انٹرویو چائے محسن وقارعلی کے ساتھ

تعبیر

محفلین
مزید سوالات کا سلسلہ بھی ساتھ ساتھ چلتا رہے
حسیب نذیر گِل تعبیر نایاب بھائی

وعلیکم السلام زحال
بہت خوب شخصیت لائے ہیں اس بار (y) :applause:
آپ جیسے پرخلوص انسان کا کہا تو نہیں ٹالا جا سکتا لیکن اگر آپ ہی اسے آگے جاری رکھیں تو زیادہ اچھا ہو گا :)
اور محسن تیار بھی ہونگے یا نہیں مزید سوالوں کے لیے :confused:

بہت خوب محسن بچے اچھا انٹرویو ہے اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر اور آپ کے خیالات پڑھ کر
لیکن اسے کیا سمجھا جائے ؟
تین ناموں کے ساتھ تین سمائلیز
میرے لیے کونسا والا منہ بنا یا ہے ؟ :ROFLMAO:
 
اور محسن تیار بھی ہونگے یا نہیں مزید سوالوں کے لیے :confused:
میں تیار ہوں آپی:soldier:

بہت خوب محسن بچے اچھا انٹرویو ہے اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر اور آپ کے خیالات پڑھ کر
لیکن اسے کیا سمجھا جائے ؟
تین ناموں کے ساتھ تین سمائلیز
میرے لیے کونسا والا منہ بنا یا ہے ؟ :ROFLMAO:
ارے نہیں آپی میں آپ کے ذکر پر منہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا:wasntme:
بس مزید سوالات کا سن کر تھوڑا پریشان تھا:battingeyelashes:
 
لیکن اب میں بلال کی 100 سوالوں کی میراتھن میں حصہ لے چکا ہوں
sprinting-smiley-emoticon.gif
اس لیے اب مجھے کوئی پریشانی نہیں رہی:laughing:
بس ذرا ہتھ" ہولا" رکھیے گا:rolleyes:
 
ہمارے پاس حرام کا ایمو نہیں اب آپکو ایک چاقو مل سکتا ہے :grin:
یار ایک رنگروٹ ہی سمجھ لینا مجھے:rolleyes:
آخر ان کا بھی تو کوئی کوٹا ہوتا ہو گا ایمو کا :cool:
اچھا یار اب سنجیدگی سے ذرا یہ بتاؤ آپ کہ یہ جو ہوتے ہیں انڈرٹریننگ ان کو کتنا ایمو ملتا ہے
 
نایاب

لائبریرین
آج کچھ فرصت ملی تو سوچا کہ لگے ہاتھوں رسم دھاگہ نبھاتے محترم محسن وقار علی بھائی کو "اوٹ پٹانگ "سوالات میں الجھاتے کشمیری چائے کا کپ اپنی جانب سرکاتے لطف اندوز ہو لوں ۔
محسن وقار علی
م ۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت اور مودت میں کسے برتر قرار دیتے ہیں ۔ اور کیوں ۔۔۔۔۔؟
ح ۔۔۔ حکمت اور حلم بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ۔ ؟
س ۔۔ سادگی اور سادہ پن میں الگ الگ ہیں یا اک ہی شئے کو دو نام ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
ن ۔۔۔۔۔ نور اور نار دونوں اپنی جگہ بھرپور کشش انگیز کیفیات بکھیرتے ہیں ۔ ان کیفیات میں قدر مشترک کیا ہے ۔ ؟
و ۔۔۔۔۔۔ وفا وعدے نبھانے کا نام ہے یا کہ " وفاداری بشرط استواری " کا ۔؟
ق ۔۔۔۔۔۔۔ قلم و قرطاس میں اہمیت کس کو حاصل ہے ۔۔۔اور کیوں ؟
ا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ادب اور اخلاق میں تفریق کیسے کریں گے ۔۔؟
ر ۔۔۔ ریا کاری اور رواداری میں کچھ قدر مشترک ہے کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
ع ۔۔۔ علم اور عقل میں فرق کیسے کریں گے ۔۔۔۔؟
ل ۔۔۔۔۔۔ لا ہوت و لا مکان کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ۔۔۔؟
ی ۔۔۔ یقین کا درجہ کیسے حاصل ہو سکتا ہے ۔۔۔؟
آپ جوابات لکھیں میں ذرا محترم زبیر مرزا بھائی کی بنائی کشمیری چائے سے نپٹ لوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
یار ایک رنگروٹ ہی سمجھ لینا مجھے:rolleyes:
آخر ان کا بھی تو کوئی کوٹا ہوتا ہو گا ایمو کا :cool:
اچھا یار اب سنجیدگی سے ذرا یہ بتاؤ آپ کہ یہ جو ہوتے ہیں انڈرٹریننگ ان کو کتنا ایمو ملتا ہے
سٹیج بائے سٹیج ایمو لائیو فائر کے لیے ملتا ہے کوٹا نہین کہ سکتے پر فائر رینج میں مارکس مین شپ کا اور سالانہ مشقوں میں بھی ایمو کے استمال کی اجازت ہوتی ہے ۔ لیکن بٹالین تو دور ہر کمپنی کا اپنا رول اور اپنا نمبر آف یوز کہہ سکتے ہین ۔ ٹریننگ مین
 
نایاب بھائی آپ نے تو مجھ منتشر الخیال بندے سے ایسے سوال پوچھ لیے ہیں کہ ان کے جواب دینے کے لیے مجھے کئی سال کسی "ذہنی جم" میں جانا پڑے گا:ROFLMAO:
یہاں تو حال یہ ہے کہ مجھے تو آپ کے پہلے سوال میں موجود لفظ "مودت" کا ہی مطلب نہیں معلوم:(
 
میرے بھائی منتشر الخیال شخصیت ہی فلاسفر کے درجے کو پہنچتی ہے ۔ نکتوں کو پکڑتی ہے ۔۔۔۔
محبت ( چاہنا اور چاہے جانے کی خواہش رکھنا )خمیر انسانی میں موجود وہ جذبہ ہے جو کہ منتشر جذبات انسانی میں فطرت جیسی ہم آہنگی پیدا کرتا ہے ۔ محبت اک ذات ہے جو کسی دوسری ذات تک بڑھتے نشونما پاتی ہے ۔ جسم انسانی کی اپنے وجود کی تکمیل کے لیئے ذریعے کی تلاش محبت کے جذبے کو جنم دیتی ہے ۔
مودت بھی محبت کے ہم رنگ جذبہ ہے مگر محبت و مودت میں کچھ فرق بھی پایا جاتا ہے ۔
محبت خود کو جذب کرائے بنا دوسرے کی ذات سے خود کی ذات کو جذب کرنے کی خواہش کا نام ہے
جبکہ مودت دوسرے کی ذات سے خود کو جذب کروانے کی خواہش سے بے نیاز ہوتے دوسرے کی ذات کو خود میں جذب کرنے کی طاقت رکھتی ہے ۔
 
Top