پیا رنگ کالا کیسی ہے ؟

دوست

محفلین
بابا محمد یحییٰ خان کی نثر اور اُسلوب منفرد طرز کا حامل ہے۔ باقی سب کہانی افسانہ ہے۔ بطور ادب پڑھیں، بطور مذہبی کتاب نہ پڑھیں تو پڑھی جائےگی۔
 
عدنان عمر

محفلین
میں نے بابا یٰحیی کی دونوں آپ بیتیاں یعنی پیا رنگ کالا اور کاجل کوٹھا پڑھی ہیں۔ یہ کتابیں گاہے بگاہے باطن کی دنیا کی سیر کرواتی ہیں مثلاً رضا اور تسلیم والی کہانی۔زبان و بیان کا لطف اپنی جگہ پر ہے۔ میری ذاتی رائے میں یہ کتب تصوف اور ادب کی دنیا میں اہم اضافہ ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے پڑھ کے چھوڑی ہے اس کے تقریبا سو صفحات پڑھے۔ اس کتاب میں مصنف خود کو خود ولی کہتے ہیں ۔ایم اے راحت کے طرز پر لکھی کالا جادو سے مماثل لگی ۔ ا
سو صفحات پڑھنا کتاب پڑھ کر چھوڑنا کیسے ہو گیا سعدیہ۔۔۔۔۔

مجھے تجسس نے پڑھوایا کہ آیا یہ واقعی ہی ولی ہیں ۔ دنیا ان کو ولی اللہ کہتی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیوں کہتی ۔ ایسا کیا لکھا جس کے باعث ان کی نئی کتاب 5000 کی ہے
تجسس صرف سو صفحات تک برقرار رہا۔۔۔۔
قطعَ نظر اس کے کہ کتاب سراسر فکشن پر مبنی ہے یا خود نوشت سوانح عمری ہے، یا حقیقت اور افسانے کا امتزاج ہے، صرف کتاب کا مطالعہ کیا جائے تو بلاشبہ پاؤلو کوہیلو کی مشہورَ زمانہ الکیمسٹ جیسی کتابیں اس کے سامنے گرد ہیں۔۔۔۔۔

اس بات سے مکمل اتفاق کروں گی کہ اس کے اندر سبق مثبت دیا گیا ہے ۔
ایم اے راحت کی کتاب کالا جادو سے مماثلت بھی محسوس ہوئی تو غزنوی بھائی کی رائے سے کیسے اتفاق کر لیا؟

مجھے تو یہ باتیں سمجھائیے۔ آپ لگتا ہے خود الجھ گئی ہیں اس کتاب کو لے کر۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی

میں اس کتاب کے لے کے الجھی نہیں ہوں . ایم اے راحت کی کالا جادو ناول ہے مگر اس میں اخلاقی سبق ہے. یہی بات میں نے اس حوالے سے کردی ہے. میرا سوال حقیقت افسانے سے متعلق تھا کہ آیا اس کے اندر سب لکھا سچ ہے یا جھوٹ! ممتاز مفتی یا اشفاق احمد کی کتابیں اکثر سچ پر مبنی تصور کی جاتی ہیں. یہ بھی اسی قبیل کے صوفی ہیں ان باتوں کو یحیی خان کی نیٹ پر دی گئ معلومات میں پڑھا ہے. میں یہ جاننا چاہتی تھی کہ میں اس کو افسانہ سمجھ رہی ہوں تو باقی لوگوں کا کیا خیال ہے. کافی حد تک اس سوال کا جواب تو مل گیا ہے
 
جاسمن

لائبریرین
بابا صاحب کی سب کتابیں میں نے پڑھی ہیں۔ ان سے بہت کچھ سیکھا ہے،سمجھا ہے لیکن بہت سے واقعات سمجھ نہیں آتے۔ بابا صاحب کی شخصیت بہت خوبصورت ہے۔ان سے ملنے کو بھی جی چاہتا ہے۔لیکن سعدیہ!جو آپ کو تجسس اور ابہام ہیں،مجھے بھی ہیں۔۔۔۔۔
 
حسن ترمذی

مجھے کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے..
 
