پیار محبت اور سوسائٹی کے بنائے ہوئے سٹینڈرڈز..

شمشاد

لائبریرین
ایک اور وجہ بھی اور اس پر میں نے ایک دھاگہ بھی شروع کیا تھا کہ "کیا اعلٰی تعلیم لڑکیوں کی شادی میں رکاؤٹ ہے"۔

لڑکیاں بروقت شادی نہ ہونے کی وجہ سے، اس میں کئی ایک وجوہات ہیں، مثلاً بروقت مناسب رشتہ نہ ملنا، تعلیم کی کمی یا زیادتی، ذات برادری، علاقائی دوری، وغیرہ وغیرہ، تو مناسب وقت پر شادی نہ ہونے کی وجہ لڑکیاں تعلیم کی طرف متوجہ رہتی ہیں اور آگے ہی آگے پڑھتی جاتی ہیں۔ اورایک وقت آتا ہے کہ over age ہو جاتی ہیں۔ اس وقت رشتہ ملنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
 
عسکری

معطل

اوور ایج کیا ہے ؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
لیکن والدیں کی مکمل مرضی کبھی شامل نہیں ہو سکتی، ہاں وہ الگ بات ہے کہ لڑکا اور لڑکی آپس میں کزنز ہوں اور دونوں طرف آپس میں تعلقات اچھے ہوں۔ ورنہ شادی کے بعد یہ کام بڑی مشکل سے لڑکا اور لڑکی کو کرنا پڑتا ہے۔۔۔ ! بات بن گئی تو ٹھیک، ورنہ سب ختم۔۔

یہ بات بھی کسی حد تک درست ہے۔ لیکن ایسا وہ کرتے ہیں جو قدامت پرست ہوتے ہیں۔
ورنہ اب تو کئی والدین بچوں کی خوشی میں بخوشی راضی ہوجاتے ہیں۔
 
ایک اور وجہ بھی اور اس پر میں نے ایک دھاگہ بھی شروع کیا تھا کہ "کیا اعلٰی تعلیم لڑکیوں کی شادی میں رکاؤٹ ہے"۔

لڑکیاں بروقت شادی نہ ہونے کی وجہ سے، اس میں کئی ایک وجوہات ہیں، مثلاً بروقت مناسب رشتہ نہ ملنا، تعلیم کی کمی یا زیادتی، ذات برادری، علاقائی دوری، وغیرہ وغیرہ، تو مناسب وقت پر شادی نہ ہونے کی وجہ لڑکیاں تعلیم کی طرف متوجہ رہتی ہیں اور آگے ہی آگے پڑھتی جاتی ہیں۔ اورایک وقت آتا ہے کہ over age ہو جاتی ہیں۔ اس وقت رشتہ ملنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

تو کیا کامیاب لڑکی وہ ہوتی ہے جس کی اچھی جگہ شادی ہو جائے (یا جس کی شادی ہو جائے بس)؟
اور شادی تعلیم سے زیادہ ضروری ہے؟
اور کون اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ شادی کے لئے کیا عمر ٹھیک ہوتی ہے؟
 
طالوت

محفلین
آپ تو بہت خؤش تھے اور ہمیں بھی مشورے دے رہے تھے :D
خوش :eek::eek::eek: کب ؟؟؟؟ مشورے والی بات درست ہے ، بقول قیصرانی
جب کوئی کام بار بار کوشش کے باوجود ناکام ہو جائے تو بھی آپ کم از کم یہ تو کہہ سکتے ہیں نا کہ اس کام کو فلاں فلاں طریقے سے نہ کرنا، ناکام رہو گے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی نے شاید اس حوالے سے بات کی ہے کہ ہمارے معاشرے میں لڑکی کی شادی کی عمر کی ایک حد مقرر کر دی جاتی ہے۔ اگر لڑکی اس سے زیادہ عمر کی ہو جائے تو اسے اوور ایج سمجھ لیتے ہیں۔ تاہم ظاہر ہے کہ ہر خاندان کی اپنی روایت ہوتی ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں کی شادی کس عمر تک کر دینی چاہیئے۔ ہمارے فیملی میں عموماً لڑکے تیس سال سے زیادہ کی عمر میں شادی کرتے ہیں اور لڑکیاں پچیس سے زیادہ کی عمر میں :)
 
ساجد

محفلین
Top