1- کوئی ایک کافی، قوالی ( صوفیانہ کلام) جو آپ کے وجد میں لے آتی ہوں؟
( تحریری یا یوٹیوب سے)
سرِ لامکا ں سے طلب ہوئی۔۔۔
2- آپ نے بابا ( اشفاق احمد) کا ذکر کیا تھا اُن کی کون سی تحریر آپ کے دل زیادہ قریب ہے؟
انکی تحریریں کم ہی پڑھی ہیں۔ البتہ منچلے کا سودا اور زاویہ کافی دفعہ دیکھے اور پڑھے ہیں۔
3- صوفی شعراء میں کس کا کلام زیادہ پسندہے؟
خواجہ غلام فرید مٹھن کوٹ والے، میاں محمد بخش، سلطان باہو ، بابا بلھے شاہ
لُچ تلنا ایک پنجابی محاورہ ہے ۔ جب کوئی کسی پرائے پھڈے میں ٹانگ اڑائے، دخل در معقولات وماکولات کا مرتکب ہو، اور کسی صورتحال میں دخل اندازی کرکے اسے تبدیل کرنے کی کوشش کرے تو ایسے مواقع پر یہ محاورہ بولا جاتا ہے۔۔۔یہ "لُچ " کیا ہے
آپ کا انٹرویو کون لے رہا ہے کچھ ہمیں بھی تو خبر ہو ؟؟؟چلیں اب اسی خوشی میں میرا انٹرویو روزِمحشر تک ملتوی کر دیا جائے
کیونکہ آپ کے موسلا دھار سوالات دیکھ کر مجھے اپنی تازہ تحریر لکھنی مشکل ہو رہی ہے
اور پیٹ میں مروڑ بھی اٹھ رہے ہیں
تازہ ترین: ہیروئین نے کام کرنے سے انکار کردیا ہےارے اُس فلم کا کیا بنا جس میں ًمحمود بھائی نے مجھے ہیرو کاسٹ کیا ہے؟
السلام علیکم
کچھ نئے سوالات
*عموماً دیکھا گیا ہے کہ شاعر،ادیب حضرات بہت حساس ہوتے ہیں تو آپ کس معاملے میں بہت حساس ہیں
میں نہ شاعر ہوں ، اور نہ ہی ادیب۔۔۔یعنی بقول فیض۔۔پھر تنگ آکر آخر ہم نے، دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
عزّتِ نفس (اپنی بھی اور دوسروں کی بھی)،کے معاملے میں تھوڑا ساحسّاس ہوں۔ انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو
*آپکی اپنی کوئی فلاسفی
میری اپنی تو نہیں ہے کوئی فلاسفی، لیکن یہ بات پسند ہے :
میرا مجھ میں کچھ نہیں ، جو کچھ ہے وہ تیرا
تیرا تجھ کو سونپ دیا، کیا لاگے پھر میرا
*ویسے تو بہت سارے اردو فارم ہیں پھر ایسی کیا بات ہے محفل میں کہ آپ نے اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا؟
حضرتِ داغ جہاں بیٹھے بیٹھ گئے۔۔جو تعلق ایک بار بن جائے اسے نبھانا پسند کرتا ہوں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ زندگی کے کینوس کو غیر ضروری طور پر بہت وسیع کرنا اور نئے نئے فورمز کو جائن کرنا، اس سب کیلئے اتنی ہی توانائی اور اتنی ہی فراغت چاہئیے۔۔پہلے شائد تھی، لیکن اب نہیں رہی
*کسی کتاب سے پڑھا ہوا کوئی دلچسپ اقتباس یا پیراگراف جو شیئر کرنا چاہیں
کتابیں تو سب پاکستان میں رہ گئیں۔۔ان شاءاللہ شئیر کروں گا۔
* محفل پر کوئی ایسا دلچسپ یا یادگار تھریڈ جسے آپ کبھی نہیں بھول سکتے
یہاں مختلف اراکینِ محفل کے انٹرویوز چل رہے ہیں، یہ سب بیحد دلچسپ ہیں، سوالات بھی اور انکے جوابات بھی۔یہ سب دلچسپ و یادگار تھریڈز ہیں
*محفل پر کوئی یادگار پل یا لمحہ
بیشمار ہیں، لوگوں کے دلچسپ اور انوکھے انوکھے کمنٹس پڑھنا اچھا لگتا ہے ۔
*فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں (انٹرنیٹ کے علاوہ)
بچوں کے ساتھ ریسلنگ، کتابیں یا پھر ٹی وی۔۔۔
*بچپن کونسے کھیل کھیلتے ہوئے گزرا؟
ان کھیلوں کے نام ہی بہت عجیب ہیں۔۔مثلاّ چیچو چچ گنڈیریاں دو تیریاں دو میریاں، چھپن چھپائی، پکڑن پکڑائی، برف پانی، اونچ نیچ، یسّو پنجو، کیڑی کاٹا۔۔لڑکپن میں شطرنج، ہاکی، کرکٹ اور کچھ عرصہ کراٹے وغیرہ
*محفل پر آپ کے اپنے ہی پوسٹ کیے گئے تھریڈز میں سے آپکا سب سے پسندیدہ تھریڈ لنک کے ساتھ پلیز
