پھر خریدارِ جنوں سرمدِ مجذوب ہوا

سید ذیشان

محفلین
سفرِ ہند کا وہ جوہری، مطلوب ہوا
پھر خریدارِ جنوں سرمدِ مجذوب ہوا

چاہِ کنعانِ دلِ من، میں نہیں، یوسفِ من!
دل بہ اندیشہ، مرا، دیدہِ یعقوب ہوا

عشق میں مرنے یہ دے گی نہ ہی جینے دے گی
زیست کا روزِ ازل سے یہی اسلوب ہوا

ہم سے کیا ہوں گے جو پہنے ہوئے پیراہنِ نیست
اپنا جامہ تو یہی ہستیِ معیوب ہوا!

خضر نے اس میں ملا دی نہ کہیں آبِ حیات
کاسۂ زہر، ہر اک، ساغرِ مشروب ہوا

داستاں سن کے ہوئے کوہ و فلک گریہ کناں
وہ بتِ سنگ کسی طور نہ مرعوب ہوا

طفلِ شش ماہ، لبِ خشک، چلا دنیا سے
خونِ اصغر سے رخِ شاہ پہ مرطوب ہوا

کیا ہوئی بزمِ جہاں میں تری خاطر داری
حیف اب تک نہ مگر ایک کا محبوب ہوا

ایک محشر سا بپا شانؔ کے سینے میں ہے
دہر و آخر کا بیاں آج بہت خوب ہوا
 
آخری تدوین:
داستاں سن کے ہوئے کوہ و فلک گریہ کناں
وہ بتِ سنگ کسی طور نہ مرعوب ہوا

ہائے عاجزی! وہ بتِ سنگ!!!! کسی طور۔ کسی طور۔ کسی طرح، کسی طریقے سے نہیں ہوا۔ یقیناً۔ حق!
 
ابن رضا

لائبریرین
اجی کیا خوب یہ ابیات ہیں ذیشاں صاحب
داد حاضر ہے کہ ہر شعر ہی مرغوب ہوا

:rose::rose::applause::rose::rose:

کیا کہنے ہیں۔ بہت خوب۔ شاد باشید۔
 
سید ذیشان

محفلین
داستاں سن کے ہوئے کوہ و فلک گریہ کناں
وہ بتِ سنگ کسی طور نہ مرعوب ہوا

ہائے عاجزی! وہ بتِ سنگ!!!! کسی طور۔ کسی طور۔ کسی طرح، کسی طریقے سے نہیں ہوا۔ یقیناً۔ حق!

نوازش بسمل بھائی، کلام کی پسندیدگی کے لئے۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اچھا جی! تو پھر لکھے کیسے ہیں؟

ہاہاہا- یہ ایک سیکرٹ ہے جو صرف شاعر لوگوں کو معلوم ہوتا ہے اور کسی کو نہیں بتاتے۔ :devil:
سچی!
کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہے مقدس آپی ٹھیک ہی کہتی ہیں کہ ان سارے مشکل اردو بولنے والے بھیا لوگوں کا ٹیسٹ لے لیا جائے تو فیل ہی ہوں گے :p
اور کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہے کہ ابن سعید بھیا بھی ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ مشکل مشکل شاعری لکھنے کی اصل ترکیب مرتبان اور اس میں موجود مشکل الفاظ کا ذخیرہ ہوتا ہے:)
 
بالکل درست کہتے ہیں دونوں۔ اس مرتبان کا نام ڈکشنری ہے۔ :cautious:
 
سید ذیشان

محفلین
سچی!
کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہے مقدس آپی ٹھیک ہی کہتی ہیں کہ ان سارے مشکل اردو بولنے والے بھیا لوگوں کا ٹیسٹ لے لیا جائے تو فیل ہی ہوں گے :p
اور کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہے کہ ابن سعید بھیا بھی ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ مشکل مشکل شاعری لکھنے کی اصل ترکیب مرتبان اور اس میں موجود مشکل الفاظ کا ذخیرہ ہوتا ہے:)

ویسے ابن سعید بھائی تو خود بھی کئی مرتبہ شاعری کرتے ہوئے پائے گئے ہیں، تو اس کے بارے میں کیا کہیں گی؟ :confused:
 
کاشفی

محفلین
سفرِ ہند کا وہ جوہری مطلوب ہوا
پھر خریدارِ جنوں سرمدِ مجذوب ہوا

چاہِ کنعانِ دلِ من میں نہیں یوسفِ من
دل بہ اندیشہ مرا دیدہِ یعقوب ہوا

عشق میں مرنے یہ دے گی نہ ہی جینے دے گی
زیست کا روزِ ازل سے یہی اسلوب ہوا

ہم سے کیا ہوں گے جو پہنے ہوئے پیراہنِ نیست
اپنا جامہ تو یہی ہستیِ معیوب ہوا

خضر نے اس میں ملا دی نہ کہیں آبِ حیات
کاسۂ زہر ہر اک ساغرِ مشروب ہوا

داستاں سن کے ہوئے کوہ و فلک گریہ کناں
وہ بتِ سنگ کسی طور نہ مرعوب ہوا

طفلِ شش ماہ لبِ خشک چلا دنیا سے
خونِ اصغر سے رخِ شاہ پہ مرطوب ہوا

کیا ہوئی بزمِ جہاں میں تری خاطر داری
حیف اب تک نہ مگر ایک کا محبوب ہوا

ایک محشر سا بپا شانؔ کے سینے میں ہے
دہر و آخر کا بیاں آج بہت خوب ہوا
بہت ہی عمدہ!۔
آپ کی شاعری بہت خوب ہے۔ ماشاء اللہ۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس بارے میں کیا کہنا ہے بھیا
اسی لیے تو ان کو معلوم ہوگا کیونکہ وہ خود بھی شاعری کرتے ہیں :p

جس طرح ایک میجیشن اپنے سیکریٹ کسی کو نہیں بتاتا اور کوئی پوچھے تو ٹرخاتا ہے، اسی طرح شاعر بھی پوچھنے پر ٹرخاتے ہیں۔

A poet never reveals his secrets
:rolleyes:
 
داستاں سن کے ہوئے کوہ و فلک گریہ کناں
وہ بتِ سنگ کسی طور نہ مرعوب ہوا
کیا کہنے جناب :)
کیا خوب غزل کہی ہے
واہ واہ
اسلوب ندرت خیال الفاظ کی نشست و برخاست روانی حسن سب ہی خوب ہیں
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 
Top