انٹرویو چائے سید فصیح احمد کے ساتھ

شمشاد

لائبریرین
جی محترم بھائی ۔ بلاشک مجھے برا لگا ۔ اور کھلے طور اس کا اظہار کیا ۔
آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ نے میری ناپسندیدگی کو محسوس کیا ۔۔۔
اب آپ کی ہی یہ ذمہ داری ہے کہ محترم فصیح بھائی سے کچھ سوال پوچھتے دھاگے کو دوبارہ پٹری پہ لائیں ،،،،،،،
بہت دعائیں
آپ کی رائے میں، میں نے اس لڑی کو پٹری سے اتارا ہے تو مجھے آپ کی رائے سے اختلاف ہے۔
نہ میں نے ایسا کیا ہے اور نہ آئندہ دخل اندازی کا ارادہ ہے۔
خوش رہیں۔
 
آخری تدوین:

سید فصیح احمد

لائبریرین
:inlove: یہ سید فصیح احمد تو بڑے مزیدار آدمی لگ رہے مجھے۔ مزہ آ گیا دھا گہ پڑھ کر :jokingly:
ہاہا ۔۔۔ ارے صاحب کھا مت جانا ہمیں :p ۔۔۔۔ خوش آمدید !! ابھی اس دھاگے کی دوسری قسط تھوڑی دیر میں جاری ہونے والی ہے ، انتطار فرمایئے :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بھائی سنجیدہ رہنا تھوڑا مشکل ہوگا۔ اُس کے لئے پیشگی معذرت!

جاؤ میاں معاف کیا کیا یاد کرو گے کس شاہ سے دوستی ہوئی تھی !! :) :)
()
کچھ اپنے بارے میں؟
  • جن باتوں سے آپ اتفاق نہ کریں یا جن پہ یقین نہ ہو۔ ایسی باتیں سُننا پسند کرتے ہیں؟
بالکل! اور اس پر بحث برائے تصحیح بہت محبوب ہے مجھے لیکن بس شرط واحد پر:
مجھ سے دل آزار طنز و مزاح نہیں برداشت ہوتا ( میری ہی نہیں کسی کی ذات پر بھی۔ بحث کرنے کے بہتیرے مہذب پیرائے ہو سکتے ہیں ) :) :)

  • جیسا ہوا اچھا ہوا! جو ہوگا بہتری کے لئے ہوگا؟
پہلا حصہ درست ، مگر دوسرا مطلق المعنی نہیں :)
اس داستانِ کائنات کا ایک مقصد ہے۔ وہ پورا نہیں ہو گا، جب تک جو ہونا ہے وہ ہو کر نہ رہے گا۔
یعنی جیسا ہوا اچھا ہوا ( تسلسل داستان چلتا رہا ) ۔۔۔ جو ہو گا بہتر ہو گا ! ( نہیں! کیوں کہ کسی بھی داستان میں سب بہتر نہیں ہوتا۔ بلکہ محض ہوتا ہے! ) :) :)

  • کوئی ایسی خوبی /خامی جس کا آپ ذکر کرنا مناسب سمجھیں؟
میں سست مزاج ہوں ( اب پہلے سے بہتر ہوں مگر پھر بھی اثر باقی ہے :) )
  • زندگی کا سب سے کٹھن مرحلہ؟ اور آپ نے اسے کیسے ڈیل کیا؟
جب والد صاحب چھوڑ گئے تھے۔ میں نے کب ڈیل کیا !!
وہ تو بھلا ہو جنابِ وقت کا جنہوں نے حل کیا۔ :) :)

  • کوئی ایسی تبدیلی کو آپ دوسروں میں دیکھنا چاہیں؟
میری اپنی ذات مکمل نہیں، انسان دوسروں میں تبدیلی کا خواہش مند تبھی ہو سکتا ہے جب وہ خود اس پر عمل کرتا ہو۔ البتہ میں احساس انسانیت کو سمجھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں تو باقیوں سے بھی اسی کی گزارش کرنا چاہوں گا کہ احساس انسانیت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ :) :)
  • ایک بات جس پر فخر محسوس کرتے ہوں؟
ایک نہیں دو ہیں !! ( ایک کی گنتی کو اس لیئے دو سے بدل رہا ہوں کہ ان دونوں میں سے صرف ایک نہیں لکھ سکتا :) )

