پی پی اور ن لیگ قومی اسمبلی کی حد تک استعفوں پر راضی، اپوزیشن کا حکومت کیخلاف پلان تیار

جاسم محمد

محفلین
یعنی کہ چاند پر پُہنچ گئے تو کیا کمال، سُورج پر پُہنچ کر دکھائیں گورے تو ہم مانیں!
نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے تا حیات نااہل کیا، احتساب عدالت کے دو ججز نے کرپشن پر سزا دی، دنیا بھر کے اخبارات نے پاناما سکینڈل میں اسے کرپٹ کہا، ملک کی عدالتیں آج اسے ہر کیس میں مفرور اشتہاری قرار دے رہی ہیں۔ مگر ڈھیٹ پٹواریوں کے نزدیک وہ آج بھی سچا کھرا جمہوری انقلابی لیڈر ہے۔
ہم صرف آپ سے عمران خان کے خلاف کیلی فورنیا کیس کے علاوہ کوئی اور الزام ثابت کرنے کا کہہ رہے ہیں اور آپ بھاگ رہے ہیں۔ ہمیں پٹواریوں جتنا ڈھیٹ سمجھا ہے کیا؟
 

جاسم محمد

محفلین
یعنی آپ کے پاس کے بھی عمران خان کے خلاف کیلی فورنیا کیس کے علاوہ ثابت شدہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ جبکہ اس کے مقابلہ میں نواز شریف اور زرداری کے خلاف بہت کچھ ثابت شدہ پیش کیا جا سکتا ہے۔
زرداری اور بینظیر ۹۰ کی دہائی میں سرے محل کی ملکیت سے انکار کرتے رہے اور ان کیسز کو سیاسی انتقام کہتے تھے۔ ۲۰۰۴ میں زرداری کے وکیل نے برطانیہ کی عدالت میں جا کر بیان دیا کہ یہ زرداری کا ہی ہے۔
Bhutto's husband now admits owning £4m estate | UK news | The Guardian

اسی طرح شریف خاندان ۹۰ کی دہائی سے لندن فلیٹس کی ملکیت سے انکار کرتا رہا مگر جب عالمی پاناما لیکس سکینڈل میں نام آگیا تو عدالت میں ملکیت تسلیم کر لی
Avenfield reference: Hussain Nawaz is owner of London flats, says Maryam - The Frontier Post

یہ چور، دھوکے باز،کرپٹ سیاسی خاندان ملک میں جمہوری انقلاب لائیں گے :)
 
وہ تو اب اعلانیہ مان رہا ہے کہ غلطی ہو گئی۔ نواز شریف کی جعلی بیماریوں پر ترس نہیں کھانا چاہے تھا۔ کاش ن لیگ والے بھی مشرف کو ملک سے بھگانے کی غلطی تسلیم کر لیں۔
جو بات سچ ہے وہ اعلانیہ نہیں مان سکتا۔ مقتدرہ قوتوں نے حکم دیا تھا جو نیازی صاحب کو اتنا برا لگا کہ تین دن بنی گالا میں اٹواٹی کھٹواٹی لیے پڑے رہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
جو بات سچ ہے وہ اعلانیہ نہیں مان سکتا۔ مقتدرہ قوتوں نے حکم دیا تھا جو نیازی صاحب کو اتنا برا لگا کہ تین دن بنی گالا میں اٹواٹی کھٹواٹی لیے پڑے رہے۔
اگر نواز شریف کو مقتدرہ نے جیل سے نکال کر لندن بھیجا ہے اور اب یہ انہی کے خلاف تقاریر کر رہا ہے جنہوں نے اس پر اتنا بڑا احسان کیا۔ تو ایسے میں عمران خان کی پوزیشن کتنی مضبوط ہو گئی ہوگی جو اسے لندن بھیجنے کے ہی خلاف تھے مگر پھر عدلیہ، میڈیا، کابینہ اور مقتدرہ کے دباؤ میں لا کر ایسا کرنے پر مجبور کر دئے گئے۔
جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کو عمران خان کہتے ہوں گے: ہن آرام اے؟ :)
 
