پھل، سبزیاں کھائیں، ڈپریشن کو دور بھگائیں !

l_454946_095850_updates.jpg
حالیہ تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں اور اناج کا استعمال ڈپریشن کے خطرے کو 10فیصد کم کرسکتا ہے۔
برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جو پراسیس فوڈز اور شوگر سے بھرپور مغربی خوراک کھاتے ہیں اُن میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

fruits-vegies_02.jpg

محققین کا کہنا ہے کہ خوراک اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کا تعین کرنے کے لئے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے لیکن ایسی حالت کو کنٹرول کرنے کے لئے طرز زندگی میں سادہ سی تبدیلیوں کو ادویات پر ترجیح دینی چاہئے۔
رش یونیورسٹی ، شکاگو میں ہونے والی اوسطاً 81برس عمر کے 964 افراد کا تجزیہ کیا ہے، جس کے دوران ڈپریشن کی علامات جیسے مستقبل کے حوالے سے ناامیدی وغیرہ کا مشاہدہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکا میں ہرسال سات فیصد بالغ افراد ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ 32 فیصد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ دل کی بیماریوں اور اسٹروک کے خطرے سے دوچار ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پھلوں اور سبزیوں کے بہت سے فوائد ہیں، لیکن یہاں پاکستان میں پھل مہنگے بہت ہیں جبکہ سبزیاں مہنگی بھی ہیں اور کھانے کو دل بھی نہیں کرتا، اب کدھر جائے کوئی کھانے کو! :)
 
منیب الف

محفلین

اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ پھل کھائیں گے
ریٹ ہی سن کے مگر لگتا ہے جل جائیں گے
 
مجھے ڈاکٹر نے روزانہ کھیرے کھانے کو کہا تھا کہ یہ کولیسٹرول کنٹرول کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ کویت میں کھیرے کی قیمت پاکستان کے حساب سے تقریبا 74 روپے سے لیکر 375 تک رہتی ہے۔
 
آپ کویت میں رہتے ہیں؟
آپ محمد وارث صاحب کو کچھ عرصہ اپنے پاس بلا لیں تاکہ انھیں پاکستانی سبزی مہنگی نہ لگے۔
 
یہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بہت عجیب و غریب طریقے سے اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔ ایک مرتبہ سیب سستے تھے اور آلو مہنگے ۔ تب مرحومہ زبیدہ آپا کے ذریعے علم ہوا کہ سیب بھی سبزی کی طرح پکائے جا سکتے ہیں۔ تو میں نے گوشت کے ساتھ سیب پکا دئیے الحمد للہ بہت لذیذ سالن پکا ، "سیب گوشت"
 
زبیدہ آپا کے ٹوٹکے مجھے کبھی سمجھ نہیں آئے۔ آپ بھی محتاط رہیں، لئیق بھائی! آج سیب کا سالن بنا رہے ہیں۔ یہ نہ ہو کل گوشت کا ملک شیک بنا رہے ہوں۔
 
آپ مذاق سمجھ رہے ہیں، سیب واقعی پکائے جا سکتے ہیں کبھی آپ بھی پکا کر دیکھیں گوشت نہ سہی کسی اور سبزی کے ساتھ ملا کرپکا لیجئے ۔ :)
 
کیوں نہیں۔ تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے۔ کون سی قسم اچھی رہے گی؟ گولڈن یا کالا کلو؟
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کویت میں رہتے ہیں؟
آپ محمد وارث صاحب کو کچھ عرصہ اپنے پاس بلا لیں تاکہ انھیں پاکستانی سبزی مہنگی نہ لگے۔
بس کریلے، مٹر اور آلو (اسی ترتیب سے) مجھے پسند ہیں یا میں ان کو کھا سکتا ہوں اور الحمد للہ ان کے لیے مجھے "سفر" کرنے کی کوئی ضرورت نہیں! :)
 
Top