انٹرویو چائے سید فصیح احمد کے ساتھ

ماہی احمد

لائبریرین
محترم ماہی بٹیا آپ جیسے چاہیں ویسے سوال کرسکتی ہیں ۔ ادب و احترام اور ذاتیات کا خیال رکھنا لازم امر ہے ۔
محترم شمشاد بھائی نے جانے کیوں اعتراض کرتے دھاگے کا رخ ہی بدل دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
شاید ان کا مطلب ہو کہ اس انٹرویو کو سنجیدہ ہی رکھا جائے :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
محترم ماہی بٹیا آپ جیسے چاہیں ویسے سوال کرسکتی ہیں ۔ ادب و احترام اور ذاتیات کا خیال رکھنا لازم امر ہے ۔
محترم شمشاد بھائی نے جانے کیوں اعتراض کرتے دھاگے کا رخ ہی بدل دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
بالکل بھائی میری طرف سے تو روزانہ سو سوال پوچھے جائیں ہم خوش ہیں :) :) ۔۔۔ بس شمشاد بھائی کی رائے کے واسطے بول دیا ، خیر! ماہی احمد پُتر چلو ہم یہاں ہی سب جواب لگائیں گے ۔۔۔ اب سب ہمارے جواب نامہ کا انتظار کریں اور کسی نے دھیان ہی نہیں کیا زبیر بھائی نے اتنے مان سے چا(ہ) بنائی اور وہ تو ٹھنڈی ہو رہی ہے :) :) ۔۔۔ ساتھ میں چا(ہ) نوش فرمائیں !! :) :)
 
نایاب

لائبریرین
شاید ان کا مطلب ہو کہ اس انٹرویو کو سنجیدہ ہی رکھا جائے :)
انٹرویوز کے دھاگے ہر قسم کے سوالات سے رواں رہتے ہیں ۔ بس ذاتیات میں شامل اور ادب و احترام سے دور سوال ممنوع جانے جاتے ہیں ۔
یہ چائے کی پیالی پر استوار ہے گفتگو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں سنجیدگی یا مزاح کب امام نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
جی۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
بھائی سنجیدہ رہنا تھوڑا مشکل ہوگا۔اُس کے لئے پیشگی معذرت!

  • کچھ اپنے بارے میں؟
  • جن باتوں سے آپ اتفاق نہ کریں یا جن پہ یقین نہ ہو۔ ایسی باتیں سُننا پسند کرتے ہیں؟
  • جیسا ہوا اچھا ہوا! جو ہوگا بہتری کے لئے ہوگا؟
  • کوئی ایسی خوبی /خامی جس کا آپ ذکر کرنا مناسب سمجھیں؟
  • زندگی کا سب سے کٹھن مرحلہ؟ اور آپ نے اسے کیسے ڈیل کیا؟
  • کوئی ایسی تبدیلی کو آپ دوسروں میں دیکھنا چاہیں؟
  • ایک بات جس پر فخر محسوس کرتے ہوں؟
  • "غصہ عقل کو کھا جاتا ہے " ؟
  • بچپن، لڑکپن، جوانی کا کوئی واقعہ جو آج بھی بے تحاشا ہنسنے پر مجبوع کردیتاہو؟
  • خالد حسینی کہتا ہے "“You can not stop you from being who you are.”" کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیوں؟
  • آخری کتاب کونسی پڑھی؟

مندرجہ ذیل کی وضاحت کیجئے!
"آنسو " ۔"اُمید"۔"انتظار" ۔"مگر"۔"تنقید"۔

  • لکھنے کے سوا پنسل کے استعمال کے پانچ طریقے بیان کریں!
  • اگر جانور ہوتے تو کونسا؟
  • سونے کے بعد اور جاگنے سے پہلے کیا کرتے ہیں؟
  • آخری تحفہ کیا دیا؟
  • فرض کیا ! اس وقت آپ کی عمر 80 سال ہے ؟ کیا کررہے ہوں گے؟
  • ایک گھڑی بیچنی ہے آپکو؟ بیچئے!
  • ایک سُسست کو چُست رہنے کے لئے قائل کیجئے؟
کچھ پُرانے سوال
  • کوئ ایک وجہ بتائیں کہ میں آپ کی بائیوگرافی لکھوں اور اس کا ٹائٹل کیا ہوگا؟
  • آپ کے پاس زندگی کے آخری دس منٹ ہیں ! کیا کریں گے!
  • آپ کوصحرا میں چھوڑنا ہے اور آپ صرف تین چیزیں ساتھ لے جاسکتے ہیں ! کونسی تین چیزیں لے جانا پسند کریں گے؟

کچھ سوال میں دوبارہ پوچھوں گا ۔۔۔ان سوالوں کے جواب جاننے کے بعد :)
:) :) :)
 
آخری تدوین:

بھلکڑ

لائبریرین
محفل پر ہی کہیں یہ سوالات پڑھے تھے ، سوچا آپ کے انٹرویو میں بھی شامل کریں :p
جنرل نالج کے کچھ سوالات

1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟
48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟
49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟
50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
:p:p:p
یہ منے کے سو سوال ہیں آگیا نہ ابھی!

تو کچھ نہیں کہے گا!:p
 
ماہی احمد

لائبریرین
بھائی سنجیدہ رہنا تھوڑا مشکل ہوگا۔اُس کے لئے پیشگی معذرت!

