گانوں باجوں کی آواز تو انتہائی بری لگتی ہے. اکثر سفر کے دوران کچھ لوگ چائنا کے موبائل سے فل آواز میں گانے جب چلا دیتے ہیں نا تو بہت تکلیف ہوتی ہے دماغ کو اور دل میں میں ان لوگوں کے لئے ہدایت کی دعا اور کبھی کبھی ان کے موبائل فون کے خراب ہو جانے کی بددعا کر رہا ہوتا ہوں اور دل ہی دل میں ان سے کہہ رہا ہوتا ہوں کہ بھائی اگر خود کو سننا ہی ہے تو کم از کم ہینڈز فری ہی لگا لے. دوسروں کو سنانا کوئی ضروری تو نہیں. اور زبان سے کہنے سے اس لئے ڈر بھی لگتا ہے کہ میں بچپن میں ایک ایسا واقعہ دیکھ چکا ہوں کہ رمضان المبارک کا مہینہ تھا اور میں پس میں سفر کر رہا تھا. پس والے نے فل والیوم میں گانے چلا دیئے ایک شریف آدمی کہ جس کے ساتھ مستورات بھی تھیں نے بس والے سے گانے بند کرنے کا تو کیا کہا کہ کنڈکٹر اور اس صاحب کے مابین اچھی خاصی تلخ کلامی ہوئی اور بس کنڈکٹر کی طرف سے بس سے رستے میں ہی اتار دینے کی دھمکی بھی دی گئی.
اللہ ہدایت دے! آمین