اتنے ڈھیر سارے کپ میں اکیلا پیوں گا زبیر بھائی.......
آپ کا قلبی تعلق بتانا میرے لیے دلی مسرت کا باعث ہے......تہ دل سے شکر گزار ہوں۔ اپنی فطری کاہلی کی وجہ سے مختصر عرض کروں گا، امید ہے شفقت فرماتے ہوئے تھوڑے کو بہت جانیں گے........
1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
15 فروری (کاغذات میں کم از کم یہی درج ہے ) .....ستاروں وغیرہ کا قسمت سے متعلق ہونے پہ بالکل یقین نہیں رکھتا.....علامہ اقبا ل رحمۃ اللہ علیہ کا شعر اس سلسلہ میں بہترین چیز ہے.......
ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا
وہ خود فراخئی افلاک میں ہے خوار
2
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
انگریزی ادبیات و لسانیات میں ماسٹرز ........اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور .......مزید تعلیم کی تمام کوششیں اب تک فطری کاہلی و سستی کی نذر ہوئیں......اور آگے بھی حالات ایسے ہی نظر آتے ہیں
3
آپ کے تین قریبی دوست کون ہیں ؟
ایک صاحب شیخوپور ہ میں ہیں.......شاید جنہیں میں دوست کہہ سکوں.......ورنہ اپنا خانہ اس سلسلہ میں خالی ہی سمجھیے........یہ عجیب phenomena ہے اور مجھے اپنے گرد و پیش میں مزعومہ دوستی ، جس کے تذکرے قصوں کہانیوں میں بیان کیے جاتے ہیں، نہ کہیں نظر آئی ہے اور نہ امید نظر آتی ہے...........ایک آدرش ہے شاید، جس کو پا لینا شاید بنی نوع انسان کے زیادہ تر افراد کے بس کی بات نہیں..selflessnessطرح کے کلیشے نما باتیں۔شاید آپ کا تجربہ مختلف رہا ہو.......میں اپنے ذاتی حالات سے ایک نظریہ کی تعمیم تو نہیں کر سکتا..........لیکن کم و بیش ایسے ہی حالات ہیں۔
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
اماں جی اور ابا جی.....زندگی کے بہترین سال جنہوں نے مجھ ناہنجار کے لیے کمریں جھکائے رکھیں اور آرام تج دیا۔ جن کی خوشی زندگی کی سب سے بڑی خواہش اور ان کی آسودگی ہی driving forceہے میرے تمام خواب و اعمال کی۔ رب ارحمہما کما ربینی صغیرا.......
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
زیادہ تر وقت کالج کی مصروفیات میں ہی گزرتا ہے.........دن میں کلاسز، شام کو گیمز، رات کو کچھ وقت بچوں کو.......گاہے ماہے محفل گردی.......رات کتاب ہاتھ لگ جائے اچھی، تو ورق گردانی.........اتوار کو عموماً اولڈ سٹوڈنٹس آ جاتے ہیں.......لاہور ہم سے سے پچیس ایک کیلومیٹر دور ہے......لیکن سدا کا بدوی ہونے کی وجہ سے شہروں سے عجب ایک بعد سا رکھتا ہوں دل میں.......اس لیے مہینوں چکرنہیں لگتا .........کبھی کبھار والدین یہاں آ جاتے ہیں گاؤں سے.....کبھی ہم چلے جاتے ہیں۔
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
ان اللہ یعلم غیب السماوات والارض وما بینہم........
بہرحال دل میں کبھی خیال پیدا ہوتا ہے کہ انگریزی ادبیات میں تحقیق کے سلسلہ میں ڈاکٹریٹ کے لیے مغرب میں کسی یونیورسٹی میں داخلہ لیا جائے.........لیکن بچوں کے ساتھ اب کچھ مشکل ہے......اور پھر اکیلا بھائی ہوں....اس وجہ سے والدین بھی اجازت دینے کے لیے کسی صورت میں رضامند نہیں ہوتے.........پچھلے پانچ برس سے کوشش جاری ہے منانے کی
7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
جب کلاس پڑھاتے ہوئے پروجیکٹر پہ ویڈیوز یا سلائیڈز دکھا رہا ہوں.اور لائٹ چلی جائے
تفنن برطرف.....سفر کے لیے مجبور کیا جائے...........یا مرضی کے خلاف کچھ لکھنے کو کہا جائے.....جیسا کہ کالجز وغیرہ میں تقاریر اور جرنل جیسی چیزوں کا پیٹ بھرنے کے لیے........
