انٹرویو چائے محب علوی کے ساتھ

عینی شاہ

محفلین
اچھا میرا نیکسٹ کوسئچن یہ ہے کہ آپکو کبھی کسی نے ایڈوائس کی اور اگر کی تو کیا تھی ؟اور اس پر کتنا عمل کیا ؟اور ایڈوائس کسی کو کرنا اچھا لگتا ہے یا سننا :p دیکھا کیسا سبمرج کیا ایک سوال میں 5 ساوال:biggrin:
دیر ہی تو کر دیتا ہوں جس کی وجہ سے کچھ کر نہیں پاتا :)
 
اچھا میرا نیکسٹ کوسئچن یہ ہے کہ آپکو کبھی کسی نے ایڈوائس کی اور اگر کی تو کیا تھی ؟اور اس پر کتنا عمل کیا ؟اور ایڈوائس کسی کو کرنا اچھا لگتا ہے یا سننا :p دیکھا کیسا سبمرج کیا ایک سوال میں 5 ساوال:biggrin:

پہلے میں ان سوالوں میں سے انگریزی چھان کر اردو نکال لوں اور پھر جواب دوں۔

اگلا سوال تمہارا یہ ہے کہ کسی نے مشورہ دیا ، بالکل ۔ دنیا میں ہر دوسرا آدمی اور کچھ دے نہ دے مشورہ ضرور دیتا ہے اور عمل کرنے لگے بندہ دوسروں کے مشوروں پر تو پھر نہ دنیا کا رہتا ہے نہ آخرت کا۔

نصیحت کرنا کس کافر کو اچھا نہیں لگتا اور سننا کس بھلے مانس کو پسند ہوتا ہے۔

سوال بہت سادہ اور بہت مختصر تھا اس لیے آئندہ ذرا مشکل اور پیچیدہ سوال ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا!!!!!!!!!!!!!!!1
 
عینی شاہ

محفلین
پہلے میں ان سوالوں میں سے انگریزی چھان کر اردو نکال لوں اور پھر جواب دوں۔

اگلا سوال تمہارا یہ ہے کہ کسی نے مشورہ دیا ، بالکل ۔ دنیا میں ہر دوسرا آدمی اور کچھ دے نہ دے مشورہ ضرور دیتا ہے اور عمل کرنے لگے بندہ دوسروں کے مشوروں پر تو پھر نہ دنیا کا رہتا ہے نہ آخرت کا۔

نصیحت کرنا کس کافر کو اچھا نہیں لگتا اور سننا کس بھلے مانس کو پسند ہوتا ہے۔

سوال بہت سادہ اور بہت مختصر تھا اس لیے آئندہ ذرا مشکل اور پیچیدہ سوال ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اچھا!!!!!!!!!!!!!!!1
مشکل اور پیچیدہ سوالوں کے لیئے تو آئی نیڈ سم باڈی ہیلپ :biggrin:
اچھا ابھی تو آپ یہ بتائیں کہ آپکو رونی کھانی پوئٹری پسند ہے ۔۔تو اسی حوالے سے یہ بتائیں کہ وہ شعر ،نظم جو آپ کے پوئیٹ سے تعارف کی بیس بنا ہو ؟
2: کسی نے آپکو دیکھ کر کبھی کوئی لائن پڑھا :p بھئی اس سوال کو پوزیٹیو لیا جائے :cautious: گھورنا منع ہے بھئی :p
3:کوئی ایسا لائن جو ہر وقت آپ ریپیٹ کرتے رہتے ہوں اپنی گفتگو میں ؟:p
4: اپنی کوئی اچھی سی یاد کو کسی لائن کے زریعے ایکسپلین کریں ؟:)
5:لائن کمپلیٹ کریں کہ ۔۔۔۔۔
شعروں میں صوفیوں کی طریقت کا نور ہے۔۔۔پوئیٹ کا نام بھی بتائیں
------------------------- ؟:p
ابھی کے لیئے اتنا پھر پوچھتی ہوں باقی سوال ۔۔۔۔:p
 
محب علوی چند مزید سوالات کے جوابات دیجئیے
1-آپ کا لگاؤ؟
2-آپ کا قیمتی اثاثہ؟

قیمتی اثاثہ رشتوں کے حوالے سے وہ چند انتہائی قیمتی مخلص تعلق ہیں جو اب تک زندگی نے عطا کیے ہیں۔

غیر مادی حوالے سے قیمتی اثاثہ وہ علم ہے جو سنا ، پڑھا اور کسی کی صحبت سے حاصل کیا ہے۔
 