ایسے میں عمران خان کی پوزیشن کتنی مضبوط ہو گئی
یہ تو ہم مانتے ہیں کہ سیلیکٹرز کے نزدیک سیلیکٹڈ کی ہی پوزیشن مضبوط ہے لیکن جلد یا بدیر لاڈلے کی نالائقیاں انہیں اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کے لیے مجبور کردیں گی۔ کچھ بعید نہیں کہ مزید اس قسم کے نالائق سیلیکٹڈ لانے کے بجائے وہ منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے جمہوریت کو ایک موقعہ دینے کے لیے ہی مجبور ہوجائیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ تو ہم مانتے ہیں کہ سیلیکٹرز کے نزدیک سیلیکٹڈ کی ہی پوزیشن مضبوط ہے لیکن جلد یا بدیر لاڈلے کی نالائقیاں انہیں اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کے لیے مجبور کردیں گی۔ کچھ بعید نہیں کہ مزید اس قسم کے نالائق سیلیکٹڈ لانے کے بجائے وہ منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے جمہوریت کو ایک موقعہ دینے کے لیے ہی مجبور ہوجائیں۔
بھارت پچھلے ۱۵ سال سے پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پراپگنڈہ کر رہا ہے مگر پاکستانی ایجنسیاں اسے ثابت نہیں کر سکی۔ ایک یورپی تنظیم نے اسے بے نقاب کر کے ان الزامات کو سچ ثابت کر دیا ہے۔
Revelations about Indian disinformation network vindicate Pakistan’s stance: PM Imran - Pakistan - DAWN.COM
EU Non-Profit Unearths Massive Indian Disinformation Campaign
ماضی میں بھارت پاکستان کو دہشت گرد ملک ثابت کرنے کیلئے ثبوت اقوام متحدہ کو دیتا تھا۔ اب پہلی بار یہ کام پاکستان کر رہا ہے۔
Pakistan shares dossier on India's 'terror campaign' with UN secretary general - Pakistan - DAWN.COM
سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ عمران خان نے ان کے مودی کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ ماضی والے جمہوری انقلابی حکمران تو ایسے نہ تھے:

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا معاشی مشکلات کا شکار ہے وہاں پاکستانی بر آمداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
Pakistan's exports increase by 7.2% amid COVID-19 pandemic

اگر عمران خان ملک کیلئے بری سلیکشن ہے تو یہ سلیکشن بار بار ہونی چاہیے
 
اس جمہوریت سے کب دل بھرے گا؟
جب پیتزا بنانے والوں کا دل بھرے گا۔ جب صادقوں اور امینوں کا دل بھرے گا۔

صادق و امین سیلیکٹڈ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر دوستوں سے فیور لے رہے ہیں تو جواب میں ان کو بھی نواز رہے ہیں۔ اس کا حساب بھی ہوگا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
چلو یہ کھوکھروں کی بدمعاشی و قبضہ گروپ تو ختم ہوا اچھا ہوا ، لیکن یہ کیا ہے کہ آپ مخالفین پر ہاتھ تو ڈال نہ سکیں اور ڈی جے بٹ اور بٹ کڑاہی والوں کو سزا دیں ، اس کا تو کوئی جواز نہیں بنتا۔
 

جاسم محمد

محفلین
صادق و امین سیلیکٹڈ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر دوستوں سے فیور لے رہے ہیں تو جواب میں ان کو بھی نواز رہے ہیں۔ اس کا حساب بھی ہوگا۔
پاکستانی کسی حال میں خوش نہیں۔ پہلے روتے رہتے تھے کہ وزیر اعظم چور ہے۔ اب ایسا وزیر اعظم ملا ہے جس پر کرپشن کا الزام تک نہیں لگا سکتے تو رو رہے ہیں کہ اس کے اردگرد چور ہیں :LOL:
 