حسن ترمذی

محفلین
یہ تو بہت اچھی بات ہے۔
شاید یہ میری کم ذہنی ہے۔ شاید مجھے ابھی ان کتابوں کو اور پڑھنا چاہیے۔۔۔۔۔سمجھنا چاہیے۔۔۔۔
کچھ خوب اچھی طرح جان کر مان لیتے ہیں جیسے پروفیسر احمد رفیق اختر .. اور کچھ فوراً مان کر جان لیتے ہیں.. ہم پاک ہستیوں کی نسبت سے نام رکھتے ہیں نا بچوں کے ..ان ہستیوں منسوب واقعات پہ من و عن ایمان لاتے ہیں نا.. تو کیا اب ایسے واقعات وقوع پذیر ہونا رک گئے ہیں ؟؟؟ بی بی ہر جگہ ہر گھر ہر گھاٹ ایسی کہانیاں بکھری پڑی ہیں.. جب اللہ کو ہر شے پر قادر مانتے ہیں تو اس کی قدرت پہ ابہام کیسا :)
 
نور وجدان

لائبریرین
.
بابا صاحب کی سب کتابیں میں نے پڑھی ہیں۔ ان سے بہت کچھ سیکھا ہے،سمجھا ہے لیکن بہت سے واقعات سمجھ نہیں آتے۔ بابا صاحب کی شخصیت بہت خوبصورت ہے۔ان سے ملنے کو بھی جی چاہتا ہے۔لیکن سعدیہ!جو آپ کو تجسس اور ابہام ہیں،مجھے بھی ہیں۔۔۔۔۔
لے ابابیل ...نئ کتاب ہے. مجھے ابہام تھا مگر چند صفحات بعد یقین میں بدل گیا. مجھے ان سے کیا ملنا.میں سمجھتی ہو جب اوپر اللہ ہیں تو اور کسی کی کیا ضرورت ... یہ اور بات ہے کافی پراسرار شخصیت ہے اور ان کا پتھروں پر اعتقاد بھی ہے. یہ سیاروں یا نجوم پہ عبور بھی رکھتے ہوں گے اور اس کے ساتھ بین مذاہب مطالعہ بھی. اور یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سفر کرکے جو بیتتی ہے وہ افسانوی انداز میں پیش کیے جاتے ہیں شاید
 
نور وجدان

لائبریرین
کچھ خوب اچھی طرح جان کر مان لیتے ہیں جیسے پروفیسر احمد رفیق اختر .. اور کچھ فوراً مان کر جان لیتے ہیں.. ہم پاک ہستیوں کی نسبت سے نام رکھتے ہیں نا بچوں کے ..ان ہستیوں منسوب واقعات پہ من و عن ایمان لاتے ہیں نا.. تو کیا اب ایسے واقعات وقوع پذیر ہونا رک گئے ہیں ؟؟؟ بی بی ہر جگہ ہر گھر ہر گھاٹ ایسی کہانیاں بکھری پڑی ہیں.. جب اللہ کو ہر شے پر قادر مانتے ہیں تو اس کی قدرت پہ ابہام کیسا :)
واقعات تو بعد کی بات ہے ہم جب تک کسی کو جانچ پرکھ نہ لیں ہم اسے اچھا، برا قرار نہیں دے سکتے ہیں. قران پاک میں مافوق الفطرت واقعات کے بیان ہیں اور ان سب پر یقین رکھتی ہوں مگر اس کے ساتھ میں اس بات پہ یقین رکھتی ہوں "ولی " ان واقعات کو پاؤں کی نوک میں رکھتا ہے اور سفر کرتا ہے اور جو ان واقعات کو افسانوی انداز میں بتادے وہ ایک قسم کی تجارت ہوتی ہے. ولی کبھی تاجر نہیں ہوتا
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
[QUOTE="نور سعدیہ شیخ, post: 1789941, member: 8633"]قران پاک میں مافوق الفطرت واقعات ہیں مگر اس بات پہ یقین رکھتی ہوں "ولی " ان واقعات کو پاؤں کی نوک میں رکھتا ہے[/QUOTE]
دونوں باتوں کو الگ الگ جملوں میں لکھیں۔
 
Top