الحمد للہ میں مسلمان پیدا ہوا ، :)

میری ماں مجھ سے خوش ہے :) :)
  • "غصہ عقل کو کھا جاتا ہے " ؟
مکمل طور پر !! ۔۔۔ غصے میں انسان جلد بازی کے نقطہ عروج پر ہوتا ہے، اور عقل جلدباز سے تو دور بھاگتی ہے نا !! :) :)
  • بچپن، لڑکپن، جوانی کا کوئی واقعہ جو آج بھی بے تحاشا ہنسنے پر مجبوع کردیتاہو؟
:) ،،، یہ سن ۲۰۰۸ کی بات ہے میں نیا نیا دُبئی گیا ، وہاں گھر والوں سے دل بہت اداس رہنے لگا۔ سوچا کہ کہیں سے سِم کارڈ خرید لوں گھر بات ہی ہو سکے گی ،، ایک دوست سے پوچھا کہ کیا طریقہ ہو گا ،،، اس نے بتایا کہ اپنے پاسپورٹ کی کاپی دینی ہو گی اور بس ،،، اس نے بتایا کہ دو ہی کمپنیاں ہیں یہاں اتِصلات ( Etisalat ) اور ڈوُ ( Du ) ، تو اتصلات بہتر ہے۔ خیر طے پایا کہ اگلے دن صبح صبح اتصلات دفتر جاؤں گا ،،، صبح دفتر پہنچے اور اپنی باری کا ٹکٹ کٹوایا ،،، انتظار کرنے لگے ،،، سامنے ہی سات یا آٹھ کاؤنٹر تھے ،،،، جن پر مزکر اور مونث اٹنڈینٹ بیٹھے تھے ،،، میری باری کا ٹکٹ جب برقی تختی پر چمکا تو وہ ایک ہم عمر خاتون کے ڈیسک پر تھا ،،، ہلکی گھبراہٹ کے ساتھ ڈیسک تک پہنچا ،، کچھ تو نئی دُنیا اور کُچھ صنف مخالف سے بات کرنے والے خیال کا پریشر ( وہ بھی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں :unsure: ) سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا !! ،،، ہم نے انگریزی ( جتنی آتی تھی :rolleyes: ) میں ہلیو ہائے کہا !! اس نے جواب دیا ،،، ہم نے فوراً ہی بستے سے ڈھیر سارے پیپر نکال کر اس کی میز پر دھرے اور پھر صرف ایک پاسپورٹ کی ننھی سی کاپی نکال کر اس کے حوالے کی ،،، کاپی لیتے وقت وہ مجھے ایسی نظروں سے دیکھ رہی تھی جیسے میں اس دنیا کی مخلوق ہی نہ تھا !!:alien: ،،، :cool2: ،،، خیر اس نے ایک فارم پُر کیا اور میرے ہاتھ میں تھما کر مُجھے سمجھانے لگی کہ کہاں کہاں کیا کیا لکھنا ہے ،،، کوئی ۵ یا ۷ منٹ کی تاکید سُننے کے بعد میں نے معصوم سا چہرا بنا کر اُسے کہا:

Please excuse me , I cannot understand Arabic !!

