اجتماعی انٹرویو پہلا سوال

زیک

مسافر
یہ بکٹ‌وومن کا آئیڈیا تھا اور اس کی میں نقل کر رہا ہوں۔

سوچا یہ ہے کہ یہاں تمام ارکان کو جاننے کا کوئی طریقہ اپنایا جائے۔ سو اس فورم میں باقاعدگی سے نیا تھریڈ شروع کیا جائے گا جس میں ایک سوال پوچھا ہو گا۔ اور تمام ممبران کو اس کا جواب دینا ہے۔ آپ کی شرکت ہی اس سلسلے کو کامیاب بنا سکتی ہے۔ لہذا پلیز سوال کا جواب ضرور دیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے جو آپ اس سیریز میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو مجھے ذاتی پیغام بھیجیں تاکہ اگلا سوال آپ پوسٹ کر سکیں۔

جی تو پہلا سوال:

ایسی کونسی آواز ہے جو آپ کے کانوں پر شدید گراں گزرتی ہے اور آپ سے برداشت نہیں ہوتی؟
 

زیک

مسافر
میرا جواب: دھات کا دھات سے رگڑنے سے جو آواز پیدا ہوتی ہے وہ مجھے بہت تنگ کرتی ہے۔

اب آپ کی باری۔
 

دوست

محفلین
دھات کے رگڑنے کے ساتھ ساتھ جوتا گھسیٹ‌ کر چلنے کی آواز، سڑکیاں لگا کر چائے پینے کی آواز، کھانا (روٹی) کھاتے ہوئے منہ سے آنے والی آوازیں‌ بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہوں۔ بلکہ گنتی گننا شروع کردیتا ہوں‌ کہ بس ابھی یہ ختم ہوجائے گا۔
 

یاز

محفلین
السلام علیکم زیک صاحب! اس طرح کے انٹرویو کا آئیڈیا کافی اچھا ہے۔
میرا جواب: رکشے کی آواز بھی کانوں کا کافی امتحان لیتی ہے خصوصا'' جب اس کے اندر بیٹھے ہوں تو باقی جسم کا امتحان تو ہو ہی رہا ہوتا ہے،،،،، ساتھ میں کانوں کی بھی تسلسل کے ساتھ شامت آتی ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بے شک سب سے بری آواز گدھے کی ہے - لیکن زیک یہ تو معاملہ ہے ذہنی حالت کا - بعض اوقات ایک ہلکی سی آواز برداشت نہیں ہوتی اور بعض اوقات آپ ہرقسم کی آواز برداشت کر لیتے ہیں -
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں کچھ عجیب سا انسان ہوں پتہ نہیں انسان ہوں بھی یا نہیں کبھی کبھی مجھے سب کچھ اچھا لگتا ہے اور کبھی کبھی کچھ بھی اچھا نہیں لگتا ہے اس بارے میں میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا وہ کیو‌ں۔ کچھ آوازیں میں آپ کو بتاتا ہوں جو میرے خیال میں بہت کم دوستوں کو اچھی لگتی ہونگی جب میں رات کو بہت دیر کے ساتھ سوتا ہوں کیوں کہ میں اکثر وارث صاحب کا دیا ہوا سبق یاد کرتا رہتا ہوں اور جب سوتا ہی مجھے اچھی سی نیند آ جائے اور نیند میں کوئی اچھا سا سپنا دیکھ رہا ہوں تو اس وقت میری بہن کی آواز " چُن چُن بھائی 7 ہو گے ہیں جلدی سے اٹھو آفس کو دیر ہو رہی ہے " شدید گراں گزرتی ہے میں بتا نہیں سکتا ہوں سپنا بھی اپنا نہیں رہتا اور نیند بھی نیند نہیں رہتی


یا پھر میں کچھ لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں تو پھر کوئی مجھے آواز دے دے تو میرا دل کرتا ہے بس
 
مجھے پختہ فرش پر پڑی ہوئی ریت کو بیلچہ کے کنارے سے رگڑ کر اٹھانے کی آواز برداشت نہیں ہوتی۔ صرف تصور کرنے سے ہی بہت خراب محسوس کرتا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھا سلسلہ ہے زیک اور کامیاب ہونا چاہیئے اسے، اور مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ بھی نظر آئے :)

مجھے ایک کی بجائے دو آوازیں شدید گراں گزرتی ہیں اور انتہائی بری لگتی ہیں، ایک الارم کی آواز جو ہر صبح 6 بج کر 40 منٹ پر صورِ اسرافیل کی طرح بج اٹھتا ہے اور دوسری اپنی بیوی کی چیخنے چلانے کی خوفناک آواز (ویسے اگر وہ یہاں پر رکن ہوتی تو وہ بھی یہ دوسری بات ہی لکھتی :))
 
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی تحریر سے آپ کے دکھ کا اندازہ ہوتا ہے وارث بھائی۔۔۔۔ ;)


جب لوگ چپل زمین پر گھسیٹ گھسیٹ کر چلتے ہیں تو مجھے وہ آواز ذرا نہیں بھاتی بلکہ دل کرتا ہے کہ فورا ٹوک دوں۔۔۔ دوسری آواز وہ جب کھانا کھاتے ہوئے کسی کہ منہ سے چپ چپ کی آواز آنے لگے۔
 

فہیم

لائبریرین
جب ہتھوڑے کی چوٹ سے لوہے کے سریے کٹ رہے ہوتے ہیں
تو وہ آواز کانوں کو بالکل نہیں بھاتی
 

ابوشامل

محفلین
فاروق صاحب والی عادت، میں لکھ بھی نہیں سکتا لکھتے ہوئے بھی نجانے کیا ہونے لگتا ہے۔ اس حوالے سے کبھی اپنے بلاگ پر لکھا تھا۔ ربط ملاحظہ کریں:
BAD VIBES
 

محمد نعمان

محفلین
آپ نے بیڈ وائیبز کا لنک دے کر میرے منہ کی بات چھین لی۔۔۔
مجھے اُبکائی کرنے کی آواز بہت بری لگتی ہے۔۔۔
 

فرذوق احمد

محفلین
شادی شدگان، کے علاوہ جتنے بھی کنواروں کو جن آوازوں سے تکلیف ہوتی ہے اُنہی
آوازوں سے مجھے بھی تکلیف ہوتی ہے

خاص کر جِن آوازوں کا دوست بھائی نے ذکر کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(
 
ش

شوکت کریم

مہمان
اور مجھے کوئی بھی اونچی آواز اتنی بری لگتی ہے اتنی بری کہ
 
Top