الکہف والرقیم کا ترجمہ، آئینے کی باتیں، ۔۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%DA%A9%DB%81%D9%81-%D9%88%D8%A7%D9%84%D8%B1%D9%82%DB%8C%D9%85-%D9%81%DB%8C-%D8%B4%D8%B1%D8%AD-%D8%A8%D8%B3%D9%85-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%DB%8C%D9%85.27195/
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA.50840/
پیشگی شکریہ
آپکا بھی بیحد شکریہ۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ۔۔۔السلام علیکم
محمود احمد غزنوی
موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے کچھ سوالات1-کیا بحثیت قوم ہم اپنے حقوق وفرائض سے آگاہ ہیں؟2- ہمیں کس چیز کی زیادہ ضرورت ہے مخلص قیادت کی یا سیاسی شعور کی؟3- کیا نوجوان نسل کو سیاست میں دلچسپی لینی چاہیے ؟
وعلیکم السلام ورحمۃ۔۔۔
میری ناقص رائے کے مطابق:
1-کیا بحثیت قوم ہم اپنے حقوق وفرائض سے آگاہ ہیں؟
یہ سوال تو تب پیدا ہوگا جب ہم ایک قوم بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ فی الحال تو ہم مختلف عصبیتوں، طبقوں، دھڑوں اور فرقوں میں بٹا ہوا ایک مجموعہ ہیں، جنکی سمتیں اور اہداف مختلف ہیں۔ جتنا ہم اپنے انفرادی حقوق کے بارے میں حساس ہیں، کاش اتنا ہی اپنے انفرادی فرائض کو اہمیت دیتے ہوتے۔ جب فرد کی سطح پر حقوق و فرائض میں ایک ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی تو اسکے بعد قوم کی سطح پر سوچا جاسکتا ہے۔
2- ہمیں کس چیز کی زیادہ ضرورت ہے مخلص قیادت کی یا سیاسی شعور کی؟
میں سمجھتا ہوں کہ یہ دونوں باتیں یعنی سیاسی شعور اور مخلص قیادت لازم و ملزوم ہیں۔ ایک ہی سرکل کا حصہ ہیں جب سیاسی شعور آجائے گا تو ہماری ترجیحات بہتر ہوجائیں گی جسکے نتیجے میں ہم مخلص قیادت ہی کو اپنی ترجیح بنائیں گے اور جب مخلص قیادت کے تحت ملک چلے گا تو خودبخود لوگوں کو اسکی برکات اور فوائد کا اندازہ ہوجائے گا جسکے نتیجے میں سیاسی شعور پیدا ہوگا۔ چنانچہ یہ دونوں بیک وقت اول بھی ہیں اور آخر بھی۔۔۔ لیکن اس سرکل میں ہم اس وقت داخل ہونگے جب انفرادی طور پر ہم میں شعور اور self disciplineپیدا ہو چکا ہوگا۔۔البتہ معجزات اور اللہ تعالٰ کی طرف سے کوئی خصوصی رحمت ہوجائے تو ال بات ہے۔
3- کیا نوجوان نسل کو سیاست میں دلچسپی لینی چاہیے ؟
ضرور لینی چاہئیے لیکن ترجیحات کے تعین کے بعد۔۔۔ پہلی ترجیح فرد کی اپنی اصلاح ہے اور بعد میں ان لوگوں کی جو اسکے حلقہ اثر میں آتے ہیں۔ یعنی اول خویش ، بعد درویش۔ اگر یہ ترتیب نہیں ہوگی تو سیاست میں حصہ لینا اسی قسم کی بے برکتیاں، بدنظمیاں اور انارکی لائے گا جو عرب اسپرنگ کی صورت میں ہمیں نظر آرہی ہیں۔۔۔
شاہ جی آپ یقیناّ بہتر جانتے ہیں،۔۔۔۔۔محترم غزنوی بھائی
یہ فرد کے حقوق و فرائض میں ادائیگی کا توازن اور ہم آہنگی کب اور کیونکر پیدا ہوگی ۔۔۔ ؟
فرد میں یہ انفرادی شعور کب اور کیسے بیدار ہوگا ۔۔؟
فرد یہ اپنی اصلاح کب اور کیوں کر کرے گا ۔۔۔ ۔؟
فلاح انسانیت پر مبنی وہ سچا آئین جو فرد کی ذاتی تربیت کرتے اسے اس کے حقوق و فرائض سے آگاہ کرتے اس میں شعور ابھارتے اسے اپنی اصلاح کی جانب بلاتا ہے ۔ وہ سچا آئین تو 1400 سالوں سے موجود ہے ۔ " فرد " اسے تسلیم تو کرتا ہے مگر اسے خود پر لاگو نہیں کرتا ۔۔۔ اس کی کیا وجہ ہے ۔۔۔ ۔۔؟