تعارف پیچھے والے کو چانس دینا بھائی ! چلو بھائی پڑہتے رہو آگے بڑہتے رہو لائن لمبی ہے ہر بندہ خود خیال کرے

کیا مجھے محفل میں خوش آمدید کہا جائے گا ؟


  • Total voters
    24

نیرنگ خیال

لائبریرین
دلچسپ آدمی ہیں ادب دوست صاحب۔ ہماری ذرا ادب دوستو سے کم ہی بنتی ہے۔ اور سیاسیات کا تڑکا جو لگایا ہے آپ نے تو ہم کوسوں میل ویسے ہی دور چلے گئے ہیں کہ اس پر تو بات کرنے والے بھی تہذیب میں نہیں سکتے کجا یہ کہ اس پر فاضل۔۔۔۔ اللہ اللہ۔۔ میاں ابھی تک جو گفتگو فرمائی آپ نے وہ تو آپ کے سیاسیات کے محلے کا کبھی چکر نہ لگانے پر دال ہےلیکن کہیں یہ شکرآمیختہ انداز گفتگو آپ نے محلہ سیاسیات سے نالاں و نفراں کو ٹھگنے کو تو نہیں اختیار کیا۔ خاکم بدہن اپنی اس زشت اندیشگی کو آپ پر گراں گزرنے سے قبل ہی معذرت خواہ ہے۔

باقی اگر آپ آسان اردو کی طرف کبھی آئیں تو ہم کو بھی دیدہ و دل فرش راہ کیے پائیں گے۔ اس قدرنستعلیقی اردو کے متحمل ہمارے احباب میں صرف فلک شیر صاحب اور محمداحمد صاحب ہی ہوا کرتے ہیں۔ ہم تو ایسی گتھی سطور پڑھتے ہی جو اخراج کا بٹن دباتے ہیں تو موضوع دب جانے تک کبھی داخلے کی پرواز نہیں پکڑتے۔

اور خوش عام دید تو آپ کا حق ہے۔ سو وصول کیجیے۔ شاد رہیں۔
 

عباس اعوان

محفلین
سر محفل لکھنا اگر نقص امن کا باعث ہے تو ذاتی مکالمے میں لکھ ڈالیے۔

بس یوں سمجھ لیں کہ مہتمم سے لے کر سند لکھنے والے تک ہر شخص نے کوشش کی کے کسی طرح ہم اس کوشش میں ناکام ہو جائیں - لیکن نہ بھائی ! ہم نے بھی ہٹ دھرمی کی حدیں پار کر دیں -
 
سیاسیات کا تڑکا جو لگایا ہے آپ نے تو ہم کوسوں میل ویسے ہی دور چلے گئے ہیں کہ اس پر تو بات کرنے والے بھی تہذیب میں نہیں سکتے کجا یہ کہ اس پر فاضل۔۔۔۔ اللہ اللہ۔۔ میاں ابھی تک جو گفتگو فرمائی آپ نے وہ تو آپ کے سیاسیات کے محلے کا کبھی چکر نہ لگانے پر دال ہےلیکن کہیں یہ شکرآمیختہ انداز گفتگو آپ نے محلہ سیاسیات سے نالاں و نفراں کو ٹھگنے کو تو نہیں اختیار کیا۔ خاکم بدہن اپنی اس زشت اندیشگی کو آپ پر گراں گزرنے سے قبل ہی معذرت خواہ ہے۔

یہی تو سب سے بڑی پریشانی ہو گئی - نہ سیاست سے کوئی تعلق نہ ہی کبھی سازشیں کرتے ہیں - سادہ طبیعت کے آدمی ہیں بھائی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے - نہ نیت بری نہ ارادہ برا
 
باقی اگر آپ آسان اردو کی طرف کبھی آئیں تو ہم کو بھی دیدہ و دل فرش راہ کیے پائیں گے۔ اس قدرنستعلیقی اردو کے متحمل ہمارے احباب میں صرف فلک شیر صاحب اور محمداحمد صاحب ہی ہوا کرتے ہیں۔ ہم تو ایسی گتھی سطور پڑھتے ہی جو اخراج کا بٹن دباتے ہیں تو موضوع دب جانے تک کبھی داخلے کی پرواز نہیں پکڑتے۔

بھائی جس زبان سے آپ نے آسان اردو کا مطالبہ کیا ہے - اس انداز سے تو ہمارے ہاں سیاستداں مغربی ممالک سے امداد مانگے جاتے ہیں یعنی کیفیات ایسی ہوتی ہیں کے اگلے الٹا ان کو امیر سمجھ کر ان سے مانگ بیٹھیں
 
خوش آمدید۔ جب تک کوئی مزید واقف نہیں ہو گا کیسے ووٹ دے سکے گا؟؟


نام : محمد نزیر
پیشہ : آجکل بے روزگار
عمر : تقریباً تین لاکھ گھنٹے
رنگت : سیاہی مائل گورا
قد : شام کے سائے کی مانند
مزاج : دوستانہ
اور مزید جو آپ چاہیں پوچھ لیجئے ، خاکسار حاضر ہے
 
پیشہ : آجکل بے روزگار
گزری ہو پرسوں کیا کرتے تھے ؟
عمر : تقریباً تین لاکھ گھنٹے
بس:biggrin:
یہاں 10، 12 لاکھ گھنٹوں والے بھی ہیں۔
رنگت : سیاہی مائل گورا
اس پر اگر ایک عدد تصویری پریزنٹیشن ہو جائے تو۔۔۔
clear.png

قد : شام کے سائے کی مانند
شام کو تو بادل تھے
اچھی بات ہے
۔۔۔
لڈو کھا لیا !!!
 
Top