ایک دفعہ تو اس نے یوں گھوُرا جیسے ابھی سالم ہی نِگل جائے گی :atwitsend::angry2:

اس کے بعد بڑے پیارے انداز میں مسکرا کر بولی :

Ahh !! Never mind, I'm speaking in English not ARABIC ،،، :battingeyelashes:

اور میں بس ایسے ہی رہ گیا ،،،،، :noxxx::surprise::idontknow:
:) :)

  • خالد حسینی کہتا ہے "“You can not stop you from being who you are.”" کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیوں؟

سچ کہوں ؟ ۔۔ خالد حسینی صاحب نے کیا سوچ کر یہ لکھا معلوم نہیں !! ۔۔۔ مگر مجھے تو آج تک یہی نہ معلوم ہو سکا کہ میں کون ہوں اور جب یہ معلوم ہی نہیں تو بنوں کیسے ؟ ۔۔ :) :) ۔۔ ہاں اگر آپ داستانِ کائنات کی بابت بات کریں تو یہ سچ ہے ، وجہ میں اوپر اشارے میں بیان کر چکا ہوں۔ :) :) ( جیسا ہوا اچھا ہوا! جو ہوگا بہتری کے لئے ہوگا؟ کے جواب میں )

  • آخری کتاب کونسی پڑھی؟
ایک سٹیج ڈرامے کا سکرپٹ، اقبال نیازی صاحب کا لکھا ہوا ۔۔۔ " ہم صرف کمپرومائز کرتے ہیں "

مندرجہ ذیل کی وضاحت کیجئے!
"آنسو " ۔"اُمید"۔"انتظار" ۔"مگر"۔"تنقید"۔

آنسو: ۔۔۔۔ وہ لمحہ جب انسان خالص ترین حالت میں آ جاتا ہے۔
اُمید: ۔۔۔۔ وہ چاند جو نہ ہو تو ہر رات اماوس ہو۔
انتظار: ۔۔۔۔ جس کا نتظار ہو اس کی آپ کے لیئے اہمیت ! ،،،، ( چکور یاد آ گیا! نہ جانے کیوں!! )
مگر: ۔۔۔۔ یاس !
تنقید: ۔۔۔۔ کرنے والے کا " پرتو !! "

ذیل کے سوالات نہ آتے نا تو بھلکڑ میاں آپ کو ڈانٹ پڑ جانی تھی کہ وہ پر مزاح سوالات کہاں ہیں جن کا وعدہ ہوا تھا !! :) :)
  • لکھنے کے سوا پنسل کے استعمال کے پانچ طریقے بیان کریں!
شارپنر میں ٹوٹا ہوا سکہ نکالنے کے لیئے۔ :confused:
درزیوں کے کان کی زینت۔ :rolleyes:
امتحانات میں دوجے سے نقل کے واسطے اس غریب کو چبھانے کے لیئے۔ :cautious:

" شلوار کی بلیٹ " ڈالنے کے لیئے ۔۔۔۔ :p
لنگڑے ڈالتے ہوئے جب بھی ہلکی شے کی حاجت ہو :p
( فنِ پتنگ بازی کی اصطلاح )

  • اگر جانور ہوتے تو کونسا؟
برفانی شیر :) :)
  • سونے کے بعد اور جاگنے سے پہلے کیا کرتے ہیں؟
صاحب یہ سوال میری روح سے پوچھا جائے ہمیں تو تب ہمارے فرشتوں کی بھی خبر نہیں ہوتی o_O
  • آخری تحفہ کیا دیا؟
جان بخش دی ایک صاحب کی ۔۔۔۔ :biggrin: ۔۔۔۔ مزاح برطرف ، گرم چادر دی ۔۔ :) :)
  • فرض کیا ! اس وقت آپ کی عمر 80 سال ہے ؟ کیا کررہے ہوں گے؟
انتظار :) :)
؎
شب بيتی ، چاند بھی ڈوب چلا ، زنجير پڑی دروازے میں
کيوں دير گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانا کيا

