اچھا حسیب کچھ نئے سوالات
*اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے سوال یہ ہے کہ کیا آپ کبھی روئے ہیں اورکس بات پر؟؟؟
کس بات سے آنکھیں بے ساختہ چھلک جاتی ہیں؟؟؟
میں کمزور دل کا مالک ہوں اور اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر رو پڑتا ہوں کیونکہ رونے سے دل ہلکا ہو جاتا ہے۔میں نے دو سال قبل جب انٹرنیٹ لگوایا تھا تو یہ دوسرے دن ہی خراب ہوگیا بس پھر کیا تھا رونا شروع۔میں کافی دیر تک روتا رہا۔جب 6 اکتوبر 2011 کو میں نے سٹیو جابز کی موت کی خبر پڑی میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔جب ارفع کریم کے بارے میں پڑھا اور اسکی ہسپتال والی تصویر دیکھی تو میں کئی دن تک روتا رہا۔میں رات کو رات کو روتا سو جایا کرتا تھا۔جب سپاہی مقبول حسین کے بارے میں سنا تو رونے کو کنٹرول نہیں کرسکا۔میرا ایک دوست تھا مدثر تحسین۔ (اللہ تعالیٰ اسکا جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے) اس کی یاد آئے تو آنسو جاری ہو جاتے ہیں
جب کبھی ارفع کریم کا انٹرویو سن لوں تو آنکھیں بے ساختہ چھلک پڑتی ہیں
میں ابھی بہت کم گھوما ہوں اس لیے سرسبز کھیت ہی میرا پسندیدہ منظر ہیں
*دو ایسے ممالک جنہیں دیکھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور کیوں؟؟؟
پہلے نمبر پر سعودی عرب خصوصا مدینہ منورہ۔میرا اردہ ہے کہ میں جب بھی سیاحت شروع کروں گا پہلے سعودی عرب گھوموں گا پھر کسی دوسرے ملک جاؤں گا۔
دوسرے نمبر پر کئی ممالک ہیں لیکن مجھے سیلیکون ویلی کیلی فورنیا دیکھنے کا بھی شوق ہے کیونکہ وہاں سے ٹیکنالوجی کی بڑی بڑی کمپنیاں شروع ہوئیں اور قائم ہیں۔ویسے تو مجھے مراکش،ترکی دیکھنے کا کافی شوق ہے
*کیا کبھی کوئی دوسری یا مختلف زبان سیکھنے کا دل کیا؟؟؟کونسی؟؟؟
کبھی نہیں کیا۔
*زندگی میں کس چیز کی کمی یا تلاش محسوس ہوتی ہے؟؟؟
زندگی نام ہی تلاش کا ہے۔زندگی میں کمی ہی کمی۔یہ تلاش جاری ہے اور بہت سی چیزوں کیلیے