اجتماعی انٹرویو پہلا سوال

تیشہ

محفلین
ہیں یہ شیر کی خالہ یہاں کہاں آ گئیں؟


:music:
بس آپکو دیکھ کر آگئی ہوں ۔ کہئیے تو آپکے بھی پسینے چھوڑواں :laugh: میاؤں میاؤں سے ۔
:| سچ نہیں مجھے یاد آیا آپ تو بلی مار کر بیٹنھے والوں میں سے ہیں لہذا آپکے آگے میاؤں میاؤں کرنا پے کار ہے ۔ :blush:
 

امکانات

محفلین
جس طرح پسد اپنی اپنی ہوتی ہے اسئ طرح ناپسد بھی اپنی اپنی ہوتی اس کا تعلق شعور میں موجودکسی خوف سے ہو تا ہے جو بچپن کے کسی ناخوش گوار واقعہ سے متعلق ہوسکتا ہے بظاہر یہ نزاکت لگتی ہے مگر ہوتا یہ خوف ہے عام طور پر رگڑ کی اواز حساس دل لوگوں کو بری لگتی ہے یہ تحقیق جب سے ہم نے کی ہے تب سے ہم بھی حساس ہیں اوررگڑکی آواز بری لگنے لگی ہے ‌
 

شکاری

محفلین
جب چلتے ہوئے اچانک آپکے کے آگے والے گلے سے ایک عجیب سی آواز نکال کر ریشہ بالکل آپ کی نظروں کے سامنے پھنک دیتا ہے۔ :evil::evil::cry::cry:
 

مغزل

محفلین
یہ بکٹ‌وومن کا آئیڈیا تھا اور اس کی میں نقل کر رہا ہوں۔

سوچا یہ ہے کہ یہاں تمام ارکان کو جاننے کا کوئی طریقہ اپنایا جائے۔ سو اس فورم میں باقاعدگی سے نیا تھریڈ شروع کیا جائے گا جس میں ایک سوال پوچھا ہو گا۔ اور تمام ممبران کو اس کا جواب دینا ہے۔ آپ کی شرکت ہی اس سلسلے کو کامیاب بنا سکتی ہے۔ لہذا پلیز سوال کا جواب ضرور دیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے جو آپ اس سیریز میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو مجھے ذاتی پیغام بھیجیں تاکہ اگلا سوال آپ پوسٹ کر سکیں۔

جی تو پہلا سوال:

ایسی کونسی آواز ہے جو آپ کے کانوں پر شدید گراں گزرتی ہے اور آپ سے برداشت نہیں ہوتی؟


بغیر سائنسلر لگے موٹر سائیکل اور رکشہ کا شور۔۔ مزید یہ کے گدھے کی آواز (گوکہ خوبصورت ہے ) :grin:
 

طالوت

محفلین
ہر اونچی آواز ۔۔۔۔ اور کسی کھردری سطح پر لوہے کی کوئی بھی چیز رگڑنے کی آواز ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو اکثر ہوتا ہے، حالانکہ ہر مسجد کے ہر دروازے پر لکھا ہوتا ہے کہ "موبائیل بند رکھیں"۔
 

زیک

مسافر
زبردست کہ اس سلسلے کے پرانے سوالوں پر ارکان ابھی بھی جواب دے رہے ہیں۔

یہاں تو اکثر ہوتا ہے، حالانکہ ہر مسجد کے ہر دروازے پر لکھا ہوتا ہے کہ "موبائیل بند رکھیں"۔

معلوم نہیں لوگ یہ خیال کیوں نہیں کرتے کہ سیل فون کو وائبریٹ پر بھی کیا جا سکتا ہے۔
 

راقم

محفلین
پہلے سوال کا جواب

کوئی بھی آواز، جب وہ اپنی حدود سے تجاوز کر جائے۔
آوازیں دراصل زندہ ہونے کا احساس دلاتی ہیں، بشرطیکہ ایک مخصوص حد کے اندر رہیں۔
 
معلوم نہیں لوگ یہ خیال کیوں نہیں کرتے کہ سیل فون کو وائبریٹ پر بھی کیا جا سکتا ہے۔

وائبریشن موڈ اگر دوسروں کو نہیں تو حامل فون کو ضرور ڈسٹرب کرتا ہے اس لئے نماز کے دوران فون کا وہ پروفائل سیلیکٹ کرنا پسند کرتا ہوں جس میں رنگ اور وائبریشن دونوں آف ہو۔ اس طرح بعد میں مسڈ کال دیکھی جا سکتی ہے۔
 
Top