پکڑ دگھڑ کراچی

قیصرانی

لائبریرین
جو بھی دہشت گرد ہو اور جس جماعت سے بھی اور جس مذہب سے بھی اس کی وابستگی ہے، اسے نیست و نابود کر دینا چاہیئے
 

x boy

محفلین
کاشفی تو انشااللہ نہیں آئیں گے۔
لیکن اب یہ تو طے ہے کہ اردو اسپیکنگ کے خلاف محاذ کھُل گیا ہے۔۔۔
یہودی بھی ہولو کاسٹ اور جرمنی یورپ میں انکے ساتھ ظلم کی طویل داستان کا رونا روتے ہیں
جبکہ یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ جتنی تعداد میں یہودی قتل ہوئے اتنی تو دنیاء میں بھی یہودی کبھی نہیں تھے۔
اور جو بھی پرانی جنگیں ہوئیں اس میں زیادہ عیسائی،بدھ مت کے لوگ، مرے ہیں۔
 

یوسف-2

محفلین
کوئی بھی ہو، اگر دھشت گردی کررہے ہیں تو وہ دھشت گرد ہیں،
چاہے بلوچی امن کمیٹی ہو، بلوچی گینگوار ہو۔ بلوچی بی ایل اے ہو، اے این پی کے ذیلی دھشت گرد ہوں ، یا کوئی سندھی دھشت گرد ہو، لسانی ہو، تعصبی ہو۔
دھشت گرد تو دھشت گرد ہے،
کسی سیاسی، لسانی یا مذہبی جماعت میں دہشت گردوں کی موجودگی کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ ان جماعتوں سے وابستہ سارے لوگ ہی دہشت گرد اور قابل مذمت ہیں۔ بہت سی جماعتون کے عام کارکنوں یا حامیوں کو تو یہ “خبر” بھی نہیں ہوتی کہ ان کی پارٹی سے وابستہ لوگ کس قسم کی ملک دشمنی یا دہشت گرد کاروائیون میں منسلک ہیں۔ الا یہ کہ لسانی یا مذہبی تعصب اتنا زیادہ بڑھ جائے کہ ”مارو یا مر جاؤ“ کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہے۔
  1. سابقہ مشرقی پاکستان (اور حالیہ بنگلہ دیش) میں 1970 کے انتخابات تک بھی 70-80 فیصد بنگالیوں کو یہ “علم” ہی نہیں تھا کہ ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی سیاسی جماعت عوامی لیگ کے اصل اغراض و مقاصد کیا ہیں۔ اور اس جماعت کے بھارتی ایجنسیوں کے ساتھ پاکستان دشمنی کے کن کن ایجنڈوں پر کام ہورہا ہے۔ حتیٰ کہ مغربی پاکستانیوں (بالخصوص ہر قیمت پر اقتدار کے خواہشمند بھٹو) کی بنگالیوں سے “نفرت” اور بھارتیوں کی اسلام اور پاکستان دشمنی نے اپنا کام کردکھایا۔ اگر صد فیصد بنگالی عوام عوامی لیگ کے “خفیہ ایجنڈہ” سے باخبر ہوتے تو وہ عوامی لیگ کو عام انتخابات میں اس بھاری اکثریت سے کبھی کامیاب نہ کراتے۔ اور بنگلہ دیش بننے کے بعد یہی بنگالی اپنے “قائد اور ملک کے بانی شیخ مجیب” کو خاندان سمیت قتل نہ کرتے۔ کروڑوں بنگالی بنگلہ دیش بننے سے پہلے بھی اور بعد میں بھی مذہبی مگر غیر سیاسی “تبلیغی جماعت” سے جڑے ہوئے ہیں۔ آج بھی دنیا کے مسلمانوں کا سب سے بڑا “دینی اجتماع” (حج سے بھی بڑا) بنگلہ دیش میں تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع ہوتا ہے۔ یہ ان کی “اسلام دوستی” کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اور یہ سب جانتے ہیں کہ عوامی لیگ، مشرقی پاکستان میں بھی اور بنگلہ دیش میں بھی ایک “سیکولر” اور اسلام مخالف جماعت ہے۔ کیا یہ سارے شواہد اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ کروڑوں بنگالیوں کو عوامی لیگ نے حقوق کے نام گمراہ کرتے ہوئے، انہیں اصل عزائم سے بے خبر رکھ کر بنگلہ دیش بنوایا۔ بنگلہ دیش بنگالیوں کی اکثریت کی کواہش ہرگز نہ تھی۔