  • ایک گھڑی بیچنی ہے آپکو؟ بیچئے!
میں ( مسکین صورت بنا کر ): صاحب !! خدا کا واسطہ لے لو گھڑی ورنہ اگلے سوال کے جواب میں بہت تاخیر ہو جائے گی !! :sad2:
صاحب
(چولاں وانگوں) : نہیں لینی ! جا بابا معاف کر ! :chatterbox:
میں
( اوکھا ہوتے ہوئے!! ) : او بھائی لینی آ تے لے نی تے اگاں ہو !! :applause: :battingeyelashes:
  • ایک سُسست کو چُست رہنے کے لئے قائل کیجئے؟
یعنی کہ خود کو تاکید !! ۔۔۔۔ یہ تو آپ کا کام ہے ہم کیوں کریں میاں !! ؟؟ :confused2:

کچھ پُرانے سوال
  • کوئ ایک وجہ بتائیں کہ میں آپ کی بائیوگرافی لکھوں اور اس کا ٹائٹل کیا ہوگا؟
" تسکینِ زندگی " ۔۔۔ کیوں کہ میں زندگی میں حاصل شدہ لوگوں سے بہت پیار کرتا ہوں تو بس ان سب کی یادیں ایک کتاب میں بھرنا چاہتا ہوں اور یہی بائیو گرافی اس لیئے ہو گی کہ میں نے زندگی میں انسانوں کے علاوہ کچھ خاص نہیں کمایا ۔۔ :) :)
  • آپ کے پاس زندگی کے آخری دس منٹ ہیں ! کیا کریں گے!
اپنی بہنوں اور ماں کو سامنے بٹھا کر ڈھیروں باتیں کروں گا۔ :) :)
  • آپ کوصحرا میں چھوڑنا ہے اور آپ صرف تین چیزیں ساتھ لے جاسکتے ہیں ! کونسی تین چیزیں لے جانا پسند کریں گے؟
ایک کمبل ، چاقو اور رسی۔ :) :)

کچھ سوال میں دوبارہ پوچھوں گا ۔۔۔ان سوالوں کے جواب جاننے کے بعد :)

منتظر جناب !! ۔۔ :) :)

:) :) :)[/QUOTE]
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
بھائی سنجیدہ رہنا تھوڑا مشکل ہوگا۔ اُس کے لئے پیشگی معذرت!

جاؤ میاں معاف کیا کیا یاد کرو گے کس شاہ سے دوستی ہوئی تھی !! :) :)
()
کچھ اپنے بارے میں؟
  • جن باتوں سے آپ اتفاق نہ کریں یا جن پہ یقین نہ ہو۔ ایسی باتیں سُننا پسند کرتے ہیں؟
بالکل! اور اس پر بحث برائے تصحیح بہت محبوب ہے مجھے لیکن بس شرط واحد پر:
مجھ سے دل آزار طنز و مزاح نہیں برداشت ہوتا ( میری ہی نہیں کسی کی بھی ذات پر۔ بحث کرنے کے بہتیرے مہذب پیرائے ہو سکتے ہیں ) :) :)

  • جیسا ہوا اچھا ہوا! جو ہوگا بہتری کے لئے ہوگا؟
پہلا حصہ درست ، مگر دوسرا مطلق المعنی نہیں :)
اس داستانِ کائنات کا ایک مقصد ہے۔ وہ پورا نہیں ہو گا، جب تک جو ہونا ہے وہ ہو کر نہ رہے گا۔
یعنی جیسا ہوا اچھا ہوا ( تسلسل داستان چلتا رہا ) ۔۔۔ جو ہو گا بہتر ہو گا ! ( نہیں! کیوں کہ کسی بھی داستان میں سب بہتر نہیں ہوتا۔ بلکہ محض ہوتا ہے! ) :) :)

  • کوئی ایسی خوبی /خامی جس کا آپ ذکر کرنا مناسب سمجھیں؟
میں سست مزاج ہوں ( اب پہلے سے بہتر ہوں مگر پھر بھی اثر باقی ہے :) )
  • زندگی کا سب سے کٹھن مرحلہ؟ اور آپ نے اسے کیسے ڈیل کیا؟
جب والد صاحب چھوڑ گئے تھے۔ میں نے کب ڈیل کیا !!
وہ تو بھلا ہو جنابِ وقت کا جنہوں نے حل کیا۔ :) :)

