پہلے مسکرائیں، پھر بچوں کو سبزیاں کھلائیں تو وہ بھی کھائیں گے

محمداحمد

لائبریرین

2254657-veggies-1638548860-660-640x480.gif

بچے کے سامنے مسکراتے ہوئے سبزی کھائیں تو بچے بھی اس میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

لندن: ماہرین نے سبزیوں اور پھلوں سے منہ چرانے والے بچوں کے لیے ایک زبردست نفسیاتی نسخہ پیش کیا ہے۔ اگر والدین تھوڑی سبزی خود چکھ لیں اور مسکرائیں تو بچہ بھی اسے قبول کرلیتا ہے۔

بالخصوص مائیں بچے کو ڈراکر، لالچ اور ترغیب دے کر بچوں کو سبزیاں کھلاتی ہیں۔ یا بسا اوقات کسی شے میں چھپاکر دیتی ہیں لیکن یہ بے سود ثابت ہوتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے ایک نیا طریقہ بتایا ہے۔ اس نئے ٹوٹکے کو استعمال کرنا بہت آسان ہے اور والدی کو صرف یہ کرنا ہے کہ بچے کو سبزی کھلاتے ہوئے حقیقی انداز میں مسکرائیں اور اس دوران تھوری سی سبزی خود بھی کھائیں۔

برطانیہ کی ایسٹن یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدانوں نے 4 سے 6 برس تک کے 111 بچوں کو بھرتی کیا اور سب کو دو ویڈیوز دکھائیں۔ ایک ویڈیو میں بالغ فرد کو شاخ گوبھی (بروکولی) مسکراکر کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری ویڈیو میں بالغ فرد تاثرات سے عاری سپاٹ چہرے کے ساتھ بروکولی کھائی ۔

اب جن بچوں نے پہلی مسکرانے والی ویڈیو دیکھی تھی وہ لاشعوری طور پر سمجھے کہ شاخ گوبھی بہترین ہوتی ہے ۔ ان بچوں نے نہ صرف سبزی کھائی بلکہ دیگر بچوں کے مقابلے میں دوگنی زیادہ سبزی کھائی۔ اس طرح پانچ گرام کی بجائے انہوں نے11 گرام بروکولی کھائی۔

جامعہ سے وابستہ ماہرِ نفسیات کیٹی ایڈورڈز کہتی ہیں کہ بچے جب مشاہدہ کرتے ہیں کہ بڑے سبزیاں مزے سے کھاتے ہیں تو وہ بھی اس جانب راغب ہوتے ہیں۔ اس تجربے میں شاخ گوبھی استعمال کی گئی ہے جو اپنے ذائقے کی وجہ سے کشش نہیں رکھتی لیکن اس کے فوائد بے شمار ہیں۔ اور اگر کوئی تھوڑی دیر ان کے ساتھ بیٹھ کر خوشی خوشی کھاتا ہے تو بچے سبزیوں پر مزید ہاتھ بڑھا سکتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بچے بڑوں کے چہرے کے تاثرات بہت غور سے دیکھتے ہیں اور اس کا اثر لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ والدین کی مسکراہٹ پر انہیں سبزیاں اور پھل کھانے پر مجبور کرسکتی ہیں۔

ڈان نیوز
 
اکمل زیدی

محفلین
میرے بچے شملہ مرچ بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔۔۔بشرط ہے کہ وہ پیزا کے اوپر ہو۔۔۔اور بند گوبھی۔۔۔بشرط وہ کول سلو کی صورت میں ہو اور زنگر کے ساتھ ہو۔۔۔ ورنہ سبزی صرف دھمکی کے طور پر استعمال ہوتی ہے ۔۔۔لمحہ فکریہ ہے مگر اب ہے کیا کریں ۔ ہم ہار چکے اس معاملے میں۔۔۔کوئی حل ہو تو بتائیں۔۔۔۔۔ :confused:
 
علی وقار

حل بتا تو دیا گیا ہے جنابِ من! اب کیا مُنی بیگم کی طرح گا کر بتلایا جاوے، یعنی کہ اِک بار مُسکرا دو۔ :)
 
ویسے ٹیسٹ ڈویلپ کرنے کی ایک تکنیک بتا دیتا ہوں۔ بچے جب پی سی یا موبائل پر گیم میں مشغول ہوں تو انہیں ابتداء میں خود سبزی وغیرہ کھلائی جائے اور اگر وہ نہ کھائیں تو گیم بند کر دی جائے، مجبوراًکچھ کھاتے ہی بنے گی اور یوں کچھ ہی عرصہ بعد ان کا ٹیسٹ ڈویلپ ہو جائے گا اور وہ خود تکرار کر کے سبزی بنوایا کریں گے۔
 