  2. یہی بات موجودہ پاکستان پر بھی صد فیصد “لاگو” ہوتی ہے۔ اگر ایم کیو ایم کے اندر ملک دشمن اور دہشت گرد افراد موجود ہیں اور وہ کسی “خفیہ ایجنڈہ” پر غیر ملکی اسلحہ، مالی اور حکومتی سپورٹ کے ساتھ اس قسم کی کاروائیوں میں مصروف ہیں، جیسا کہ خبروں میں بتلایا جارہا ہے تو ایم کیو ایم کی آڑ میں کراچی اور سندھ میں بسنے والے عام اردو اسپیکنگ عوام الناس کو (جو بلا شبہ کسی نہ کسی حد تک ایم کیو ایم کے سپورٹر اور ووٹر بھی ہیں) اس کا “مورد الزام” ٹھہراتے ہوئے لفظ “مہاجر” (جو غلط یا صحیح، لیکن اب یہ “اردو اسپیکنگ” کی شناخت بن چکا ہے) اور پوری “مہاجر عوام” کو اس طرح “بُرا بھلا” نہ کہا جائے کہ یہ بھی “بنگالی عوام” کی طرح “ٹریپ” ہوجائے۔ ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کو مہاجر عوام سے ملانے اور بی ایل کے ہتھیار برداروں اور بلوچی عوام کو ایک جیسا سمجھنے کا (خاکم بدہن) بہت برُا نتیجہ برآمد ہوسکتا ہے۔ یہی بات اے این پی اور پٹھانوں کے حوالہ سے سمجھنی چاہئے کہ اے این پی (یا طالبان) کے جرائم کے حوالہ سے پوری “پٹھان قومیت” کو گالیاں دینا ہر لحاظ سے غلط ہے۔ کیا پوری سندھی قوم “جے سندھ تحریک” کے تمام جرائم کی ذمہ دار قرار پاسکتی ہے؟ اسی طرح لیاری کے عام عوام “لیاری امن کمیٹی” کے دہشت گردوں کے “نرغے” میں ہیں ۔ یہاں سے بھارتی راء اور ایرانی مداخلت کار بھی پکڑے گئے ہیں۔ گو لیاری امن کمیٹی کو حکمران پیپلز پارٹی کی سیاسی حمایت ضرور حاصل ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی کراچی یا لیاری کے سارے سپورٹر اور ووٹر کرمنل اور ملک دشمن ہیں۔
  3. خدارا کرمنلز اور دہشت گردوں (خواہ وہ کسی بھی جماعت کے اندر سے “برآمد” ہوں) کو قومیتوں اور سیاسی و مذہبی گروپ سے وابستہ عوام کے ساتھ نتھی نہ کیا جائے۔ سنی کونسل یا سپاہ صحابہ کے کرمنلز، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز میں اور “سنی عوام” میں “تمیز” کیا جائے۔ اسی طرح “سپاہ محمد” سے وابستہ جرائم اور دہشت گردی کو شیعہ برادری کے عوام سے نتھی نہ کیا جائے کہ عام شیعہ افراد ان کے جرائم سے “بے خبر” بھی ہوتے ہیں اور بری الذمہ بھی۔ جس جس پارٹی کا کرمنلز اور دہشت گرد پکڑا جائے گا، اس کی طرف سے “شور اور احتجاج” تو ہوگا۔ لیکن اس فورم جیسے پڑھے لکھے اور بالغ نظر عوام کو اس پر تبصرہ کرتے ہوئے متذکرہ بالا نکات کا خیال رکھنا چاہئے تاکہ لسانی و مذہبی تعصب، جو ہمارے معاشرے میں پہلے ہی حد سے زیادہ ہے، کو مزید بڑھاوا نہ ملے بلکہ ہرممکن حد تک اسے کم کیا جائے۔ محفلین سے زیادہ یہ منتظمین اور مدیران کی ذمہداری بلکہ فرض ہے کہ وہ “تعصبات” پر مبنی مراسلوں پر سخت نظر رکھیں اور جہاں جہاں ممکن ہو ایسے الفاط اور فقروں کا “قلع قمع” کیا جاتا رہے۔
 

x boy

محفلین
یوسف بھائی
یہاں ایم کیو ایم کی بات ہورہی ہے جب بھی انکے کسی کو پکڑا جاتا تو کراچی کو فالج ذدہ کردیتے ہیں
جج تک کو دھمکیاں جاتی ہیں۔ ان شاء اللہ اب ایسا نہیں ہوگا۔۔
 
