لیں میں پھر سوال پوچھنے لگی ہوں اور اب کہیں ایسا نا ہو کہ دل مانگے مور کے بجائے دل مانگے نو مور ہو جائے
چلیں یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کون پہلے اکتاتا ہے۔۔۔
اگر کوئی تنقید کرے تو آپکا ردعمل کیا ہوتا ہے؟؟؟
اس حوالے سے میں دو باتیں سب سے پہلے دیکھتا ہوں۔۔۔تنقید اور تنقید کرنے والی شخصیت۔تنقید اگر تنقید کسی ایسی شخصیت کی جانب سے ہو جن کی رائے میرے نزدیک معتبر اور matureہوتی ہے تو انکی تنقید کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لیتا ہوں۔۔۔کافی دیر غور کرتا رہتا ہوں اور اگر کسی اور جانب سے تنقید آئے تو اسے بھی Due respect دیتا ہوں کیونکہ تنقید کے بارے میں میرا نظریہ یہ ہے کہ ۔۔یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے۔
بحیثیت مجموعی عام طور پر تنقید کے وقت زیادہ Focused ہوجاتا ہوں اور ایسے لگتا ہے کہ گویا وقت کی رفتار دھیمی ہوگئی ہو۔اور پس منظر کا شور یکایک خاموشی میں تبدیل ہوگیا ہو۔۔کئی مرتبہ ایسا بھہ ہوتا ہے کہ کسی کی جانب سے آنے والے کنکر پتھر سے بھی تکلیف نہیں محسوس ہوتی اور کبھی کسی کی جانب سے پھینکے گئے پھول سے بھی ٹھیس پہنچتی ہے
آپکی کس عادت کو باقی سب بہت سراہتے ہیں اور کس عادت سے پریشان رہتے ہیں؟؟؟
کوئی regret
والدہ کی ظاطرخواہ خدمت نہ کرپانے پر کبھی کبھی دکھ ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ لڑکپن مین میں کھانے پینے کے معاملات میں ضد کیا کرتا تھا اور کتنی ہی چیزین جو بڑے چاؤ سے وہ بناتی تھیں، نہیں کھاتا تھا جب وہ کہتی تھیں کہ اچھا نہ کھاؤ صرف چکھ کر دیکھو تو میں چکھنے سے بھی انکار کردیتا تھا۔۔۔اب کبھی یہ باتیں یاد آتی ہیں تو بیحد افسوس ہوتا ہے خود پر۔
محبت کے علاوہ کوئی ناقابل فراموش تجربہ
بہت سے تجربات ہین ۔میرے ایک روم میٹ تھے جو بہت نیک اور عبادت گذار انسان تھے ،انڈیا سے تعلق تھا، ان جیسا ریاضتیں کرنے والا مضبوط committedانسان میں نے ابھی تک نہیں دیکھا, وہ میرے دیکھتے دیکھتے ہوش و خرد کی دنیا سے بیگانہ یعنی مجذوب سے ہوگئے۔۔انکی حالت میں یہ تغیر میں نے بہت قریب سے دیکھا اور اسکے بعد انکی وطن واپس روانگی تک میں تین چار دن مسلسل انکے پاس رہا تاکہ وہ اس حالت میں خود کو کوئی نقصان نہ پہنچاسکیں۔۔یہ بھی ایک ناقابلِ فراموش تجربہ تھا۔
دنیاوی اعتبار سے بھی کچھ تجربات ہیں جو یاد وں میں محفوظ ہوگئے۔
لوگوں کی کوئی ایسی بات جو پسند نہیں؟؟؟
اکھڑپن کے مظاہرے اچھے نہیں لگتے
کن باتوں/معاملوں میں جنونی ہیں؟؟؟
کتابوں کے معاملے میں تھا۔ لیکن اب ایسا نہیں رہا۔ افاقہ ہے
کس طرح کے لوگوں میں جلد گھل مل جاتے ہیں؟؟؟
سادہ مزاج اور عوام قسم کے لوگوں میں، بچوں میں
کس طرح کے لوگوں سے بالکل نہیں بنتی؟؟؟
اکڑفوں رکھنے والوں سے اور دوسروں کو گھٹیا سمجھنے والے لوگوں سے نہیں بنتی۔
ناگواری کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟؟؟
خاموش اور سرد روئیے سے
وہ لمحہ جب اپنے آپ پر رشک ٰآیا؟؟؟
دل میں سماگئی ہیں قیامت کی شوخیاں
دوچار دن رہا تھا کسی کی نگاہ میں۔۔۔۔
اسکے علاوہ جب پہلی مرتبہ جب مکہ اور مدینہ شریف میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی،اور ایک مرتبہ بیت اللہ کے اندر تھوڑی دیر کیلئے داخلے کی سعادت نصیب ہوئی ، جو خوبصورت یادوں کا حصہ ہے۔اسکے علاوہ کچھ دنیاوی اعتبار سے کامیاب لمحات میں بھی رشک کی کیفیت محسوس ہوئی۔
محفل پر آپکے تین پسندیدہ ممبران جن سے گپ شپ میں مزا آتا ہے
آپکے سوالات کے جوابات دینے میں مزہ آرہا ہے کیونکہ انکے نتیجے میں اپنے آپ کو مزید جاننے اور سمجھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔ اسی طرح نایاب صاحب ہیں ، روحانی بابا ہیں، یوسف ثانی صاحب ہیں، زحال مرزا صاحب ہیں، فاتح صاحب ہیں، وارث صاحب ہیں
محفل پر کیا کرنے میں مزا آتا ہے،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند ہے
بحث مباحثے پڑھنے کا مزہ آتا ہے۔۔دلچسپ نوک جھونک بھی پسند ہے۔ ایک دو پوسٹرز کے مراسلے پسند نہیں آتے
محفل کو جوائن کرنے کے بعد خود میں کیا واضح چینجز محسوس کرتے ہیں
بہت اچھا سوال ہے۔۔۔محفل کو جوائن کرنے کے بعد سے اب تک مجھے یہ تبدیلی محسوس ہوئی ہے کہ پہلے جن باتوں پر غصہ آجایا کرتا تھا اور ترکی بہ ترکی جواب دینے پر طبیعت کو مائل پاتا تھا، اب اس رحجان میں خاصی کمی واقع ہوچکی ہے (یہ میرا ذاتی خیال ہے، محفلین کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے )
محفل پر کس سے بہت زیادہ متاثر ہیں، وجہ؟؟؟
ایک دو لوگ ہیں جن کے متاثرین میں شامل ہوں نام نہ ہی پوچھیں تو بہتر ہے
محفل پر کوئی ایسا ممبر جس سے اب تک بات نہیں ہوئی اور آپ بات کرنے کے خواہش مند ہوں
سب سے ہی بات چیت ہوئی ہے۔۔میرا مطلب ہے کہ جب کوئی بھی رکن کچھ پوسٹ کرتا ہے تو وہ بات چیت میں ہی گنا جاتا ہے۔۔اس طرح انکی شخصیات کے بارے میں کچھ نہ کچھ آگاہی ہوتی ہے۔۔براہِ راست ون ٹو ون بات چیت کے حوالے سے کبھی سوچا نہیں