آخری تدوین:

اس کا ایک حل یہ بھی ہوتا ہے کہ ماں باپ دونوں بہت شوق سے سبزی کھائیں۔ تو پھر بچے بھی یہی سمجھیں گے یہ کوئی بڑے مزے کی چیز ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ لوگ بچوں سے یہ پوچھتے ہیں کہ فلاں چیز بنی ہے تم کھالو گے یا نہیں؟

سو جب بچوں کو اختیار ملتا ہے تو وہ سبزی وغیرہ کو چھوڑ کر چٹ پٹی چیزوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے ٹیسٹ ڈویلپ کرنے کی ایک تکنیک بتا دیتا ہوں۔ بچے جب پی سی یا موبائل پر گیم میں مشغول ہوں تو انہیں ابتداء میں خود سبزی وغیرہ کھلائی جائے اور اگر وہ نہ کھائیں تو گیم بند کر دی جائے، مجبوراًکچھ کھاتے ہی بنے گی اور یوں کچھ ہی عرصہ بعد ان کا ٹیسٹ ڈویلپ ہو جائے گا اور وہ خود تکرار کر کے سبزی بنوایا کریں گے۔

یہ بہت اچھی ترکیب ہے ویسے۔ :)
 
رومی

لائبریرین
میری مماجھے جب بھی سلاد کھلاتی تھیں پہلے خود کھاتی تھیں پھر میں بھی کھانے لگ جاتی😍😆
 
اکمل زیدی

محفلین
حل بتا تو دیا گیا ہے جنابِ من! اب کیا مُنی بیگم کی طرح گا کر بتلایا جاوے، یعنی کہ اِک بار مُسکرا دو۔ :)
سر وہ تو سمجھ آگیا تھا میں اس کے علاوہ کی بات کر رہا تھا۔۔۔ویسے بچے ہماری مسکراہٹ پہچانتے ہیں ۔ ۔انہیں پتہ ہے ہم بھی شوق سے نہیں کھاتے۔۔۔ ۔ :D
 
سید عمران

محفلین
عملی طور پر سبزیاں پسند کروانے کی کوئی ٹیکنیک نہیں۔۔۔
سب زبانی جمع خرچ ہے۔۔۔
خالی خولی باتیں بنانے سے لوگ سبزیاں کھانے لگتے تو ہم نہ کھالیتے!!!
:arrogant::arrogant::arrogant:
 
اکمل زیدی

محفلین
ویسے ٹیسٹ ڈویلپ کرنے کی ایک تکنیک بتا دیتا ہوں۔ بچے جب پی سی یا موبائل پر گیم میں مشغول ہوں تو انہیں ابتداء میں خود سبزی وغیرہ کھلائی جائے اور اگر وہ نہ کھائیں تو گیم بند کر دی جائے، مجبوراًکچھ کھاتے ہی بنے گی اور یوں کچھ ہی عرصہ بعد ان کا ٹیسٹ ڈویلپ ہو جائے گا اور وہ خود تکرار کر کے سبزی بنوایا کریں گے۔
کیا تھا یہ بھی کیا تھا ۔۔۔صاحبزادے نے موبائیل دے دیا تھا یہ لیں نہیں کھیلنا گیم ۔۔۔مگر یہ نہیں کھاؤنگا۔ ۔ ۔ :confused:
 
سید عمران

محفلین
ہمارے دوست سبزی لے رہے تھے۔ ساتھ ایک ماں سبزی پہ سبزیاں لیے جارہی تھی۔ اس کی بیٹی سے ماں کا دھڑ ا دھڑ سبزیاں لینا برداشت نہیں ہوا تو بولی کہ امی تھوڑا گوشت بھی لے لیں۔ ماں نے چمکارتے ہوئے کہا آج سبزی کھالو، سچ بہت مزے کی بناؤں گی۔ بیٹی چڑ کر بولی امی سبزی جتنی چاہے مزے کی بنالیں، گوشت نہیں بن جائے گی!!!
 
ہمارے گھر بھی سبزی بنتی ہے مگر اس شرط کے ساتھ کے یا تو قیمہ ڈالیں یا چکن۔۔۔
 
Top