس کے پیچھے پڑگئی ہو!!!
 

صابرہ امین

لائبریرین
محترمہ بہت اچھا۔ آپ نے خراج عقیدت پیش کیا مگر معذرت یہاں اس کی جگہ بنتی نظر نہیں آرہی یہ ہم جیسے بونگیاں مارنے والوں کے لیے ہے یہاں آپ کاخوبصورت اظہاریہ اور وہ بھی اتنی گراں قدر شخصیات کے بارے میں یا تو اس کے لیے ایک علیحدہ لڑی بنا لیں یا ظہیر بھائ کے منظوم خراج عقیدت والی لژی میں یہ موتی پرو دیں...باقی جیسا آپ بہتر سمجھیں...:)

محترم اکمل زیدی صاحب

اس لڑی میں نبیل بھائ نے "شاعر بھی اس کھیل میں بخوشی شامل ہو سکتے ہیں۔" لکھ کر دعوت عام دی تھی ۔ ۔ تو ہم آ گئے ۔ ۔ اب نبیل بھائ کہیں گے تو ۔ ۔ ۔

آپ ایک کام کیوں نہیں کرتے بھائ کہ جلدی سے صفحہ اسکرول ڈاؤن کر لیا کریں ۔ ۔ ۔ (ہاں آنکھیں بند کرنا "مت" بھولیئے گا ۔ ۔ ):p:p:p

اور پھر وہی آپ اور آپ کی بونگیاں ۔ ۔ :D:D:D

سلامت رہیں:):):)
 
Top