انٹرویو چائے محمود غزنوی کے ساتھ

تعبیر

محفلین

:applause::applause::applause:
واہ واہ دادا جی کے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا لگا
آپ ان کے دلچسپ قصے لکھ سکتے ہیں اگر یہاں نہیں تو محفل ے کسی اور گوشے میں
جب ایسا کریں تو مجھے بھی بتا دیجیے گا کہ میں ہر جگہ نہیں جاتی نا :(


شاعری بس اچانک ایک رومانوی تعلق، کے نتیجے میں ازخود مجھ سے سرزد ہونا شروع ہوئی ۔ اس وقت عمر تقریباّ 21 سال تھی۔۔ :D جیسا کہ واصف علی واصف صاحب نے ایک جگہ لکھا ہے کہ محبت میں انسان کی زندگی نثر سے نظم میں داخل ہوتی ہے۔۔۔ کچھ ایسا ہی تجربہ ہوا۔۔چنانچہ اسی وارداتِ قلبی کے نتیجے میں کچھ ٹوٹی پھوٹی نظمیں اور غزلیں لکھی گئین۔۔لیکن تین چار سال کے عرصے میں جب وہ بھوت سر سے اتر گیا تو شاعری بھی رخصت۔۔:D
تھی وہ اک شخص کے تصور سے
اب وہ رعنائیِ خیال کہاں۔۔۔ ۔
:D گویا شاعری کے لیے دل کا ٹوٹنا ،محبت کا ہونا لازمی ہے :p
تو آپ رومینٹک شاعری کرتے ہیں ؟؟؟لیکن آپ نے اپنی نظم کا نام سناٹا بتا یا تھا تو وہ کس موضوع پر ہے ؟؟؟
 
:D گویا شاعری کے لیے دل کا ٹوٹنا ،محبت کا ہونا لازمی ہے :p
جی یقیناّ لازم ہے لیکن شعر کہنے کیلئےاسکے علاوہ بھی بہت کچھ ہونا چاہئیے :D
تو آپ رومینٹک شاعری کرتے ہیں ؟؟؟لیکن آپ نے اپنی نظم کا نام سناٹا بتا یا تھا تو وہ کس موضوع پر ہے ؟؟؟
وہ نظم نہیں وہ ایک مختصر سی نثری تحریر ہے۔ فرصت ملے تو پڑھ لیجئے، :)
سناٹا
 
