پہلے ہزار مراسلوں میں کتنے دن لگے؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بتانے کا مقصد یہ ہے کہ گپ شپ کے دھاگے میں جو ہم آپ لوگوں کا ساتھ نہیں دے پاتے، اُس کا سبب ہماری سست رفتاری ہے۔ :)
لیکن اب ہم آپ کو زبردستی ٹیگ کر کر کے بلایا کریں گے۔اور محفل کو ہلایا کریں گے احمد بھائی :mrgreen:
 
محمداحمد

لائبریرین
آنا نہ آنا تو واقعی آپ کی مرضہ ہے احمد بھائی لیکن ٹیگ کرنا کیسے مشکل؟

ایسا بھی کیا غصہ ہے کہ معصوم سے مرضی کو مرضہ بنا دیا؟ :)

دراصل ہمیں ٹیگ کرنے والے عموماً ہمارے دونوں ناموں کے بیچ میں اسپیس دیتے ہیں اور اس طرح کوئی اور صاحب ٹیگ ہو جاتے ہیں۔ ہمارے اسم صارف میں کوئی اسپیس نہیں ہے، یہ ہمیں لوگوں کو بتانا پڑتا ہے۔ :)

ویسے آپ کو ٹیگ کرنا بھی کافی مشکل کام ہے۔ :)
 
چونکہ مرضی پر زور دیا تھا آپ نے تو مرضہ بن گیا۔
ہمارے ٹیگ نہیں ملے آپ کو؟
ہم نے تو آپ کا نام کاپی پیسٹ کیا تھا۔ اب خود سے تو سپیس نہیں بن گئی ہو گی نا

ہمیں ٹیگ کرنے کے تو کیا ہی کہنے۔ :D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں عرفان بھائی جب مرضی شدید زور پکڑ لے تو پھر مرضہ کہنے میں کوئی حرج نہیں ہماری ذاتی ڈکشنری میں

اپ کیا کہتے ہیں محمداحمد
بھائی لکھنے سے پہلے ہی جواب ارسال کر دیا۔ تدوین کرنے سے بھی ٹیگ نہیں جاتے۔ یہ ہمارے علم میں ہے محمداحمد بھائی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نعرہ بدل نہ دیں

میرا جثہ میرا مرضہ
:)
ہمارا ان نعروں سے دور دور کا کوئی واسطہ نہیں عرفان بھائی۔۔ ہم فرض چھوڑنے اور ناحق حاصل کرنے والی قطار میں نہیں۔ ناک کی سیدھ میں اپنے کام سے کام رکھ کر چلنے والے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
چونکہ مرضی پر زور دیا تھا آپ نے تو مرضہ بن گیا۔
ہم نے مرضی پر بالکل زور نہیں دیا۔ بلکہ ہم نے یہ کہا تھا کہ ٹیگ کیے جانے پر ہمارا آنا کارِ محال ہے۔ یعنی کبھی کبھی ایسی صورتحا ل ہوتی ہے کہ اگر دل چاہے اور مرضی بھی ہو تب بھی آنا دشوار ہوتا ہے۔
ہمارے ٹیگ نہیں ملے آپ کو؟
مجھے تو شاید کوئی بھی ٹیگ نہیں ملا۔ کسوٹی والی پوسٹ البتہ دیکھی تھی جس میں آپ نےمجھ سمیت کئی لوگوں کو ٹیگ کیا تھا۔
ہم نے تو آپ کا نام کاپی پیسٹ کیا تھا۔ اب خود سے تو سپیس نہیں بن گئی ہو گی نا
یہ تو ہے۔ لیکن ٹیگ پھر بھی نہیں ملا۔
ہمیں ٹیگ کرنے کے تو کیا ہی کہنے۔
واقعی :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے مرضی پر بالکل زور نہیں دیا۔ بلکہ ہم نے یہ کہا تھا کہ ٹیگ کیے جانے پر ہمارا آنا کارِ محال ہے۔ یعنی کبھی کبھی ایسی صورتحا ل ہوتی ہے کہ اگر دل چاہے اور مرضی بھی ہو تب بھی آنا دشوار ہوتا ہے۔

مجھے تو شاید کوئی بھی ٹیگ نہیں ملا۔ کسوٹی والی پوسٹ البتہ دیکھی تھی جس میں آپ نےمجھ سمیت کئی لوگوں کو ٹیگ کیا تھا۔

یہ تو ہے۔ لیکن ٹیگ پھر بھی نہیں ملا۔

واقعی :)
ساری باتیں واضح ہو گئیں ہم پر احمد بھائی۔
ہمارے دستخط میں تجرباتی کھچڑی گیم والے لنک پر آئیے اگر وقت ہو تو۔
 
اس دھاگے میں سب یہ بتائیں کہ کسے پہلے ہزار مراسلوں میں کتنے دن لگے؟

میری تاریخِ داخلہ: ۷ جنوری ۲۰۱۳ء
ہزار مراسلے کی تاریخ: ۱۸ فروری ۲۰۱۳ء
ٹوٹل: ۳۳ دن
میری تاریخ داخلہ 12 اگست 2017 پر مجھے لگتا ہے میرے ہزار مراسلے پورے ہونے میں دو سال کاعرصہ لگ گیا ہوگا
 
سیما علی

لائبریرین
میری تاریخ داخلہ 12 اگست 2017 پر مجھے لگتا ہے میرے ہزار مراسلے پورے ہونے میں دو سال کاعرصہ لگ گیا ہوگا
نوکری اور کام کے ساتھ واقعی مشکل کام ہے فرائض پہلے ہیں محفل بعد میں ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد محفل کا رخ کیا ورنہ ہر مہینے Explanation call ہوتی اور انعامات تو نہ ملتے فائل نیگیٹو ریمارکس سے بھری ہوتی ۔۔۔۔
 
ہاں پر یہاں سے بہت کچھ سیکھنے سیکھانے کو مِل جاتا ہے کافی ساری مشکلات کا حل نکل جاتا ہے دوسرے ممالک کے لوگ اپنے خیالات شئیر کرتے ہیں اُس سے پتا لگتا ہے کہ کِس ملک میں کیا ہورہا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
ساری باتیں واضح ہو گئیں ہم پر احمد بھائی۔
ہمارے دستخط میں تجرباتی کھچڑی گیم والے لنک پر آئیے اگر وقت ہو تو۔

ارے ہم تو ابھی کسوٹی سے ہی نہیں نکل پائے تھے کہ آپ نے یہ نہ جانے کون سی کھچڑی پکانا شروع کر دی۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے ہم تو ابھی کسوٹی سے ہی نہیں نکل پائے تھے کہ آپ نے یہ نہ جانے کون سی کھچڑی پکانا شروع کر دی۔ :)
اس کھچڑی والی لڑی میں بھی کسوٹی ہی کھیلی جا رہی ہے لیکن ساتھ میں باقی مختلف گیمیں بھی شامل کر رہے ہیں ہلکی پھلکی سی۔
 
Top