کچھ اپنے بارے میں؟
  • جن باتوں سے آپ اتفاق نہ کریں یا جن پہ یقین نہ ہو۔ ایسی باتیں سُننا پسند کرتے ہیں؟
  • جیسا ہوا اچھا ہوا! جو ہوگا بہتری کے لئے ہوگا؟
  • کوئی ایسی خوبی /خامی جس کا آپ ذکر کرنا مناسب سمجھیں؟
  • زندگی کا سب سے کٹھن مرحلہ؟ اور آپ نے اسے کیسے ڈیل کیا؟
  • کوئی ایسی تبدیلی کو آپ دوسروں میں دیکھنا چاہیں؟
  • ایک بات جس پر فخر محسوس کرتے ہوں؟
  • "غصہ عقل کو کھا جاتا ہے " ؟
  • بچپن، لڑکپن، جوانی کا کوئی واقعہ جو آج بھی بے تحاشا ہنسنے پر مجبوع کردیتاہو؟
  • خالد حسینی کہتا ہے "“You can not stop you from being who you are.”" کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیوں؟
  • آخری کتاب کونسی پڑھی؟

مندرجہ ذیل کی وضاحت کیجئے!
"آنسو " ۔"اُمید"۔"انتظار" ۔"مگر"۔"تنقید"۔

  • لکھنے کے سوا پنسل کے استعمال کے پانچ طریقے بیان کریں!
  • اگر جانور ہوتے تو کونسا؟
  • سونے کے بعد اور جاگنے سے پہلے کیا کرتے ہیں؟
  • آخری تحفہ کیا دیا؟
  • فرض کیا ! اس وقت آپ کی عمر 80 سال ہے ؟ کیا کررہے ہوں گے؟
  • ایک گھڑی بیچنی ہے آپکو؟ بیچئے!
  • ایک سُسست کو چُست رہنے کے لئے قائل کیجئے؟
کچھ پُرانے سوال
  • کوئ ایک وجہ بتائیں کہ میں آپ کی بائیوگرافی لکھوں اور اس کا ٹائٹل کیا ہوگا؟
  • آپ کے پاس زندگی کے آخری دس منٹ ہیں ! کیا کریں گے!
  • آپ کوصحرا میں چھوڑنا ہے اور آپ صرف تین چیزیں ساتھ لے جاسکتے ہیں ! کونسی تین چیزیں لے جانا پسند کریں گے؟

کچھ سوال میں دوبارہ پوچھوں گا ۔۔۔ان سوالوں کے جواب جاننے کے بعد :)
:) :) :)
بهلکڑڑڑڑڑڑڑڑڑ :mad:
اس میں سے بہت سے سوال تو میں نے پوچهنے تهے۔۔۔
اب مجهے نئے سوچنے پڑیں گے :cautious::unsure:
 
شمشاد

لائبریرین
محترم ماہی بٹیا آپ جیسے چاہیں ویسے سوال کرسکتی ہیں ۔ ادب و احترام اور ذاتیات کا خیال رکھنا لازم امر ہے ۔
محترم شمشاد بھائی نے جانے کیوں اعتراض کرتے دھاگے کا رخ ہی بدل دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
نایاب بھائی یہ زبیر بھائی کا شروع کیا ہوا سلسلہ ہے۔ جو کہ بہت مختصر ہے۔
ہاں الگ سے انٹرویو والے زمرے میں جائیں اور ان کے انٹرویو کی لڑی کھول لیں اور بھلے مہینے چھوڑ کر سالہا سال انٹرویو کرتے رہیں۔
 
آپ نے درست کہا محترم شمشاد بھائی
اک مختصر سلسلے میں کسی سے کیا پوچھنا کیا بتانا ۔ کیا محبتیں سمیٹنی بانٹنی ۔۔۔
آپ محترم سید فصیح بھائی کے انٹرویو کا دھاگہ کھول دیں جو کہ ان شاءاللہ ہم سب کے حصہ لینے کی وجہ سے طوالت کا ریکارڈ قائم کر دے گا ۔ ان شاءاللہ
محترم زبیر مرزا بھائی سے التجا کرتے اس مختصر سلسلے کے دھاگے کو بھی انتظامیہ سے درخواست کرتے انٹرویو کے دھاگے میں ضم کروا دیا جائے گا ۔۔
یا پھر حذف کرنے کی درخواست ۔۔
بہت دعائیں
 
شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے نایاب بھائی میری بات کا بُرا مان گئے ہیں۔
لیجیے میں اپنے الفاظ واپس لے لیتا ہوں۔
اراکین جو جی چاہے پوچھیں۔
 
نایاب چاچو، گو کہ آپ کا انٹرویو نہیں ہو رہا پهر بهی ایک بات پوچهوں آپ سے؟ :)
 
نایاب

لائبریرین
میرا خیال ہے نایاب بھائی میری بات کا بُرا مان گئے ہیں۔
لیجیے میں اپنے الفاظ واپس لے لیتا ہوں۔
اراکین جو جی چاہے پوچھیں۔
جی محترم بھائی ۔ بلاشک مجھے برا لگا ۔ اور کھلے طور اس کا اظہار کیا ۔
آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ نے میری ناپسندیدگی کو محسوس کیا ۔۔۔
اب آپ کی ہی یہ ذمہ داری ہے کہ محترم فصیح بھائی سے کچھ سوال پوچھتے دھاگے کو دوبارہ پٹری پہ لائیں ،،،،،،،
بہت دعائیں
 
Top