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سناٹا.24876/
سناٹا
آج صبح اپنے کمرے کا دروازہ کھولا تو خلافِ معمول ماں جی کو وہاں موجود پایا۔ یہ کیا؟۔ ۔ ماں جی ایکوریم کے پاس، کارپٹ پر گھٹنوں کے بل بیٹھی ہوئی ہیں اور بڑی محویت سے اس میں کچھ دیکھ رہی ہیں۔ آنکھوں میں وہی بچوں جیسی دل چسپی اور حیرت ہے۔ میں دبے پاؤں چلتا ہوا انکے پیچھے آ کر انکے کندھوں کے اوپر سے ایکوریم میں جھانکنے لگا۔ نیلی نیلی روشنیوں سے جگمگاتے ہوئے ایکوریم میں رنگ برنگ کی مچھلیاں ہیں۔ ماں جی کی توجہ ایک ننھی سی گولڈ فش پر ہے جو تہہ میں پڑے ہوئے کنکروں کے آس پاس تھرک رہی ہےاور ان کنکروں میں چھپے ہوئے خوراک کے ریزے بار بار منہ کھول کر اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انکو اس منظر میں نجانے کیا خوشی مل رہی ہے۔ مسکرا رہی ہیں۔۔۔ ماں جی بھی عجیب ہیں۔
میں نے چپکے سے اپنے بازو انکے گرد حمائل کردیئے ہیں لیکن انکی توجہ میں خلل نہیں آیا ۔ بس میرے ہاتھ کو پکڑ لیا ہے۔میں سوچ رہا ہوں کہ کتنا عرصہ ہو گیا ہے ہم دونوں ماں بیٹے کو اس طرح کی فراغت ملے ہوئے۔ اِس لمحے مجھے شدت سے خواہش ہو رہی ہے کہ انکا سر اور کندھے دبا دوں۔ کافی عرصے سے انکا سر نہیں دبایا ۔ اور وہ دبانے بھی کب دیتی ہیں۔ میری انگلیاں انکے بالوں میں مساج کرنے لگیں تو انکی محویت ٹوٹی اور فوراَ میرا ہاتھ دوبارہ پکڑ لیا۔۔۔ ' ' اوں ہوں۔۔رہن دے"'۔ لیکن میں نے بھی آج فیصلہ کر لیا ہے کہ ماں جی کی ایک نہیں سننی۔ میرے ہاتھ انکے نحیف و نزار کندھوں کو دبانے لگے۔
جب سے ماں جی کے ایک بازو اور ایک ٹانگ پر فالج کا حملہ ہوا ہے، چلنا پھرنا بالکل موقوف ہوگیا ہے اور تقریباَ بستر سے ہی لگ کر رہ گئی ہیں۔ زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ فالج سے انکا ذہن بھی متاثر ہوا ہے۔ گفتگو میں کافی دشواری پیش آتی ہے۔ جو کہنا چاہتی ہیں کہہ نہیں سکتیں۔ زبان ساتھ نہیں دے پاتی۔اپنی ضروریات بتانے سے قاصر ہو گئی ہیں۔ ہم لوگ صرف انکی آنکھیں دیکھ کر اندازے لگاتے ہیں کہ شائد پیاس لگی ہے یا شائد باتھ روم جانا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں شدت آتی جائے گی۔
خیر۔۔۔ بات ہورہی تھی ماں جی کی۔ میں کندھوں اور گردن کے پٹھوں کا مساج کرتے کرتے سوچ رہا ہوں کہ ماں جی کی عادت ابھی تک نہیں گئی۔ جب بھی میں انکے پاس بیٹھ جاتا تھا تو بغیر کچھ کہے سنے میرے بالوں کو یا میرے ماتھے کو سہلانا شروع کر دیتی ہیں۔ اب بھی انکا ہاتھ میرے سر کو ڈھونڈھ رہا ہے۔انکو اس کشمکش سے بچانے کیلئے میں انکے پاؤں کی طرف آ گیا ہوں۔
''لیٹ جاؤ تسی''۔
اور وہ کسی فرمانبردار بچے کی طرح کارپٹ پر ہی لیٹ گئیں۔میں انکے پاؤں دبا رہا ہوں اور ساتھ ساتھ سوچ رہا ہوں کہ ماں جی بھی عجیب ہیں۔مدت ہو گئی مجھے حسرت ہی رہی کہ کبھی تو ماں جی مجھ سے کوئی فرمائیش کریں۔میں نے جب بھی چھٹی پر وطن واپس جانا ہوتا ہے پوچھ پوچھ کر تھک جاتا ہوں کہ بتائیں آپ کے لئیے کیا لیکر آؤں، اُدھر سے بس ایک ہی جواب ہوتا ہے۔' "وے رہن دے۔۔بس توں آجا"'۔ ایک دفعہ سوچ سوچ کر میں نے انکے لئیے ایک شال بھیج دی۔اتنی خوش ہوئیں کہ گھر میں جو بھی آتا وہ شال ضرور دکھائی جاتی۔ "'ویکھ۔۔میرے ممود نے بھیجی ایہہ''۔
