سبحان اللہ، عقل و فہم کی انتہا ہے ۔۔۔جب شریعت کو عقل کے تابع کیا جائے تو شاید ایسی ہی "دانشوری "جنم لیتی ہے
ہندوؤں کے نزدیک گائے "ماتا"جیسی متبرک ہے، ویسے ہی بھارت "ماتا" بھی ہے ، پھر ان کی ماتا کو تقسیم کر کے پاکستان بنانے سےان کی دل آزری بھی ہوئی ہوگی ، تو پاکستان کا جھنڈا اپنی نمائندہ تصویر میں لگانا ، اور انصاف کی دہائیاں دینا کیا معنی رکھتا ہے؟
یہاں تو جناب کی جبیں پر لاکھوں ہندوستانیوں کا خون اسلام کے نام پر لگا ہے
اس جملہ کی وضاحت کر دی جائے تو آسانی ہو جائے گی کہ اسلام کے نام پر ہم نے کون سے خون بہائے ہیں؟
اور ہندوؤں نے تو ٹنڈولکر کا بھی بت بنایا ہوا ہے ، پرستش تو اس کی بھی کرنے والے ہیں
http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/22-Nov-2013/62492
کل کو کوئی خنزیر کو پوجنے لگے تو دلیل ملے گی کہ تم "موسلمز "کے قرآن میں کسی کے رب کو نجس لکھا ہوا ہے ، ہم تو انصاف کی بات کریں گے اور قرآن پر اعتراض جڑ دیں گے ؟
اور واقعی قرآن کی ایک بھی آیت کا انکار کفر ہے ، یہ آیت بھی قرآن مجید میں ہی ہے
وَلَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْيَهُوْدُ وَلَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَھُمْ ۭ قُلْ اِنَّ ھُدَى اللّٰهِ ھُوَ الْهُدٰى ۭ وَلَىِٕنِ اتَّبَعْتَ اَھْوَاۗءَھُمْ بَعْدَ الَّذِيْ جَاۗءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا نَصِيْرٍ
اور تم سے یہود اور نصاریٰ ہرگز راضی نہ ہوں گے جب تک کہ تم ان کے دین کی پیروی نہیں کرو گے کہہ دو بیشک ہدایت اللہ ہی کی ہدایت ہے اور اگر تم نے ان کی خواہشوں کی پیروی کی اس کے بعد جو تمہارے پاس علم آ چکا تو تمہارے لیے اللہ کے ہاں کوئی دوست اور مددگار نہیں ہوگا.البقرہ:١٢٠
اب کسی کا دل چاہے تو کرسمس منائے یا یہود و نصاری کے تہواروں کی مبارکبادیں دے دے کر خوش ہو، راضی وہ جب ہی ہوں گے جب نام سے مسلمان سمجھے جانے والے ان کی پوری پوری پیروی نہ کر لیں