قاصر پہلے اِک شخص میری ذات بنا ۔ غلام محمد قاصر

شاہد شاہنواز

لائبریرین
بیٹا! بات یہ ہے کہ ان خاتون نے مذاق شائستگی کی حد میں رہتے ہوئے کیا تھا جب ان حضرت نے شائستگی کی حدیں پھلانگ لیں جو ہمیں پسند نہیں آیا۔
کبھی کبھی ہم شائستگی کی حدیں پھلانگ جایا کرتے ہیں اور ہمیں پتہ نہیں چلتا، وجہ اس کی یہ ہے کہ ہم نکات تلاش کرتے ہیں اور نکات کبھی کبھی شائستگی کی حدوں سے دور بھٹک رہے ہوتے ہیں۔۔ شائستگی کی حدود میں وہ نکات نظر نہیں آتے، بہرحال کچھ بھی غلط کہا یا کیاجائے، اس کی توجیہہ حماقت ہی کہلائے گی۔۔۔ آپ کی ناپسندیدگی بجا ہے اور ہمارا وعدہ ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔۔ جو ہوچکا، اس پر معذرت کے ساتھ۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
پھر بیٹا بلاؤ ہمت کو بھئی پھر رشتے داری کرانی ہے :grin:
اس میں کیا خامی لگی؟ یہ ہم سے بہت چھوٹا ہے اور بچوں کی طرح عزیز ہے ہمیں اس لیے ہم نے یہ انداز تخاطب برت لیا۔ اگر اسے برا لگا ہو تو ہم آئندہ استعمال نہیں کریں گے۔
 
عسکری

معطل

پتا نہیں چلتا نا یار کب کیا ہو جائے :laughing: یہاں پر ہم نے سب الٹا ہوتے دکیھا ہے ۔ یاد ہے وہ رشتے کا کاؤنٹر اٹیک :laugh:
 
کبھی کبھی ہم شائستگی کی حدیں پھلانگ جایا کرتے ہیں اور ہمیں پتہ نہیں چلتا، وجہ اس کی یہ ہے کہ ہم نکات تلاش کرتے ہیں اور نکات کبھی کبھی شائستگی کی حدوں سے دور بھٹک رہے ہوتے ہیں۔۔ شائستگی کی حدود میں وہ نکات نظر نہیں آتے، بہرحال کچھ بھی غلط کہا یا کیاجائے، اس کی توجیہہ حماقت ہی کہلائے گی۔۔۔ آپ کی ناپسندیدگی بجا ہے اور ہمارا وعدہ ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔۔ جو ہوچکا، اس پر معذرت کے ساتھ۔۔۔

بجا فرمایا شاہد شاہنواز بھائی! عذرِ گناہ بدتر از گناہ، جب کہ کسی کے دل دُکھانے کا گناہ سرزد ہوا ہو۔ شکریہ آپ کا ،کہ آپ نے معذرت کرکے بڑائی دِکھائی اور فاتح بھائی نے آپ کے تبصرے پر دوستانہ کا ٹیگ کرکے اپنی بڑائی بھی دکھائی۔ خوش رہیے شاہنواز بھائی اور فاتح بھائی۔
 
Top