میں نے ہر پھول کی آنکھوں میں نمی دیکھی ہے کیسے کہہ دوں کہ گلستاں میں بہار آئی ہے
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #1 میں نے ہر پھول کی آنکھوں میں نمی دیکھی ہے کیسے کہہ دوں کہ گلستاں میں بہار آئی ہے
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #2 بتاوٗں کیا کہ تیرے بغیر کیسی گذری کھلے جو پھول تو ڈسنے لگی بہار مجھے
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #3 خزاں کی دھوپ سے شکوہ فضول ہے محسنؔ میں یوں بھی پھول تھا، آخر مجھے بکھرنا تھا
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #4 ہر پھول کی قسمت میں کہاں نازِ عروساں کچھ پھول تو کھلتے ہیں مزاروں کے لیئے ہی
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #5 توڑا تو احتیاط سے پھولوں کو تھا مگر شاخوں کا احتجاج بڑا درد ناک تھا
فہد اشرف محفلین نومبر 6، 2018 #6 آمد بہار کی ہے جو بلبل ہے نغمہ سنج اڑتی سی اک خبر ہے زبانی طیور کی غالب
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #7 ٹہنی سے ایک پھول کی پتی بھی جب گری ان کے قدم کی چاپ کا دھوکا ہوا مجھے
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 6، 2018 #8 آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دے تتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 6، 2018 #10 غم عمر مختصر سے ابھی بے خبر ہیں کلیاں نہ چمن میں پھینک دینا کسی پھول کو مسل کر
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 6، 2018 #11 کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیں پھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 6، 2018 #12 کچھ ایسے پھول بھی گزرے ہیں میری نظروں سے جو کھل کے بھی نہ سمجھ پائے زندگی کیا ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 6، 2018 #13 شبنم کے آنسو پھول پر یہ تو وہی قصہ ہوا آنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #14 ہم رودیئے تو لگ گئی ساون کی اک جھڑی تم ہنس پڑے تو پھولوں کی برسات ہو گئی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 6، 2018 #15 سینہ تابوت نہ بن جائے کسی بلبل کا خوشبوئیں باغ کی کافور نہ ہو جائیں کہیں
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #16 گلدان میں سجا تو لیئے شوق سے اداؔ پھولوں سے بے طرح مجھے شرمندگی ہوئی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 6، 2018 #17 کبھی رخُسار پہ چھا جاتی اگر قُوس قزح صدقہ پھولوں کا میں تجھ پر سے اتارا کرتا
رباب واسطی محفلین نومبر 6، 2018 #18 میں نے تمہاری یاد کے پھولوں کو اے ندیمؔ گُلدانِ دل میں رکھا ہے سوغات کی طرح
زیرک محفلین نومبر 6، 2018 #19 کوئی تو سمجھے محبت کی بے زبانی کو کوئی تو ہاتھ پہ چپکے سے پھول دھر جائے
زیرک محفلین نومبر 6، 2018 #20 دل کے ویرانے میں کس یاد کا جھونکا گزرا ؟ کس نے اس ریت میں یہ پھول سے مہکائے ہیں