انٹرویو چائے حسان خان کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
حاضرہوں گرماگرم چائے کے کپ ، سوالات اوراپنے نئے مہمان کے ساتھ جنھوں نے اپنی ذہانت کی دھوم مچارکھی ہے معلوماتی اور دلچسپ گفتگو کرنے والے محفل کےلاڈلے
حسان خان :star2:
:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
3
آپ کا کلوز فرینڈ کون ہے؟
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
8
کون سا تہوار پسند ہے؟
9
کون سا شاعر پسندہے ؟
10
مصنف کون سا پسندہے ؟
11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
12
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
13
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
14
پھول کون سا پسندہے ؟
15
رنگ کون سا پسندہے ؟
16
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
19
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
20
اپنا کوئ پسندیدہ شعر شئیر کریں
9giy35.gif

کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
1
آپ کا تبصرہ ان خبروں پر؟
(1)سات بچوں کے باپ کا گھرسے فرار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(2) ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(3) مسرت شاہین نے مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2
اگرآپ کے نام کا اعلان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طورپرہوجائے تو ؟
3
اگر آپ کو ترکی سے شادی کی آفرہو اورامریکہ سے ملازمت کی تو کون سی آفر قبول کریں گے؟
4
اگر آپ سے ملنے اچانک اوباما آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟
5
آپ کو کراچی کا گورنر بنادیا جائے تو کون سے فوری تین اقدامات کریں گے؟
 
حسان خان

لائبریرین
وعلیکم السلام
سب سے پہلے تو بہت شکریہ مجھے بھی انٹرویو میں بلانے کا۔ اب بغیر کسی تمہید کے جوابات کی طرف آتا ہوں۔ :)

1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
سات جون، جوزا :)

آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
'سند' کے حساب سے ابھی تو انٹرمیڈیٹ تک تعلیم ہے، لیکن فی الحال جامعہ کراچی سے کاروباری انتظام میں گریجویشن کر رہا ہوں جو اگلے دو سالوں تک انشاءاللہ پورا ہو جائے گا۔ :)
3
آپ کا کلوز فرینڈ کون ہے؟
محمود آباد کا میرا ہم عمر ہمسایہ سعد شمیم
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
فی الحال تو ایسی کوئی خاص ہستی زندگی میں نہیں آئی۔ البتہ میں اپنے پیاروں کے لیے سب کچھ نہیں تو بہت کچھ کرنے پر ضرور راضی ہو جاؤں گا۔
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
انٹرنیٹ، کتب بینی، فلمیں، موسیقی، دوستوں سے باتیں :)
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
تعلیم مکمل کر کے اپنے چچا کے پاس باہر جانا، تقریباً پانچ چھ مزید زبانیں سیکھنا، کم سے ایک بار تبریز اور استانبول جیسے شہروں کی زیارت کرنا وغیرہ وغیرہ :)

آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
آج کل تو لوگوں کو کسی گروہ کے خلاف بغض اگلتے دیکھ کر موڈ خراب ہو جاتا ہے۔

کون سا تہوار پسند ہے؟
اسے تہوار تو نہیں کہہ سکتے، لیکن سال کا وہ مخصوص دن جس میں میری جذباتی حس سب سے زیادہ بیدار ہوتی ہے وہ دس محرم عاشورا کا دن ہے۔ مجھے اس دن سے وابستہ اسلامی دنیا کی روایات و رسومات بہت پسند ہیں۔ اس لیے میرا جواب ہے روزِ عاشورا۔

کون سا شاعر پسندہے ؟
انیس، فضولی، غالب، دبیر، جوش ملیح آبادی

مصنف کون سا پسندہے ؟
آگاتھا کرسٹی، ایڈورڈ سعید، حسین محمدزادہ صدیق، حمید دباشی

کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
زندگی پر تو نہیں، البتہ نظریات پر ان کتب نے کافی اثرات مرتب کیے ہیں۔
In the Name of Identity: Violence and the Need to Belong
Orientalism
The Multiple Identities of the Middle East

پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
GTA San Andreas

فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
liam neeson, paul rudd

پھول کون سا پسندہے ؟
کوئی خاص نہیں، بس جو دیدہ زیب ہو وہ پسند آ جاتا ہے۔

رنگ کون سا پسندہے ؟
سرخ

آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
schindler's list

آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
حد درجے کا لاپرواہ

آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
کوئی بھی زبان اہلِ زبان کی طرح بالکل بے عیب بول سکوں۔

اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
سیاحت

اپنا کوئ پسندیدہ شعر شئیر کریں
بہت ہے پایۂ گردِ رہِ حُسین بلند
بقدرِ فہم ہے گر کیمیا کہیں اس کو​

کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
1
آپ کا تبصرہ ان خبروں پر؟
(1)سات بچوں کے باپ کا گھرسے فرار۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

گھر میں اتنے زیادہ افراد ہوں تو بندہ کبھی کبھار تنگ آ ہی جاتا ہے۔ :)

(2) ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے :p

(3) مسرت شاہین نے مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ہو سکتا ہے مسرت بیگم مولانا کی تبلیغ سے متاثر ہو کر پارسا خاتون بن گئی ہوں۔ :)

اگرآپ کے نام کا اعلان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طورپرہوجائے تو ؟
میں اپنے آپ کو اس بھاری ذمہ داری کا چنداں اہل نہیں سمجھتا، اس لیے فوراً دستبردار ہو جاؤں گا۔

