پیروڈی،اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

السلام علیکم
آج محفل پر محترم جناب عزت مآب ظہیراحمدظہیر بھائی کی غزل پڑھنے کا موقع ملا۔غزل پڑھتے ہوئے کچھ شرپسند عناصر خیالات نے ذہن پر دھاوا بول ڈالا۔بس جناب پھر کیا تھا،شرپسندانہ تخیل کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔ہم نے باحالت مجبور ان خیالات کو کورے کاغذ پر منتقل کیا اور اپنے بہت محترم استاد کی مدد سے یہ پیروڈی ترتیب دے ڈالی ۔
اب یہ پیروڈی ظہیر بھائی سے معذرت کے ساتھ آپ محفلین کے پیش خدمت ہے۔

اپنے ہر درد کا امکان ہٹائے رکھا
جھاڑو بیلن کو بھی زوجہ سے چھپائے رکھا

پاسِ ناموسِِ خداوند، جو خاوند ہے، کہ تھا
سارا احوال دھنائی کا چھپائے رکھا

ایک اندیشۂ ناقدریِ عالَم نے مجھے
عمر بھر زوجہ کے قدموں میں بچھائے رکھا

کبھی جانے نہ دی آواز ہی گھر سے باہر
مار کھاتا رہا ،منہ اپنا دبائے رکھا

دیکھ کر برہنہ پا شہر کے لوگوں نے مجھے
رشکِ گلشن مرے رستے کو بنائے رکھا

اصل کردار تماشے کے وہی لوگ تو تھے
ساس، سالی کو تماشائی بنائے رکھا
 
اپنے ہر درد کا امکان ہٹائے رکھا
جھاڑو بیلن کو بھی زوجہ سے چھپائے رکھا

پاسِ ناموسِِ خداوند، جو خاوند ہے، کہ تھا
سارا احوال دھنائی کا چھپائے رکھا

ایک اندیشۂ ناقدریِ عالَم نے مجھے
عمر بھر زوجہ کے قدموں میں بچھائے رکھا

کبھی جانے نہ دی آواز ہی گھر سے باہر
مار کھاتا رہا ،منہ اپنا دبائے رکھا

دیکھ کر برہنہ پا شہر کے لوگوں نے مجھے
رشکِ گلشن مرے رستے کو بنائے رکھا

اصل کردار تماشے کے وہی لوگ تو تھے
ساس، سالی کو تماشائی بنائے رکھا
مزیدار مزیدار!!!
 

جاسمن

لائبریرین
واہ بھئی واہ!
بہت دنوں سے آپ کو چپ چپ دیکھ رہے تھے۔ پریشانی لگی تھی کہ خیریت ہو۔
ماشاءاللہ خوب دھوم دھڑاکے سے آمد ہوئی ہے۔
بقول محمد خلیل الرحمٰن بھائی کے۔۔۔ "مزیدار مزیدار"
اردو محفل نے بڑے بڑوں کو نکھارا، جن میں آپ سرفہرست ہیں۔ :)
 

فاخر رضا

محفلین
زبردست بھائی
آپ سنجیدہ شاعری بھی کرسکتے ہیں
ہماری طرف سے پوری اجازت ہے
مگر اس طرح آپ کی درگت بننے کا ایک اور بہانہ مل جائے گا (ان کو)
 
واہ بھئی واہ!
بہت دنوں سے آپ کو چپ چپ دیکھ رہے تھے۔ پریشانی لگی تھی کہ خیریت ہو۔
ماشاءاللہ خوب دھوم دھڑاکے سے آمد ہوئی ہے۔
بقول محمد خلیل الرحمٰن بھائی کے۔۔۔ "مزیدار مزیدار"
اردو محفل نے بڑے بڑوں کو نکھارا، جن میں آپ سرفہرست ہیں۔ :)
بے شک یہ اصل حقیقت ہے۔یہ سب اردو محفل کے محفلین کا فیض ہے ۔
ہماری آپ سب سے التجا ہے کہ ہمیں ہمیشہ شامل دعا فرمائیں۔اللہ کریم آپ سب کو اجر کثیر عطا فرمائیں۔
 
زبردست بھائی
آپ سنجیدہ شاعری بھی کرسکتے ہیں
ہماری طرف سے پوری اجازت ہے
مگر اس طرح آپ کی درگت بننے کا ایک اور بہانہ مل جائے گا (ان کو)
شکریہ فاخر بھائی ۔
سیر پہ سوا سیر تو قانون قدرت ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل تو سٹین لیس سٹیل کے بیلن بھی آ گئے ہیں۔ سٹین لیس سٹیل کے بیلن بنانے والو، خدا تم سے سمجھے، تمہارے گھر میں جھگڑے نہیں ہوتے کیا؟

51XtyPQBAxL._SY450_.jpg
 

La Alma

لائبریرین
غزل تو شاندار تھی ہی، لیکن اس کی پیروڈی بھی کچھ کم نہیں۔
آپ کی شاعرانہ صلاحیتوں کا واقعی میں معترف ہونا پڑے گا. سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں۔
آخری شعر آپ نے کیوں چھوڑ دیا ہے۔ محترم ظہیراحمدظہیر صاحب سے بغیرمعذرت کیے، مقطع پر ایک تک بندی پیش خدمت ہے ۔:)

"دیکھ سکتا تھا بہت دور تک آگے میں ظہیرؔ"
جب تلک ناک پہ چشمے کو جمائے رکھا
 
اپنے ہر درد کا امکان ہٹائے رکھا
جھاڑو بیلن کو بھی زوجہ سے چھپائے رکھا

پاسِ ناموسِِ خداوند، جو خاوند ہے، کہ تھا
سارا احوال دھنائی کا چھپائے رکھا

ایک اندیشۂ ناقدریِ عالَم نے مجھے
عمر بھر زوجہ کے قدموں میں بچھائے رکھا

کبھی جانے نہ دی آواز ہی گھر سے باہر
مار کھاتا رہا ،منہ اپنا دبائے رکھا

دیکھ کر برہنہ پا شہر کے لوگوں نے مجھے
رشکِ گلشن مرے رستے کو بنائے رکھا

اصل کردار تماشے کے وہی لوگ تو تھے
ساس، سالی کو تماشائی بنائے رکھا
خوب ہے۔
اور اپنے بہت محترم استاد کی مدد سے یہ پیروڈی ترتیب دے ڈالی
یہ محترم استاد آپ کی اصلی والی اصلاح کروانا چاہ رہے ہیں۔
بیلن سے
 

سیما علی

لائبریرین
اپنے ہر درد کا امکان ہٹائے رکھا
جھاڑو بیلن کو بھی زوجہ سے چھپائے رکھا

پاسِ ناموسِِ خداوند، جو خاوند ہے، کہ تھا
سارا احوال دھنائی کا چھپائے رکھا

ایک اندیشۂ ناقدریِ عالَم نے مجھے
عمر بھر زوجہ کے قدموں میں بچھائے رکھا

کبھی جانے نہ دی آواز ہی گھر سے باہر
مار کھاتا رہا ،منہ اپنا دبائے رکھا

دیکھ کر برہنہ پا شہر کے لوگوں نے مجھے
رشکِ گلشن مرے رستے کو بنائے رکھا

اصل کردار تماشے کے وہی لوگ تو تھے
ساس، سالی کو تماشائی بنائے رکھا
واہ واہ بھیا بہت شاندار آمد ۔مزیدار اعلیٰ پیروڈی۔
جیتے رہیے ، ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔۔۔
 
Top