پہلے مسکرائیں، پھر بچوں کو سبزیاں کھلائیں تو وہ بھی کھائیں گے

سید عمران

محفلین
بات یہ ہے کہ ہمارے مخاطب آپ ہرگز نہیں تھے۔ :)

ہمیں اندازہ ہے کہ آپ کی قبیل کے باقی افراد کی طرح آپ کی نظرِ التفات بھی بھی مرغ اور حلووں سے آگے نہیں جاتی ہوگی۔
آپ کو ایک لسٹ بنانی چاہیے تھی کہ آپ کے مخاطب کون ہیں!!!
 
اکمل زیدی

محفلین
بات یہ ہے کہ ہمارے مخاطب آپ ہرگز نہیں تھے۔ :)

ہمیں اندازہ ہے کہ آپ کی قبیل کے باقی افراد کی طرح آپ کی نظرِ التفات بھی بھی مرغ اور حلووں سے آگے نہیں جاتی ہوگی۔
سب چھوڑیں یہ بتائیں یہ فیڈ کیسے ہوتے ہیں فونٹ۔۔۔یا جملہ ۔ ۔ ۔ جس پر ہم نے چشمہ اٹھا لیا تھا ایکبار۔ ۔ ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جیسے سبزیوں کے بغیر خالی گوشت ناپسند۔۔۔ ویسے ہی گوشت کے بغیر خالی سبزیاں بھی کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں ۔
شکر ہے کہ ہمیں بچپن ہی سے سبزیاں پسند ہیں ۔ تو امی جان کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔ اور نہ اب بھابیوں کو کچھ خاص مشقت اٹھانی پڑتی ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بات یہ ہے کہ ہمارے مخاطب آپ ہرگز نہیں تھے۔ :)

ہمیں اندازہ ہے کہ آپ کی قبیل کے باقی افراد کی طرح آپ کی نظرِ التفات بھی بھی مرغ اور حلووں سے آگے نہیں جاتی ہوگی۔
ٹینشن نہ لیں احمد بھائی ۔۔۔آپ اس بار کی دعوت پر ضرور آئیے گا ۔۔۔ہم دونوں آپ کے سامنے بیٹھ کر پائے کھائینگےاور آپ کے لیے مولی کی بھجیا منگوائینگے ۔ ۔ ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
جیسے سبزیوں کے بغیر خالی گوشت ناپسند۔۔۔ ویسے ہی گوشت کے بغیر خالی سبزیاں بھی کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں ۔
شکر ہے کہ ہمیں بچپن ہی سے سبزیاں پسند ہیں ۔ تو امی جان کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔ اور نہ اب بھابیوں کو کچھ خاص مشقت اٹھانی پڑتی ہے۔
اچھا جب ہی آج تک آپ کے عینک نہیں لگی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :unsure:
 
صابرہ امین

لائبریرین
پھل اور سبزی الگ الگ انواع ہیں۔۔۔
سبزیاں پکا کر کھائی جاتی ہیں۔ پکنے سے للبلی ہوکر مزید ناقابل التفات ہوجاتی ہیں!!!
اچھا موضوع ہیں اور آج کل کا مسئلہ بھی ۔
سبزیاں اگر ٹھیک سے پکائی جائیں تو بہت لذیذ ہوتی ہیں۔ پکانے کا طریقہ بھی سبزیوں سے بددل کر دیتا ہے۔ بھنڈی، توری کی بھجیا، آلو پالک یا بینگن کا بھرتا۔ سبزیوں کے پکوڑے یا مکس سبزیوں کی بھجیا یا بریانی۔ سلاد اور کئی ایک ڈشز ۔ نہایت مزیدار ہوتی ہیں۔ ہمارے گھر میں تو گوشت یا قیمےکے ساتھ ایک سبزی تقریبا لازمی ہی رہتی ہے۔(کڑھائی، قورمے، نہاری وغیرہ کے علاوہ)
سبزیاں پکانے میں محنت زیادہ لگتی ہے تو لوگ جیسے تیسے گوشت ہی بنا لیتے ہیں کہ ہر طرح سے قابل قبول لگتا ہے۔
آج کل کے فاسٹ فوڈ کے خوش شکل دکھنے اور مزے کے آگے بچے ان کی طرف آسانی سے راغب ہو جاتے ہیں۔
بچوں کو بچپن سے ہی ان کا عادی بنانا پڑتا ہے ورنہ وہ نہیں کھاتے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھا موضوع ہیں اور آج کل کا مسئلہ بھی ۔
جی! :)
سبزیاں اگر ٹھیک سے پکائی جائیں تو بہت لذیذ ہوتی ہیں۔ پکانے کا طریقہ بھی سبزیوں سے بددل کر دیتا ہے۔ بھنڈی، توری کی بھجیا، آلو پالک یا بینگن کا بھرتا۔ سبزیوں کے پکوڑے یا مکس سبزیوں کی بھجیا یا بریانی۔ سلاد اور کئی ایک ڈشز ۔ نہایت مزیدار ہوتی ہیں۔
بالکل!
آج کل کے فاسٹ فوڈ کے خوش شکل دکھنے اور مزے کے آگے بچے ان کی طرف آسانی سے راغب ہو جاتے ہیں۔
یہ تو ہے۔ اچھوں اچھوں کا پتہ پانی ہو جاتا ہے۔ :) :)
بچوں کو بچپن سے ہی ان کا عادی بنانا پڑتا ہے ورنہ وہ نہیں کھاتے۔
یہ بات درست ہے۔ :)

بچے تو پودوں کی طرح ہوتے ہیں۔ جب وہ درخت بن جائیں تو پھر لچک نہیں رہتی۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ٹینشن نہ لیں احمد بھائی ۔۔۔آپ اس بار کی دعوت پر ضرور آئیے گا ۔۔۔ہم دونوں آپ کے سامنے بیٹھ کر پائے کھائینگےاور آپ کے لیے مولی کی بھجیا منگوائینگے ۔ ۔ ۔

ہاہاہاہا

اس ایک سبزی کو چھوڑ کر جو آپ نے تجویز کی ہے۔ باقی کوئی بھی سبزی کھا لوں گا۔

ویسے کھا تو یہ بھی لیتا ہوں۔ کچی مولی میں البتہ بہت شوق سے کھاتا ہوں۔ :)

یہ اندر کی بات آپ کو کس نے بتائی! :)
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا جب ہی آج تک آپ کے عینک نہیں لگی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :unsure:
جی ہاں کہہ سکتے ہیں لیکن ہمارے خیال میں اس کا زیادہ کریڈٹ مسور کی دال کو جاتا ہے۔۔۔ اب اس سے مراد ۔ ( یہ منہ اور مسور کی دال ) مت لیجئیے گا۔۔۔ سچی میں مسور کی دال کھانے سے بصارت قوی ہوتی ہے۔
 
Top