اگر آپ کو ترکی سے شادی کی آفرہو اورامریکہ سے ملازمت کی تو کون سی آفر قبول کریں گے؟
کوئی ترک لڑکی شادی کے لیے تیار ہو گئی تو امریکہ کیا پوری مغربی دنیا کو ٹھوکر مار دوں گا۔ :p

اگر آپ سے ملنے اچانک اوباما آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟
اردو میں گالیاں دوں گا۔

آپ کو کراچی کا گورنر بنادیا جائے تو کون سے فوری تین اقدامات کریں گے؟
لوگوں کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنانا، کراچی کو دبئی جیسا بنانے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کا بندوبست اور اعلیٰ پائے کی ثقافتی و سماجی زندگی کو فروغ دینا۔
 
آخری تدوین:

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
واہ صاحب ! بہت خوب ! زبردست اور عمدہ طریقہ سے جواب دیے آپ نے
ہمیں آپ کی درج ذیل باتیں پسند آئیں:
بہت ہے پایۂ گردِ رہِ حُسین بلند
بقدرِ فہم ہے گر کیمیا کہیں اس کو
میں اپنے آپ کو اس بھاری ذمہ داری کا چنداں اہل نہیں سمجھتا، اس لیے فوراً دستبردار ہو جاؤں گا۔
لوگوں کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنانا، کراچی کو دبئی جیسا بنانے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کا بندوبست اور اعلیٰ پائے کی ثقافتی و سماجی زندگی کو فروغ دینا۔
اور یہ جملہ پسند نہیں آیاکہ یہ آپ کے شایان شان نہیں۔
کم سے کم حسینیوں کے کردار کو یہ زیبا نہیں دیتا، اس لیے اس جملہ سے ہمیں تو دکھ ہوا۔
حسان خان،
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ جناب زبردست اوربرق رفتاری سے جوابات - یہ حاضرجوابی کہاں سے سیکھی:)
ترک لڑکی کا پتہ کرتے ہیں ہماری پُرانی ہم جماعت تھی SEBNEM (ہم جسے شبنم پکارتے ہیں)
آپ بس تیاری پکڑیں - بقراطیت آپ میں بھری ہوئی ہے قائل تو آپ بڑوں بڑوں کو کرلیتے ہیں تو
منا آپ اُسے لیں گے اس کا مجھے یقین ہے
 
حسان خان

لائبریرین
واہ جناب زبردست اوربرق رفتاری سے جوابات - یہ حاضرجوابی کہاں سے سیکھی:)
آپ نے حکم جو کیا تھا، ایسے میں برق رفتاری سے جواب دینا تو فرض تھا۔ :)

ترک لڑکی کا پتہ کرتے ہیں ہماری پُرانی ہم جماعت تھی SEBNEM (ہم جسے شبنم پکارتے ہیں)
آپ بس تیاری پکڑیں - بقراطیت آپ میں بھری ہوئی ہے قائل تو آپ بڑوں بڑوں کو کرلیتے ہیں تو
مانا آپ اُسے لیں گے اس کا مجھے یقین ہے

ہاہاہا بہت اچھے۔ چلیں میں یہاں تعلیم مکمل کرتا ہوں، آپ جب تک کسی کو نظر میں رکھیے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم فارقلیط صاحب،
آپ کو کون سا جملہ پسند نہیں آیا؟

لوگوں کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنانا، کراچی کو دبئی جیسا بنانے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کا بندوبست اور اعلیٰ پائے کی ثقافتی و سماجی زندگی کو فروغ دینا۔​
 
حسان خان

لائبریرین
میرا ذاتی خیال ہے کہ

اچھا۔۔ خیر دبئی تو صرف ایک ترقی یافتہ شہر کے لیے استعارہ تھا، ورنہ میری کوئی ایسی خواہش نہیں ہے کہ کراچی ہو بہو 'دبئی' بن جائے۔ کراچی، اگر کراچی ہی رہے گا تو مجھے زیادہ خوشی ہو گی۔ :) ہاں، اگر گورنر بنا تو اسے ایک ترقی یافتہ شہر بنانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ :)
 
واہ صاحب ! بہت خوب ! زبردست اور عمدہ طریقہ سے جواب دیے آپ نے
ہمیں آپ کی درج ذیل باتیں پسند آئیں:
بہت ہے پایۂ گردِ رہِ حُسین بلند
بقدرِ فہم ہے گر کیمیا کہیں اس کو
میں اپنے آپ کو اس بھاری ذمہ داری کا چنداں اہل نہیں سمجھتا، اس لیے فوراً دستبردار ہو جاؤں گا۔
لوگوں کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنانا، کراچی کو دبئی جیسا بنانے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کا بندوبست اور اعلیٰ پائے کی ثقافتی و سماجی زندگی کو فروغ دینا۔
اور یہ جملہ پسند نہیں آیاکہ یہ آپ کے شایان شان نہیں۔
کم سے کم حسینیوں کے کردار کو یہ زیبا نہیں دیتا، اس لیے اس جملہ سے ہمیں تو دکھ ہوا۔
حسان خان،
وہ جملہ ہمیں بھی بتا دیں ذرا جو پسند نہیں آیا۔
اردو میں گالیوں والا نا؟؟
 
Top