زیک اگر آپ مکمل فٹ ہیں اور ہائیکنگ کا بھی شوق ہے تو مستقبل میں مغربی ناروے کے حسین نظاروں سے ضرور محصور ہوئے گا۔ یہ علاقے ہائکرز، ٹریکرز اور بیس جمپرز کیلئے کسی جنت سے کم نہیں ہیں۔ اور ان فیورڈز کی سینری بھی کسی تعریف کی محتاج نہیں۔
روزانہ ناشتا، لنچ اور ڈنر کے کئے کورس ہوتے تھے اور انتہائی مزیدار کھانا تھا۔ حیرت ہوتی تھی کہ کیمپنگ کرتے ہوئے اتنا زبردست کھانا کیسے تیار کیا جاتا ہے۔
تیسرے دن 10 کلومیٹر (6.2 میل) ہائک کیا۔ کیمپ سائٹ 2680 میٹر (8793 فٹ) کی بلندی پر تھا۔ چونکہ دن کا آغاز 3600 میٹر سے ہوا تھا لہذا اس دن ہزار میٹر کے قریب اترائی تھی۔ اس میں بھی کافی irregular سیڑھیاں تھیں۔