انٹرویو چائے حسان خان کے ساتھ

اگر آپ کو ترکی سے شادی کی آفرہو اورامریکہ سے ملازمت کی تو کون سی آفر قبول کریں گے؟
کوئی ترک لڑکی شادی کے لیے تیار ہو گئی تو امریکہ کیا پوری مغربی دنیا کو ٹھوکر مار دوں گا۔ :p
اوہو ووووو۔۔۔۔۔اس آرزو کو دیکھئے اور انکو دیکھئے:bighug:
بس تو پھر ترکی زبان فر فر بولنے کی صلاحیت سب سے پہلے حاصل کرلیجئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ زبانِ شوخِ من ترکی و من ترکی نمی دانم
 
باباجی

محفلین
زبردست
بہت ہی خوب سوالات
اور اس سے بڑھ کر جوابات
حسان خان کی ذہانت کے سب متعرف ہیں
اور یہ حضرت بھی ہر بار ایک قدم آگے ہوتے ہیں
اللہ آپ کی ذہانت و ترقی میں اضافہ کرے اور انہیں قائم رکھے
خوش رہیں
 
کچھ سوال میرے بھی
  1. پاکستان کے علاوہ کہاں رہنا پسند کریں گے؟
  2. پاکستان میں سیر کے لیے کہاں جانا پسند کریں گے؟
  3. دنیا میں سیر کے لیے کہاں جانا پسند کریں گے؟
  4. کسی سے پہلی ملاقات میں اس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہوئے کس چیز کو اہمیت دیتے ہیں؟
  5. فیصلہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ اہمیت کس بات کو دیتے ہیں؟
  6. آپ کی کس عادت سے گھر والے اوردوست تنگ ہیں؟
  7. غصے کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
  8. خوشی کس طرح مناتے ہیں؟
  9. گھر سے نکلتے وقت کون سی چیز لینا ضروری سمجھتے ہیں؟
  10. ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا طوفان انسانیت کے لیے کس حد تک مفید ہے ؟
 
حسان خان

لائبریرین
اوہو ووووو۔۔۔ ۔۔اس آرزو کو دیکھئے اور انکو دیکھئے:bighug:
بس تو پھر ترکی زبان فر فر بولنے کی صلاحیت سب سے پہلے حاصل کرلیجئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ زبانِ شوخِ من ترکی و من ترکی نمی دانم

یہ صلاحیت حاصل کرنا بھی آرزوؤں میں شامل ہے۔ :)
ویسے، دیکھا گیا ہے کہ ایک دفعہ شادی ہو جائے تو بندہ اپنی زوجہ کی زبان خود ہی فرفر بولنے لگتا ہے۔ :p
 
یہ صلاحیت حاصل کرنا بھی آرزوؤں میں شامل ہے۔ :)
ویسے، دیکھا گیا ہے کہ ایک دفعہ شادی ہو جائے تو بندہ اپنی زوجہ کی زبان خود ہی فرفر بولنے لگتا ہے۔ :p
وہ کہتے ہیں نا کہ غیر ملکی زبان سیکھنی ہو تو بندہ اس زبان کے اہل زبان سے "ڈیٹنگ" شروع کر دے;)
 
حسان خان

لائبریرین

یہ لیجئے جوابات۔ :)

پاکستان کے علاوہ کہاں رہنا پسند کریں گے؟
ترکی؛ اور اگر حکومت اچھی آ جائے تو ایران بھی

پاکستان میں سیر کے لیے کہاں جانا پسند کریں گے؟
گلگت بلتستان، پشاور

دنیا میں سیر کے لیے کہاں جانا پسند کریں گے؟
ترکی، ایران، بوسنیا

کسی سے پہلی ملاقات میں اس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہوئے کس چیز کو اہمیت دیتے ہیں؟
اُس کے اخلاق کو

فیصلہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ اہمیت کس بات کو دیتے ہیں؟
میرے اکثر فیصلے کوتاہ مدتی ہوتے ہیں، اس لیے زیادہ غور و خوص نہیں کرتا۔

آپ کی کس عادت سے گھر والے اوردوست تنگ ہیں؟
میرے گھر والے میرے اپنے کمرے میں مقید رہنے اور راتوں کو جاگنے کی عادت سے تنگ ہیں، جب کہ دوست میری موبائل خاموش رکھنے کی عادت سے تنگ ہیں، کیوں کہ میں اکثر وقت پر اُن کو جواب نہیں دے پاتا۔

غصے کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
جس پر غصہ آ رہا ہو اُسے کوس کر۔

خوشی کس طرح مناتے ہیں؟
دوستوں کے ساتھ وقت گذار کر

گھر سے نکلتے وقت کون سی چیز لینا ضروری سمجھتے ہیں؟
موبائل فون

ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا طوفان انسانیت کے لیے کس حد تک مفید ہے ؟
چند ایک خامیوں کو چھوڑ دیا جائے تو میری نظر میں بہت مفید ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے توسط سے میں کراچی کے ایک کونے میں بیٹھ کر اب دنیا بھر کی سیر کر سکتا ہوں اور دنیا بھر کے لوگوں سے رابطہ کر سکتا ہوں۔ جس چیز کے بارے میں پڑھنا ہو اب وہ صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔
 
یہ لیجئے جوابات۔ :)

پاکستان کے علاوہ کہاں رہنا پسند کریں گے؟
ترکی؛ اور اگر حکومت اچھی آ جائے تو ایران بھی

پاکستان میں سیر کے لیے کہاں جانا پسند کریں گے؟
گلگت بلتستان

دنیا میں سیر کے لیے کہاں جانا پسند کریں گے؟
ترکی، ایران، بوسنیا

کسی سے پہلی ملاقات میں اس کے بارے میں رائے قائم کرتے ہوئے کس چیز کو اہمیت دیتے ہیں؟
اُس کے اخلاق کو

فیصلہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ اہمیت کس بات کو دیتے ہیں؟
میرے اکثر فیصلے کوتاہ مدتی ہوتے ہیں، اس لیے زیادہ غور و خوص نہیں کرتا۔

آپ کی کس عادت سے گھر والے اوردوست تنگ ہیں؟
میرے گھر والے میرے اپنے کمرے میں مقید رہنے اور راتوں کو جاگنے کی عادت سے تنگ ہیں، جب کہ دوست میری موبائل خاموش رکھنے کی عادت سے تنگ ہیں، کیوں کہ میں اکثر وقت پر اُن کو جواب نہیں دے پاتا۔

غصے کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
جس پر غصہ آ رہا ہو اُسے کوس کر۔

خوشی کس طرح مناتے ہیں؟
دوستوں کے ساتھ وقت گذار کر

گھر سے نکلتے وقت کون سی چیز لینا ضروری سمجھتے ہیں؟
موبائل فون

ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا طوفان انسانیت کے لیے کس حد تک مفید ہے ؟
چند ایک خامیوں کو چھوڑ دیا جائے تو میری نظر میں بہت مفید ہے۔ اس ٹیکنالوجوی کے توسط سے میں کراچی کے ایک کونے میں بیٹھ کر اب دنیا بھر کی سیر کر سکتا ہوں اور دنیا بھر کے لوگوں سے رابطہ کر سکتا ہوں۔ جس چیز کے بارے میں پڑھنا ہو اب وہ صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔
زبردست(y)
دس میں سے دس نمبر:star::star: :star: :star: :star: :star: :star: :star: :star: :star:
غصے کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟

جس پر غصہ آ رہا ہو اُسے کوس کر
یہ تو ذرا "مشکوک" بات ہے:sneaky:
 
Top