  • کوئی ایسی تبدیلی کو آپ دوسروں میں دیکھنا چاہیں؟
میر اپنی ذات مکمل نہیں، انسان دوسروں میں تبدیلی کا خواہش مند تبھی ہو سکتا ہے جب وہ خود اس پر عمل کرتا ہو۔ البتہ میں احساس انسانیت کو سمجھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں تو باقیوں سے بھی اسی کی گزارش کرنا چاہوں گا کہ احساس انسانیت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ :) :)
  • ایک بات جس پر فخر محسوس کرتے ہوں؟
ایک نہیں دو ہیں !! ( ایک کی گنتی کو اس لیئے دو سے بدل رہا ہوں کہ ان دونوں میں سے صرف ایک نہیں لکھ سکتا :) )

الحمد للہ میں مسلمان پیدا ہوا ، :)

میری ماں مجھ سے خوش ہے :) :)
  • "غصہ عقل کو کھا جاتا ہے " ؟
مکمل طور پر !! ۔۔۔ غصے میں انسان جلد بازی کے نقطہ عروج پر ہوتا ہے، اور عقل جلدباز سے تو دور بھاگتی ہے نا !! :) :)
  • بچپن، لڑکپن، جوانی کا کوئی واقعہ جو آج بھی بے تحاشا ہنسنے پر مجبوع کردیتاہو؟
:) ،،، یہ سن ۲۰۰۸ کی بات ہے میں نیا نیا دُبئی گیا ، وہاں گھر والوں سے دل بہت اداس رہنے لگا۔ سوچا کہ کہیں سے سِم کارڈ خرید لوں گھر بات ہی ہو سکے گی ،، ایک دوست سے پوچھا کہ کیا طریقہ ہو گا ،،، اس نے بتایا کہ اپنے پاسپورٹ کی کاپی دینی ہو گی اور بس ،،، اس نے بتایا کہ دو ہی کمپنیاں ہیں یہاں اتِصلات ( Etisalat ) اور ڈوُ ( Du ) ، تو اتصلات بہتر ہے۔ خیر طے پایا کہ اگلے دن صبح صبح اتصلات دفتر جاؤں گا ،،، صبح دفتر پہنچے اور اپنی باری کا ٹکٹ کٹوایا ،،، انتظار کرنے لگے ،،، سامنے ہی سات یا آٹھ کاؤنٹر تھے ،،،، جن پر مزکر اور مونث اٹنڈینٹ بیٹھے تھے ،،، میری باری کا ٹکٹ جب برقی تختی پر چمکا تو وہ ایک ہم عمر خاتون کے ڈیسک پر تھا ،،، ہلکی گھبراہٹ کے ساتھ ڈیسک تک پہنچا ،، کچھ تو نئی دُنیا اور کُچھ صنف مخالف سے بات کرنے والے خیال کا پریشر ( وہ بھی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں :unsure: ) سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا !! ،،، ہم نے انگریزی ( جتنی آتی تھی :rolleyes: ) میں ہلیو ہائے کہا !! اس نے جواب دیا ،،، ہم نے فوراً ہی بستے سے ڈھیر سارے پیپر نکال کر اس کی میز پر دھرے اور پھر صرف ایک پاسپورٹ کی ننھی سی کاپی نکال کر اس کے حوالے کی ،،، کاپی لیتے وقت وہ مجھے ایسی نظروں سے دیکھ رہی تھی جیسے میں اس دنیا کی مخلوق ہی نہ تھا !!:alien: ،،، :cool2: ،،، خیر اس نے ایک فارم پُر کیا اور میرے ہاتھ میں تھما کر مُجھے سمجھانے لگی کہ کہاں کہاں کیا کیا لکھنا ہے ،،، کوئی ۵ یا ۷ منٹ کی تاکید سُننے کے بعد میں نے معصوم سا چہرا بنا کر اُسے کہا:

Please excuse me , I cannot understand Arabic !!

