پیسے ہمارے خریداری آپ کی

ساجداقبال

محفلین
امی آج ہی پوچھ رہی تھی کہ 3 ہزار کا بہت اچھا جوڑا آیا ہوا ہے ایک میں وہ لے لیتی ہوں اور 1 ہزار کی میچینگ جوتے۔۔۔

اگلے کے لیے 5 ہزار روپے
سارا ابتک آپ یہاں جتنے جوڑے لے چکی ہیں انہیں‌ رکھنے کیلیے تو الگ کمرہ چاہیے اور کہیں لے جانے کیلیے ٹرک۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
بجلی کا بِل دیا پانچ ہزار میں۔ وہ تو شکر ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کم آیا ہے۔

آٹھ ہزار روپے اگلے رکن کےلیے۔
 

سارا

محفلین
سارا ابتک آپ یہاں جتنے جوڑے لے چکی ہیں انہیں‌ رکھنے کیلیے تو الگ کمرہ چاہیے اور کہیں لے جانے کیلیے ٹرک۔ :grin:


lol...کچھ یہی صورتِ حال ہے۔۔۔کبھی کبھار میں خود اپنے لیے ہوئے کپڑوں سے تنگ آ جاتی ہوں کہ اففف اتنے کپڑے۔۔۔پھر میں پچھلے نکال دیتی ہوں اور تب اور لیتی ہوں۔۔ابھی امی کو کہا ہے 10 سے زیادہ ہر گز نہیں لینے ہیں اور جب وہ جا رہی تھی تو کافی ان کو دے دئیے تھے کہ یہ وہاں کسی کو دے دینے ہیں تب ہی اور منگوا رہی ہوں۔۔میرے وہاں جو ماموں ہے جب ہم کمپوٹر پر بات کر رہے ہوتے ہیں تو وہ تنگ آجاتے ہیں کہ تم لوگوں کے پاس تو کپڑوں کے علاوہ کرنے کو کوئی بات ہی نہیں ہے۔۔۔;)۔۔ویسے میرے پاس میرے کپڑوں کے لیے الگ ہی کمرہ ہے۔۔:grin:
 

سکون

محفلین
اوکے اب میں 18 ہزار آپ کو دے رہا ہوں 17 ہزار کا بل دے دیں اور ایک ہزار کی ٹافیاں لے لی جئے گا :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
کیا سارا دن ٹافیاں ہی کھاتے رہنا ہے، اور کوئی کام نہیں کرنا۔

اگلے رکن کے لیے صرف دس روپے، ٹافیاں خرید کر فضول خرچی نہیں کرنی۔
 

سارا

محفلین
اوکے اب میں 18 ہزار آپ کو دے رہا ہوں 17 ہزار کا بل دے دیں اور ایک ہزار کی ٹافیاں لے لی جئے گا :grin:

بل میں نہیں میرے ابو دیتے ہیں اور ٹافیاں تو میں بالکل بھی نہیں کھاتی۔۔اس لیے میں یہ 18 ہزار ایک سپیشل جگہ کچھ عرصے بعد پیسے دیتی ہوتی ہوں وہاں دے دیتی ہوں۔۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
کیا سارا دن ٹافیاں ہی کھاتے رہنا ہے، اور کوئی کام نہیں کرنا۔

اگلے رکن کے لیے صرف دس روپے، ٹافیاں خرید کر فضول خرچی نہیں کرنی۔



اوکے میں اسے اپنے پرس میں سنبھال لیتی ہوں مشکل وقت میں کام آئیں گے۔۔۔

اگلے رکن کے لیے 1500 روپے
 

شمشاد

لائبریرین
آج خاتونِ خانہ کے لیے عینک کے شیشے بدلوانے گیا تھا، ان کی قمیت 1500 تھی جو دے دیئے۔

اگلے رکن کے لیے 2000 روپے۔
 

سارا

محفلین
لگتا ہے عنقریب مجھے بھی عینک کی ضرورت پڑ ہی جائے گی اس لیے میں انہیں بھی ان 10 روپے کے ساتھ رکھ لیتی ہوں مشکل وقت میں کام آئیں گے انشا اللہ۔۔:rolleyes:

اگلے رکن کے لیے 100 ڈالر
 

شمشاد

لائبریرین
100 ڈالر لیکر میں ڈیوٹی فری شاپ میں گیا تھا۔ صرف دو چیزیں آئی ہیں ایک واٹر سیٹ اور ایک کریٹ کوکاکولا کا۔

اگلے رکن کےلیے 2000 روپے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو دیئے تو ہیں دو ہزار روپے، آپ انہیں کہاں اور کیسے خرچ کریں گے۔

پھر آگے آنے والے رکن کے لیے بھی کوئی رقم مختص کریں۔
 

سکون

محفلین
شمشاد بھائی چاند بابو کو کہیں نہ کہ آپ نے اردو محفل کی سالگرھ کے موقعہ پر انھیں گفٹ میں دیئے ہیں یہ ردو محفل کی بینک سے ہیں :grin:
اب اگلے یوسر کے لئے
15678
 

شمشاد

لائبریرین
پندرہ ہزار تو میں نے دس تاریخ کو استعمال کے لیے رکھ لیے ہیں۔

678 اگلے رکن کے لیے دیتا ہوں۔
 

سارا

محفلین
678 روپے کی میں کل بریانی کھا لوں گی ۔۔ابھی رات کے 12 بج گئے ہیں اس وقت باہر جانے کی اجازت نہیں اور اگر کسی نے مجھے اس وقت ادھر دیکھ لیا تو میری خیر نہیں۔۔:rolleyes:

100 روپے اگلے رکن کے لیے
 

شمشاد

لائبریرین
باقر خانیاں لینے گیا تھا۔ ایک درجن باقر خانیاں لیں تو دکاندار نے 120 روپے مانگے۔ مجبوراً دو واپس کرنا پڑیں۔
ابھی تو میں انڈے، ڈبل روٹی اور پاپے بھی لینے تھے۔


اگلے رکن کے لیے 180 روپے۔
 

سکون

محفلین
ارے شمشاد بھائی آپ کنجوس کیوں ہوگئے ہییں آج کل بہت تھوڑے پیسے دے رہے ہیں کیوں بھائی عید تو ابھی دور ہے اس کے لئے ابھی سے پیسے بچانا شروع کر دیئے ہیں کیا ؟خیر میں‌ابان ایک سو اسی روپئے سے ہوٹل پر جاکر کھانا کھاتا ہوں اور کیا کروں اچھا باقی میں اگلے رکن کے لئے
420 روپیئے چھوڑ رہا ہوں ہاہا ہاہاہہاہا
 

شمشاد

لائبریرین
مہنگائی بہت ہو گئی ہے۔
موٹر سائیکل کی ٹیوب نئی ڈلوانی پڑ گئی۔ 420 روپے بھی کم پڑ گئے۔

اگلے رکن کےلیے 560 روپے۔
 

سکون

محفلین
شمشاد بھائی اب چھو سو سے آج کے دور میں کیا آتا ہے ؟خیر میں اس سے موبائل کارڈ خریدتا ہوں کینیڈآ فون کرنا ہے دوست کو
اگلے رکن کے لئے
15000ہزار
 
Top