حسان خان
لائبریرین
ن لیگ کے بارے میں بھی بتایئے جو دس جماعتی اتحاد کے ساتھ تین سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے
ن لیگ کی کراچی میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ متحدہ کے جو ووٹ کٹے ہیں، وہ سارے تحریکِ انصاف کو گئے ہیں۔ جبکہ ن لیگ کراچی والوں کی سیاسی ہمدردیاں جلب کر پانے میں بدستور ناکام رہی ہے۔
ایک مزے کی بات بتاتا ہوں۔ محمودآباد سے غلام اسحاق خان کا داماد عرفان اللہ خان مروت ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات کے لیے کھڑا ہوا ہے۔ ایک زمانے میں یہ ن لیگ اور مروت دونوں سیاسی مخالف تھے، کیونکہ مروت کے سسر نے ہی نواز شریف کی حکومت گرائی تھی۔ لیکن اس بار مروت صاحب بھی شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگا رہے ہیں۔
میرے اپنے حلقے سے صوبائی اسمبلی کے لیے ن لیگ کا علی اکبر گجر کھڑا ہوا ہے، جسے پچھلی بار مشکل سے تین ہزار ووٹ ملے تھے۔ اور اس بار بھی کم و بیش اتنے ہی مل پائیں گے۔ بقیہ سارے ووٹ متحدہ اور تحریکِ انصاف کو جائیں گے۔
اندرونِ سندھ میں پیپلز پارٹی کے سامنے اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ ن لیگ بھی کچھ نہیں ہے۔