ایک دفعہ تو اس نے یوں گھوُرا جیسے ابھی سالم ہی نِگل جائے گی :atwitsend::angry2:

اس کے بعد بڑے پیارے انداز میں مسکرا کر بولی :

Ahh !! Never mind, I'm speaking in English not ARABIC ،،، :battingeyelashes:

اور میں بس ایسے ہی رہ گیا ،،،،، :noxxx::surprise::idontknow:
:) :)

  • خالد حسینی کہتا ہے "“You can not stop you from being who you are.”" کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیوں؟

سچ کہوں ؟ ۔۔ خالد حسینی صاحب نے کیا سوچ کر یہ لکھا معلوم نہیں !! ۔۔۔ مگر مجھے تو آج تک یہی نہ معلوم ہو سکا کہ میں کون ہوں اور جب یہ معلوم ہی نہیں تو بنوں کیسے ؟ ۔۔ :) :) ۔۔ ہاں اگر آپ داستانِ کائنات کی بابت بات کریں تو یہ سچ ہے ، وجہ میں اوپر اشارے میں بیان کر چکا ہوں۔ :) :) ( جیسا ہوا اچھا ہوا! جو ہوگا بہتری کے لئے ہوگا؟ کے جواب میں )

  • آخری کتاب کونسی پڑھی؟
ایک سٹیج ڈرامے کا سکرپٹ، اقبال نیازی صاحب کا لکھا ہوا ۔۔۔ " ہم صرف کمپرومائز کرتے ہیں "

مندرجہ ذیل کی وضاحت کیجئے!
"آنسو " ۔"اُمید"۔"انتظار" ۔"مگر"۔"تنقید"۔

آنسو: ۔۔۔۔ وہ لمحہ جب انسان خالص ترین حالت میں آ جاتا ہے۔
اُمید: ۔۔۔۔ وہ چاند جو نہ ہو تو ہر رات اماوس ہو۔
انتظار: ۔۔۔۔ جس کا نتظار ہو اس کی آپ کے لیئے اہمیت ! ،،،، ( چکور یاد آ گیا! نہ جانے کیوں!! )
مگر: ۔۔۔۔ یاس !
تنقید: ۔۔۔۔ کرنے والے کا " پرتو !! "

ذیل کے سوالات نہ آتے نا تو بھلکڑ میاں آپ کو ڈانٹ پڑ جانی تھی کہ وہ پر مزاح سوالات کہاں ہیں جن کا وعدہ ہوا تھا !! :) :)
  • لکھنے کے سوا پنسل کے استعمال کے پانچ طریقے بیان کریں!
شارپنر میں ٹوٹا ہوا سکہ نکالنے کے لیئے۔ :confused:
درزیوں کے کان کی زینت۔ :rolleyes:
امتحانات میں دوجے سے نقل کے واسطے اس غریب کو چبھانے کے لیئے۔ :cautious:

" شلوار کی بلیٹ " ڈالنے کے لیئے ۔۔۔۔ :p
لنگڑے ڈالتے ہوئے جب بھی ہلکی شے کی حاجت ہو :p
( فنِ پتنگ بازی کی اصطلاح )

  • اگر جانور ہوتے تو کونسا؟
برفانی شیر :) :)
  • سونے کے بعد اور جاگنے سے پہلے کیا کرتے ہیں؟
صاحب یہ سوال میری روح سے پوچھا جائے ہمیں تو تب ہمارے فرشتوں کی بھی خبر نہیں ہوتی o_O
  • آخری تحفہ کیا دیا؟
جان بخش دی ایک صاحب کی ۔۔۔۔ :biggrin: ۔۔۔۔ مزاح برطرف ، گرم چادر دی ۔۔ :) :)
  • فرض کیا ! اس وقت آپ کی عمر 80 سال ہے ؟ کیا کررہے ہوں گے؟
انتظار :) :)
؎
شب بيتی ، چاند بھی ڈوب چلا ، زنجير پڑی دروازے میں
کيوں دير گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانا کيا