اب ایسا وزیر اعظم ملا ہے جس پر کرپشن کا الزام تک نہیں لگا سکتے

ذرا انہیں گھر جانے دیں تب ان کی کرپشن کے قصے باہر آئیں گے۔ جن جن دوستوں کو حکومت پاکستان کے خزانے سے فیور دے رہے ہیں ان کی جانب سے پیمنٹس کی تفصیلات بعد میں ظاہر ہوں گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
ذرا انہیں گھر جانے دیں تب ان کی کرپشن کے قصے باہر آئیں گے۔ جن جن دوستوں کو حکومت پاکستان کے خزانے سے فیور دے رہے ہیں ان کی جانب سے پیمنٹس کی تفصیلات بعد میں ظاہر ہوں گی۔
زرداری اور شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز ان کے اپنے دور میں کھل گئے تھے۔ اگر عمران خان یا ان کے دوستوں نے کہیں کرپشن کی ہوگی تو وہ اسی حکومت میں کھل جائے گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
جب پیتزا بنانے والوں کا دل بھرے گا۔ جب صادقوں اور امینوں کا دل بھرے گا۔
پوری دنیا سلیکٹڈ کی تعریفیں کر رہی ہے۔ بغض عمران والے پاکستانی جل رہے ہیں۔

ISLAMABAD: Ehsaas Programme — the flagship poverty alleviation initiative of the government — is bringing a positive change to the people of Pakistan and has laid the foundation of a global model for reducing poverty.​

This is the key message of the report ‘The Ehsaas programme: Shift from politics of patronage to politics of performance’ published by Delivery Associates, a globally respected firm that works with governments across the world to achieve measurable developmental impact. The report has been prepared by Sir Michael Barber, chairman and founder of Delivery Associates. He was also chief adviser to former UK prime minister Tony Blair.​

“Our analysis shows that Ehsaas by focusing on accountability and impact, has laid the foundations for becoming a globally leading exemplar on how to tackle poverty,” said Mr Barber.​

“I have had the honour of working with successive Pakistani governments throughout my career and it is fantastic to see Ehsaas embedded at the heart of the current administration. The reforms and structural changes pioneered by the team resulted in the rapid delivery of Ehsaas Emergency Cash to 12 million households against the challenging and unprecedented backdrop of Covid-19. Their work is going to be vital in the coming months and years,” he said.​

The Ehsaas team, under the strong leadership and unwavering integrity of Prime Minister Imran Khan and Dr Nishtar, made huge progress in delivering a multi-dimensional poverty alleviation programme in just a year, he said.​
Ehsaas bringing positive change to Pakistan: report - Newspaper - DAWN.COM
 

جاسم محمد

محفلین
73 کے آئین کے تناظر میں فوج کے کہنے پر دھرنا ختم کیا: مولانا دھڑن تختہ کر دے گا :)

12 دسمبر ، 2020
ویب ڈیسک
موجودہ حکومت کے خلاف دھرنا شریف لوگوں کے کہنے پر ختم کیا تھا، فضل الرحمان
237152_3254307_updates.jpg

شریف لوگوں نے زبان دی تھی کہ وہ مارچ میں دوبارہ الیکشن کروائیں گے، میں نے ان پر اعتبار کیا لیکن شریف لوگوں نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، سربراہ پی ڈی ایم— فوٹو: فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں نے موجودہ حکومت کے خلاف جب دھرنا ختم کیا تھا تو شریف لوگوں کے کہنے پر کیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے شریف لوگوں کے کہنے پر جلسہ ختم کیا کیونکہ ان شریف لوگوں نے زبان دی تھی کہ وہ مارچ میں دوبارہ الیکشن کروائیں گے۔

مولانا نے مزید کہا کہ میں نے ان پر اعتبار کیا لیکن ان شریف لوگوں نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔

ان باتوں کا اظہار مولانا نے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ یہ جرگہ آج شب دس بجکر پانچ منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائیگا۔
 
Top