پہلے مسکرائیں، پھر بچوں کو سبزیاں کھلائیں تو وہ بھی کھائیں گے

محمداحمد

لائبریرین
مسکرانے سے سبزیوں کا ذائقہ بہتر ہو جاتا ہے؟

سبزیوں کا ذائقہ تو پہلے سے ہی بہتر ہوتا ہے۔ لیکن اگر ماں باپ کو سبزیاں پسند نہ ہوں تو وہ سبزیاں کھاتے ہوئے اچھے تاثرات نہیں دیتے اور بچے چونکہ ماں باپ کے نقشِ قدم پر ہوتے ہیں تو وہ بھی سبزیوں سے بیزار ہو جاتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کچھ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ ذائقہ صرف گوشت اور اسی قبیل کی چیزوں میں ہوتا ہے۔

حالانکہ اللہ نے ہر کھانے کی چیز میں ایک منفرد ذائقہ رکھا ہے۔
 

سید عمران

محفلین
ہر انسان کو ہر چیز پسند آنا محال ہے۔۔۔
جیسے آم کی ساری دنیا دیوانی ہے اس کے باوجود اسے ناپسند کرنے والے بھی موجود ہیں!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
ہر انسان کو ہر چیز پسند آنا محال ہے۔۔۔
جیسے آم کی ساری دنیا دیوانی ہے اس کے باوجود اسے ناپسند کرنے والے بھی موجود ہیں!!!

ہر چیز تو نہیں لیکن ایک قسم کی تمام تر چیزیں نا پسند کردینے کے پیچھے کچھ غیر فطری عوامل ہو سکتے ہیں۔

جیسے اگر کسی شخص کو آم پسند نہ ہوں تو ضروری نہیں کہ وہ کوئی اور پھل بھی نہیں کھائے گا۔
 

اکمل زیدی

محفلین
ہر انسان کو ہر چیز پسند آنا محال ہے۔۔۔
جیسے آم کی ساری دنیا دیوانی ہے اس کے باوجود اسے ناپسند کرنے والے بھی موجود ہیں!!!
ہائے آم۔۔کیا بات کردی آپ نے ٹھنڈ میں گرمی لگ گئی ۔۔۔اور مرزا غالب بھی یاد آگئے آم کی ناپسندیدگی والے افراد پر۔۔۔کافی بار پڑھا ہوا ہوگا آپ کا بس یوں ہی برسبیل تذکرہ ۔ ۔ ۔

ایک روز مرزا کے دوست حکیم رضی الدین خان صاحب جن کو آم پسند نہیں تھے ، میرزا صاحب کے مکان پر آئے۔ دونوں دوست برآمدے میں بیٹھ کر باتیں کرنے لگے ۔ اتفاق سے ایک کمہاراپنے گدھے لیے سامنے سےگزرا ۔ زمین پر آم کے چھلکے پڑے تھے ۔ گدھے نے ان کو سونگھا اور چھوڑ کر آگے بڑھ گیا ۔ حکیم صاحب نے جھٹ سے مرزا صاحب سے کہا۔’’دیکھئے !آم ایسی چیز ہے جسے گدھا بھی نہیں کھاتا۔‘‘ مرزا صاحب فوراً بولے۔’’ بیشک گدھا نہیں کھاتا۔‘‘
 

سید عمران

محفلین
جیسے اگر کسی شخص کو آم پسند نہ ہوں تو ضروری نہیں کہ وہ کوئی اور پھل بھی نہیں کھائے گا۔
پھل اور سبزی الگ الگ انواع ہیں۔۔۔
سبزیاں پکا کر کھائی جاتی ہیں۔ پکنے سے للبلی ہوکر مزید ناقابل التفات ہوجاتی ہیں!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
پھل اور سبزی الگ الگ انواع ہیں۔۔۔
سبزیاں پکا کر کھائی جاتی ہیں۔ پکنے سے للبلی ہوکر مزید ناقابل التفات ہوجاتی ہیں!!!

بات یہ ہے کہ ہمارے مخاطب آپ ہرگز نہیں تھے۔ :)

ہمیں اندازہ ہے کہ آپ کی قبیل کے باقی افراد کی طرح آپ کی نظرِ التفات بھی بھی مرغ اور حلووں سے آگے نہیں جاتی ہوگی۔
 
Top