  • ایک گھڑی بیچنی ہے آپکو؟ بیچئے!
میں ( مسین صورت بنا کر ): صاحب !! خدا کا واسطہ لے لو گھڑی ورنہ اگلے سوال کے جواب میں بہت تاخیر ہو جائے گی !! :sad2:
صاحب
(چولاں وانگوں) : نہیں لینی ! جا بابا معاف کر ! :chatterbox:
میں
( اوکھا ہوتے ہوئے!! ) : او بھائی لینی آ تے لے نی تے اگاں ہو !! :applause: :battingeyelashes:
  • ایک سُسست کو چُست رہنے کے لئے قائل کیجئے؟
یعنی کہ خود کو تاکید !! ۔۔۔۔ یہ تو آپ کا کام ہے ہم کیوں کریں میاں !! ؟؟ :confused2:

کچھ پُرانے سوال
  • کوئ ایک وجہ بتائیں کہ میں آپ کی بائیوگرافی لکھوں اور اس کا ٹائٹل کیا ہوگا؟
" تسکینِ زندگی " ۔۔۔ کیوں کہ میں زندگی میں حاصل شدہ لوگوں سے بہت پیار کرتا ہوں تو بس ان سب کی یادیں ایک کتاب میں بھرنا چاہتا ہوں اور یہی بائیو گرافی اس لیئے ہو گی کہ میں نے زندگی میں انسانوں کے علاوہ کچھ خاص نہیں کمایا ۔۔ :) :)
  • آپ کے پاس زندگی کے آخری دس منٹ ہیں ! کیا کریں گے!
اپنی بہنوں اور ماں کو سامنے بٹھا کر ڈھیروں باتیں کروں گا۔ :) :)
  • آپ کوصحرا میں چھوڑنا ہے اور آپ صرف تین چیزیں ساتھ لے جاسکتے ہیں ! کونسی تین چیزیں لے جانا پسند کریں گے؟
ایک کمبل ، چاقو اور رسی۔ :) :)

کچھ سوال میں دوبارہ پوچھوں گا ۔۔۔ان سوالوں کے جواب جاننے کے بعد :)

منتظر جناب !! ۔۔ :) :)

:) :) :)
[/QUOTE]
:applause::applause::applause::applause:
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
محفل پر ہی کہیں یہ سوالات پڑھے تھے ، سوچا آپ کے انٹرویو میں بھی شامل کریں :p
جنرل نالج کے کچھ سوالات

1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟
48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟
49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟
50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
:p:p:p:p

اب اگلا قدم میری لاڈلی گُڑیا رانی کا دیا گیا یہ سنچری سوال نامہ کا حدف حاصل کرنا ہے ،،، جو انشاء اللہ بہت جلد پورا ہو جائے گا :) :) :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
چہرہ کھل اُٹھتا ہے ہر ایک سطر پڑھ کر۔
" تسکینِ زندگی " :) :)
بہت ہی مشکور ہوں ۔اتنی توجہ دینے کے لئے! :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
سوچ رہا ہوں اچھے بندے بھی کتنے اچھے ہوتے ہیں ناں!
:) :) :)

ہاں نا ،،، بالکل آپ جیسے :) :)

چہرہ کھل اُٹھتا ہے ہر ایک سطر پڑھ کر۔
" تسکینِ زندگی " :) :)
بہت ہی مشکور ہوں ۔اتنی توجہ دینے کے لئے! :)

ارے بھئی توجہ آپ نے دی ، سوال پوچھنا کسی کی ذات میں دلچسپی ہونے کی علامت ہوتی ہے۔ یعنی کہ آپ نے ہمیں اہم جانا اور ایسے بھولے بھالے سوال لگا دیئے جن کے جواب دیتے ہمیں بہت خوشی ہوئی ، یعنی کہ ایک اور کا اضافہ تسکینِ زندگی میں :) :) :)
 
Top