8
کون سا تہوار پسند ہے؟
عیدین پہ نیند پوری کرتا ہوں فون بند کر کے...........اس لیے کچھ خاص festivity کا شائق نہیں ہوں.......کتاب ہو اچھی......خاص طور پہ شاعری ......فرصت ہو.......... تو تہوار ہی تہوار ہے.......
9
کون سا شاعر پسندہے ؟
شاعر بہت سے پسند ہیں.........البتہ پنجابی میں شو کمار بٹالوی.......انگریزی میں Frost..........لاطینی امریکہ سے پابلو نرودا کے تراجم...........اور اردو میں تو ایک لمبی فہرست ہے........اصل میں شاعری phasesکے حساب سے طاری ہوتی ہے آ پ پہ........یہ لمحات ہیں اور ان کے تجربات ہوتے ہیں....... سر فہرست نظم میں ن م راشد اور غزل میں اساتذہ میں میر........بعد از تقسیم والوں میں ناصر کاظمی اور مجید امجد جب کہ متاخرین میں عباس تابش، عرفان صدیقی .......(یہ نام یوں سمجھ لیجیے ، تقیید کی وجہ سے یہاں آ گئے ہیَں.....ورنہ بہت سے نام ہیں......
ان کافی ساروں کو ایک ہی سمجھ لیجیے ......ورنہ تو ملتان کے آنس معین سے کراچی کے ثروت حسین اور لاہور کے شناور اسحاق سے لے کر اسلام آباد کے فیصل عجمی .........کس کس کا نام لیا جائے اور کس کس کو چھوڑا جائے.........
10
مصنف کون سا پسندہے ؟
نثر میں مولانا محمد حسین آزاد، ابوالکلام آزاد، فرحت اللہ بیگ، آپا جی بانو قدسیہ، مختار مسعود،قرۃ العین حیدر، یوسفی صاحب.........و دیگراں
11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
بہت سی ہیں..........لیکن شاید سر فہرست آواز دوست
12
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
والی بال، ہاکی اور کرکٹ
13
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
معین اختر..............
14
پھول کون سا پسندہے ؟
موتیا
15
رنگ کون سا پسندہے ؟
نیلے کے ہلکے شیڈز
16
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
The Boy in Striped Pyjamas
17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
الٹرا کئیر لیس................. یعنی فل ٹائم لاپرواہ
18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
اللہ رب العزت اپنی رحمت و عافیت کی چادر میں اِس دنیا اور اُس دنیا میں لپیٹے رکھیں.................فضل و کر م اور معافی و بخشش والا معاملہ فرمائیں............. زندہ بھی ان لوگوں میں رکھیں ، جو دین محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے ناصر ہوں اور عقبٰی میں سید ولد آدم اور ان کے یاروں پیاروں کا ساتھ نصیب فرمائیں................
19
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
اللہ سے اس کو درست خرچ کرنے کی توفیق طلب کروں گا...............
20
اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں
یہاں دیکھیے................
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
1
اگر کوئی آپ کو تین دن ان میں سے کسی ایک محفلین کے ساتھ رہنا پڑے تو کون اورکیوں؟
(1)
نیرنگ خیال عاطف بٹ ابن سعید
تینوں ہی اپنے بھائی ہیں............... میں باری باری ایک ایک کر کے سب کو شرف میزبانی عنایت کروں گا انشاءاللہ................. کیوں کا جواب یہ ہے کہ میں ان کے ہاں جاؤں گا تو یہ میرے پاس تشریف لائیں گے نا!!!!!!!!!!!!!!!!
2
اگرآپ کے نام کا اعلان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طورپرہوجائے تو ؟
چھوٹے میاں صاحب اور خان صاحب مل کے مجھے زدوکوب فرمائیں گے..................... کہ ’’واری تے ساڈی نہیں آؤندی پئی............تو ں ستو پٹھی وچ وڑ آیا ایں...........‘‘
3
اگرکوئی آپ کوغلطی سے مولانا فضل الرحمن سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
لکھوں گا: ’’بینائی بہت بڑی نعمت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کا خیال رکھیے‘‘
4
اگر آپ سے ملنے اچانک فردوس عاشق اعوان آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟
محفل کے کچھ اہل درد یاد آئیں گے..............
5
اگر ایک کتاب آپ لکھتے تووہ کون سی مشہور کتاب ہوتی ؟
آواز دوست