مشکل اور پیچیدہ سوالوں کے لیئے تو آئی نیڈ سم باڈی ہیلپ :biggrin:
اچھا ابھی تو آپ یہ بتائیں کہ آپکو رونی کھانی پوئٹری پسند ہے ۔۔تو اسی حوالے سے یہ بتائیں کہ وہ شعر ،نظم جو آپ کے پوئیٹ سے تعارف کی بیس بنا ہو ؟
2: کسی نے آپکو دیکھ کر کبھی کوئی لائن پڑھا :p بھئی اس سوال کو پوزیٹیو لیا جائے :cautious: گھورنا منع ہے بھئی :p
3:کوئی ایسا لائن جو ہر وقت آپ ریپیٹ کرتے رہتے ہوں اپنی گفتگو میں ؟:p
4: اپنی کوئی اچھی سی یاد کو کسی لائن کے زریعے ایکسپلین کریں ؟:)
5:لائن کمپلیٹ کریں کہ ۔۔۔ ۔۔
شعروں میں صوفیوں کی طریقت کا نور ہے۔۔۔ پوئیٹ کا نام بھی بتائیں
------------------------- ؟:p
ابھی کے لیئے اتنا پھر پوچھتی ہوں باقی سوال ۔۔۔ ۔:p

اچھا ابھی تو آپ یہ بتائیں کہ آپکو رونی کھانی پوئٹری پسند ہے ۔۔تو اسی حوالے سے یہ بتائیں کہ وہ شعر ،نظم جو آپ کے پوئیٹ سے تعارف کی بیس بنا ہو ؟

پہلے تو اس جملے کو اردو میں ڈھال کر سمجھ لوں اور پھر جواب دیتا ہوں۔
شاعری کے متعلق تمہارا نظریہ بڑا غلط ہے کہ یہ رونی کھانی ہی ہوتی ہے۔ شاعری احساسات اور خیالات کی ترجمانی کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے اور اکثر اوقات انتہائی مختصر الفاظ میں بس اسے سمجھنے کے لیے کبھی کبھی لطیف جذبات اور دماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ تو ٹھیک سے یاد نہیں کہ شاعری سے تعارف کس شعر یا نظم سے ہوا مگر ایک کزن کے گھر میں دیوان غالب شاید شاعری کی پہلی کتاب تھی جو میں نے پڑھنی شروع کی۔ اس کے علاوہ اکبر الہ آبادی کی شاعری کی کتاب بھی اسی کزن کے گھر سے پڑھی اور اس میں سے یہ اشعار لڑکپن میں ہی مجھے بہت اچھا لگا تھا اور یاد بھی رہ گیا۔

ہم ایسی کل کتابوں قابل ضبطی سمجھتے ہیں
کہ جن کو پڑھ کر بیٹے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں

کوٹھی میں ہے نہ جمع ڈپازٹ ہے بینکس میں
قلاش کر دیا مجھے دو چار تھینکس میں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لیجیے محب بھائی میرے سوالات حاضر ہیں۔۔ :)

  • محفل میں سب سے اچھی بات کون سی لگی ہے۔
  • ماں باپ کے علاوہ دنیا میں کن شخصیات کو قابل اعتبار قرار دے سکتے ہیں۔
  • تنہائی انسان کے لیئے کس حد تک اپنے سوء ومحاسن کے احتساب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ یا وہ کیا عوامل ہے جو انسان کے لیئے آئینہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
  • اگر احتساب کی مسند پر بٹھا دوں تو معاشرے کے کس پہلو کو سب سے زیادہ قابل گرفت سمجھیں گے۔
  • حادثے میں حسن نہیں ہوتا کہ حسن ترتیب کا نام ہے۔ عشق کو حسین حادثہ کیوں کہتے ہیں پھر۔
 
عینی شاہ

محفلین
محب علوی بھائی !!!
بھئی یہ کیا بات ہے آپ اتنے آرام آرام سے جواب دے رے ہیں لگ را ہے کہ کسی ٹرٹل پ بیٹھ کر لکھ رے ہیں :p جلدی سے باقی سوال سولوکریں ابھی میرے پاس ٹف سوال بھی ہیں :nerd:
@انتہائی مختصر الفاظ میں بس اسے سمجھنے کے لیے کبھی کبھی لطیف جذبات اور دماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر کسی کے پاس یہ نہ ہو تو وہ کیا کرے پھر ؟؟؟:idontknow: :biggrin:
 
Top