بیشک ایسا ہی ہے میرا مالک ذرہ برابر اپنے نام پر مرنے والوں کو نقصان نہیں ہونے دیتے !بظاہر اگر ایسا نظر آرہا ہوتا ہے پر ایسا ہوتا نہیں ہے ۔۔۔بالکل درست کہا آپ نے ۔۔۔
میں بھی آپ کی بات سے اتفاق کرتاہوں اگر دُنیاوی فائدے کے لئے اچھے بُرے کی تمیز ختم ہوجائے تو اچھے کی اُمید بھی کرنا فضول ہے
ہم الحمدللہ مسلمان ہیں ہمارے سامنے ہمارے نبیوں کی مثالیں ہیں کیا اُنہوں نے دُنیا کے تھوڑے سے فائدے کے لئے اپنے دین کو بیچ دیا نہیں جب ہی آج آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور رہتی دُنیا تک اسلام باقی رہے گا انشاء اللہ
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
ظاہر سی بات ہے جنت ایسے ہی تو نہیں ملے گی کچھ قربانی بھی دینا ہوگی
ویسے بھی جب ہم برتن خریدتے ہیں تو ٹھوک بجا کر دیکھ لیتے ہیں اِسی طرح اللہ پاک بھی اپنے بندے کو چیک کرتا ہے جو ثابت قدم رہیگا وہ جنت کاحقدار ہوگا انشاءاللہ
اور ویسے بھی کسی کو سرِِ عام گناہ کی دعوت دینا بہت ہی بُری بات ہے