یہ ایک ہزار سے پندرہ ہزار لوگ خرید کر آپ پورے اٹھارہ کروڑ عوام کی تقدیر کے مالک ہیں
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
آپ کی رائے محترم ليکن ميں آپ کے نقطہ نظرسے اختلاف کروں گا۔
ايک طرف تو يہ الزام لگايا جاتا ہے کہ امريکی حکومت عام پاکستانيوں کی رائے کو اہميت نہيں ديتی ليکن اس کے ساتھ آپ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم پر تنقيد بھی کرتے ہيں جس کا مقصد ہی مختلف فورمز کے ذريعے پاکستانيوں سے براہ راست رابطہ ہے۔ جيسا کہ مشہور صحافی سہيل وڑائچ صاحب کہتے ہيں "کيا يہ کھلا تضاد نہيں ہے؟"
کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ قريب 19 کروڑ پر مشتمل قوم کو ہزاروں ميل دور ايک غير ملکی حکومت محض 15 ہزار افراد کے ذريعے کنٹرول اور اپنی مرضی سے رام کر سکتی ہے؟
کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ پاکستان کے عوام کی رائے پرغيرملکی اتنی آسانی سے اثرانداز ہو سکتے ہيں؟
ميں نے فورمز پر پہلے بھی يہ سوال کيا تھا کہ اگر آپ کے غلط دعوے کے مطابق پاکستان کی تمام حکمران اشرفيہ امريکہ کی جيب ميں ہے تو پھر آپ دونوں حکومتوں کے مابين نيٹو سپلائ کے حوالے سے اس تنازعے کی کيا توجيہہ پيش کريں گے جو قريب ايک سال تک چلتا رہا؟
اگر آپ کے دعوے کے مطابق حکومتی معاملات کے ذمہ دار تمام افراد اور قائدين ہمارے غلام ہيں تو پھر ہمارے واضح موقف کے باوجود ڈاکٹر شکيل آفريدی ابھی تک جيل ميں کيوں ہے؟
اس کے علاوہ اگر ہم پاکستان ميں حکومت سازی کے تمام معاملات پر قابو کيے ہوئے ہيں تو پھر کئ مواقع پر ہمارے شديد تحفظات کے اظہار کے باوجود حکومت پاکستان کی جانب سے ايران کے ساتھ گيس پائپ لائن کے معاہدے پر پيش رفت کو آپ کيا کہيں گے؟
آپ نے ريمنڈ ڈيوس کيس کا حوالہ ديا ہے ليکن آپ يہ کيوں بھول گئے کہ اس معاملے ميں ہمارا موقف اور اس کی سفارتی حيثيت کو حکومت پاکستان نے بغير کسی پس وپيش کے تسليم نہيں کر ليا تھا۔ يقينی طور پر ايسا نا ہوتا اگر آپ کے دعوے کے مطابق ہم پاکستان ميں اپنے "غلاموں" سے معاملات طے کر رہے ہوتے۔ انھيں پاکستانی حکام کی جانب سے اسلامی ديت کے قوانين کے تحت باقاعدہ رہا گيا تھا اور اس سارے معاملے ميں ان افراد کے اہل خانہ شامل تھے جو اس حادثے ميں ہلاک ہوئے۔
آپ يہ دعوی کرتے ہيں کہ پاکستان ميں سياسی قائدين ہمارے ايجنڈے کے مطابق چلتے ہيں اور پاکستانی عوام کی خواہشات اور امنگوں کو نظرانداز کر ديا جاتا ہے۔ اس ضمن ميں چاہوں گا کہ آپ اس وقت پاکستان ميں جاری انتخابی مہم ميں تمام اہم سياسی جماعتوں کی مہم پر ايک سرسری نظر ڈاليں۔ کيا ان ميں سے کسی کے حوالے سے بھی يہ تاثر ديا جا سکتا ہے کہ يہ پاکستان ميں "ہمارا آدمی" ہے؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
https://vimeo.com/65222477