یوسف بھائی
یہاں ایم کیو ایم کی بات ہورہی ہے جب بھی انکے کسی کو پکڑا جاتا تو کراچی کو فالج ذدہ کردیتے ہیں
جج تک کو دھمکیاں جاتی ہیں۔ ان شاء اللہ اب ایسا نہیں ہوگا۔۔
ارے نہیں ، یہ ایم کیوایم والے دہشتگرد آپریشن ختم ہونے اور رینجرز کے جانے کا انتظار کررہے ہیں ، ابھی تو انکے غنڈے زیرزمین یا ادھر ادھر ہونگے ، جیسے ہی ریجرز کی واپسی ہوئی ، پھر وہی دہشتگردی لوٹ مار قتل و غارت کرینگے ۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
امید ہے کاشفی صاحب خیریت سے ہونگے اور اس آپریشن کی زد میں نہیں آئے ہونگے۔۔۔ ۔
ہمارا تو دنیا کی کوئی طاقت کچھ نہیں کرسکتی۔الحمداللہ :)
لیکن الطاف حسین کے دشمنوں کو اللہ رب العزت ان دشمنوں کے اپنوں کے ہاتھوں ہی ہلاک وبرباد کرے گا۔ انشاء اللہ۔
یقین نہیں آتا تو یقین نہ کیجئے لیکن ایسا ہی ہوگا۔ہمارا اللہ رب العزت پر پورا کامل یقین ہے۔۔
مہاجروں کے دشمنوں کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔۔۔ ہم خیر و عافیت کے ساتھ ہیں۔۔:)
اور دشمنوں کی خیروعافیت کے لیئے بھی دعاگو ہیں اللہ رب العزت انہیں بھی خیروعافیت کے ساتھ رکھے اگر وہ سیدھے راستے پر آجائیں تو۔۔ورنہ انہیں تباہ و برباد کردے۔۔آمین۔
 

کاشفی

محفلین
کاشفی تو انشااللہ نہیں آئیں گے۔
لیکن اب یہ تو طے ہے کہ اردو اسپیکنگ کے خلاف محاذ کھُل گیا ہے۔۔۔
انیس بھائی اردو اسپیکنگ کے خلاف محاذ کھولنے والے ہمارے دشمن اپنوں کے ہی ہاتھوں اپنی موت آپ مریں گے۔انشاء اللہ۔
بس دعا کیجئے کہ اللہ رب العزت قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کو تمام آفات سے بچائے اور انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔۔آمین
الطاف حسین کے دشمن بس بلبلاتے رہیں الطاف حسین کا نام سن کر۔۔:grin:
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
یوٹیوب میں ایک انٹرویوں الطاف کا مبشر لقمان کے ساتھ تھا اس میں تو حد ہی ہوگئی،،
یہ کہتا تھا کہ جب وہ حکومت میں آئیں گے تو سب کچھ ختم کردینگے۔ ایک زمین میں گرد وارا ، مندر، قادیانیوں کی عبادت گاہ، چرچ ، مسجد غرض کہ ہر وہ چیز بناڈالیں۔
یہ تو اکبر بادشاہ نے بھی کرنے کی کوشش کی تھی پر کیا ہوا،، سکھ مذہب آگیا۔
مسلمان مسلمان ہی رہے الحمدللہ۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
میں تو یہ سمجھ رہا تھا کے یہ جو گلا پھاڑ پھاڑ کے اعلان ہو رہا ہے کہ آپریشن ہو گا ہوگا تو اس مہلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارے دہشت گرد انڈر گراؤنڈ ہو چکے ہوں گے مگر پھر بھی کافی بڑی تعداد پکڑی جا رہی ہے، لگتا ہے رینجر والے اور خاص کر آئی جی صاحب ان کی جڑوں میں بیٹھ گئے ہیں اتنی جرآت مندی حیرت انگیز ہے۔ کچھ امید بندھی ہے کہ کچھ صفایا ہو ہی جائے گا خدا خیر کرے۔
 

x boy

محفلین
اب تک یہ ایم کیو ایم والے ان سب لوگوں کو ڈھونڈرہے ہونگے ہم سب کے ناموں کی سپاری دی جاچکی ہوگی۔
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا ہی قول تھا کہ اگر موت میدان جنگ میں آتی تو وہ سب سے پہلے شہداء میں شامل ہوتے۔
انکے جسم میں ہر جگہہ زخم کے نشان تھے پر وہ شہید کی آرزو لے کر طبعی موت انتقال ہوئے۔
میں اس آئی جی کے لئے دعاء گو ہوں کہ اللہ پاک اس کے کام میں برکت عطا فرمائے اور کراچی کو صاف
شفاف کردے اور اللہ پاک اس کو اور اس کے گھر والوں کو امن و امان میں رکھے اور اس کے ساتھ
جتنے اس کام کو انجام دے رہے ہیں ان سب کو امن و امان میں رکھے۔۔

آمین۔
 

آصف اثر

معطل
پٹھانوں کا بس چلے تو وہ پورے پاکستان کو ہی دہشت گرد نامزد کر دیں۔ ۔۔:laugh:
تعصب کی یہ انتہا۔۔۔۔ افسوس ہے۔ اسی قسم کی سوچ اور فکر کو اپنے کارکنوں کے ذہنوں میں انڈیل کر ایم کیو ایم کے کارندے وحشی ہوچکے ہیں۔جن کے بھاگیں درندوں کے ہاتھوں میں ہے۔
ایم کیو ایم مزید مہاجروں کو بدنام نہیں کرسکتی۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
اللہ رب العزت قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کو صحت و تندرستی کے لمبی حیاتی عطا فرمائے اور اپنی رحمتیں ان پر نازل فرماتا رہے آمین
اور ان کے دشمنوں کو نامراد و ناکام کرے اور ان کے دشمنوں کو دشمنوں کے لوگوں کے ہاتھوں ناکام کرے۔۔آمین
جو مہاجر آفاق احمد کے ساتھ ہیں، یا جماعت اسلامی یا کسی اور دوسری تنظیموں میں ہیں وہ راہ راست اور حق پرستی سے بھکٹے ہوئے ہیں اللہ رب العزت انہیں حق پر آنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین
یہ غیروں کے ہاتھوں میں ہیں اور ان کا برین واش کرکے مہاجر دشمن عناصر ان کو استعمال کررہے ہیں۔۔ اللہ انہیں راہ راست کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔۔اور دشمنوں کے چنگل سے بچائے اور اپنی حفاظت میں رکھے۔۔آمین۔
مہاجر قوم کو کسی غیر کو اپنا ہمدرد نہیں سمجھنا چاہیے۔۔۔ دوسری جماعتوں میں موجود مہاجر قوم اب راہ راست پر آرہی ہے۔۔۔انشاء اللہ فتح حق کی ہوگی۔۔
 

کاشفی

محفلین
یوٹیوب میں ایک انٹرویوں الطاف کا مبشر لقمان کے ساتھ تھا اس میں تو حد ہی ہوگئی،،
یہ کہتا تھا کہ جب وہ حکومت میں آئیں گے تو سب کچھ ختم کردینگے۔ ایک زمین میں گرد وارا ، مندر، قادیانیوں کی عبادت گاہ، چرچ ، مسجد غرض کہ ہر وہ چیز بناڈالیں۔
یہ تو اکبر بادشاہ نے بھی کرنے کی کوشش کی تھی پر کیا ہوا،، سکھ مذہب آگیا۔
مسلمان مسلمان ہی رہے الحمدللہ۔
مبشر لقمان صحافت کے نام پر ایک دھبہ ہے۔۔ اس کی ایک وڈیو ، کاشف عباسی کی بیگم صاحبہ کے ساتھ ملک ریاض کا انٹریو لیتے ہوئے بھی موجود ہے۔۔ اس انٹرویو کو دیکھ کر تعصب پسند لوگوں کی آنکھیں نہ کھلنا کوئی انوکھی بات نہیں۔۔۔کیونکہ تعصب پسند دوسروں کے مذہب اور معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں اور اسلام کا نام استعمال کرکے معصوم لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں۔۔لیکن یہی تعصب پسند حضرات جو کہ طالبانی ذہن کی گندگی لیئے ہوئے ہیں وہ اپنے ہی تعصب پسند حضرات کے ہاتھوں لقمہ عجل بنیں گے انشاء اللہ۔
اللہ رب العزت نام نہاد لوگ جو کہ اسلام کو بدنام کرتے ہیں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کو ہلاک کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ مسلمانوں کو بھی شہید کرتے ہیں۔۔اللہ رب العزت ان بدبختوں سے تمام مسلمانوں اور غیرمسلم پاکستانیوں کو محفوظ کرے۔۔آمین
 

کاشفی

محفلین
پٹھانوں کا بس چلے تو وہ پورے پاکستان کو ہی دہشت گرد نامزد کر دیں۔ ۔۔:laugh:
بیرونِ ملک پاکستان کی ایک ذیلی قوم کے نام نہاد مرد مجاہدوں نے پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے۔۔۔
اس کی تفصیل اگر کسی کو چاہیئے تو وہ ان ممالک سے حاصل کرسکتا ہے۔۔
سودی کاروبار اور یہودیوں کی طرح حرکتیں اور قوم لوط کی طرح کی حرکتیں کرنے میں وہ لوگ پیش پیش ہیں۔
اللہ رب العزت انہیں اور سارے پاکستان کے لوگوں کو راہ راست پر آنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 
آخری تدوین:
Top