کوئی انکا معمولی سا کام بھی کردے، بغیر کہے پانی پلا د ے یا اکیلی بیٹھی ہوں اور ہم میں سے کوئی قریب آ کر بیٹھ جائے تو اس قدر شکر گذار نگاہوں سے دیکھتی ہیں کہ مارے شرمساری کےانسان کو اپنا آپ اپنی ہی نگاہوں میں بے حد حقیر دکھائی دینے لگتا ہے۔پہلے تو ایسی کسی بات پر دعائیں دینا شروع ہو جاتی تھیں لیکن جب سے زبان نے ساتھ دینا چھوڑ دیا ہے، یہ دعائیں اب آنکھوں سے نکلتی ہیں آنسووّں کی جھڑی کی صورت۔اب دیکھیئے یہ بھی کوئی رونے کی بات ہے کہ تھوڑے دن پہلے میں نے انکو کمرے میں اکیلے بیٹھےکافی دیر تک دروازے کی طرف دیکھتے پایا تو ایسے ہی انکا جی بہلانے کے لئیے نصرت کی کیسٹ لگا دی۔ پھر اُنہی نظروں سے میری طرف دیکھنے لگیں۔جب یہ غزل شروع ہوئی "' دل مر جانے نوں کیہہ ہویا سجناں، کدے نئی سی اج جِناں رویا سجناں''، پھر جو انکی ہچکی بندھی ہے، کہ سارے گھر کو رُلا کر چھوڑا ۔بعد میں والد صاحب سے مجھے کافی جھڑکیاں سننی پڑیں۔
میں انکے پاؤں دباتا جا رہا ہوں اور ساتھ ساتھ سوچ رہا ہوں کہ اب ماں جی کا ویزہ ختم ہوتا ہے تو انکو واپس وطن بھیج دوں۔ وہاں میری بیوی ہے، بچے ہیں۔ مناسب دیکھ بھال ہوجائے گی انکی۔ لیکن پھر سوچتا ہوں کہ ماں جی کو شور بہت برا لگتا ہے۔ بچوں کے شور میں تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ جاتی ہیں۔ اور پھر وہاں انکو ٹیپ ریکارڈر پر انکے زمانے کی غزلیں اور گانے کوں سنایا کرے گا۔اور جب بھی وہ خاموش گم صم بیٹھی ہوں تو کون مسخرہ پن کرکے انہیں ہنسایا کرے گا؟
یہی کچھ سوچ رہا ہوں اور ساتھ ساتھ انکی پنڈلی پر زیتون کے تیل سے مساج بھی کر رہا ہوں۔ فالج کی وجہ سے پٹھے کسقدر اکڑ گئے ہیں۔ میرا دل چاہ رہا ہے کہ انکا پاؤں پکڑ کر چوم لوں کیونکہ پہلے تو وہ برا منا جائیں گی اور جب میں باز نہیں آؤں گا تو ہنسنے لگیں گی۔
ابھی میں یہ سب سوچ ہی رہا تھا کہ یکایک کمرے کا ائیر کنڈیشنر ایک مہیب گڑگڑاہٹ کے ساتھ بند ہو گیا اور میری آنکھ کھل گئی۔ ۔ ۔ ۔ایکدم سناٹا سائیں سائیں کرنے لگا۔ میرے نگاہیں بے اختیار کمرے میں کچھ تلاش کرنے لگیں۔ وہی بے ترتیبی اور بکھری ہوئی کتابیں ہیں آس پاس۔۔۔ اور کسی ایکوریم کا وجود نہیں ہے۔ ۔ ۔ ارے ہاں یاد آیا، جنریٹر بند ہونے کا مطلب ہے کہ چھ بج گئے ہیں۔آٹھ بجے تک ڈیوٹی پر پہنچنا ہے کہیں لیٹ نہ ہو جاؤں۔ آجکل چھٹی سختی سے منع ہے۔ اور ابھی تھوڑے دن پہلے ہی تو ایمرجنسی چھٹی کاٹ کر واپس آیا ہوں، ماں جی کو اپنے ہاتھوں سے قبر میں اتار کر۔۔۔ ۔
فرمائش تو انہوں نے کبھی کی نہیں تھی۔ اس مرتبہ بھی ایک چادر ہی تھی وہی انکی قبر پر چڑھا آیاچند پھولوں کے ساتھ ۔ اور میں کچھ دے بھی کیا سکتا تھا انہیں۔
سناٹے کی گونج گہری سے گہری ہوتی چلی جا رہی ہے۔ ۔ ۔
 

زبیر مرزا

محفلین
محمود بھائی یہ سناٹے تو روح میں بسے ہیں اُن تمام لوگوں کی جن کے والدین حیات نہیں آپ نے ان کو آنسوں سے تر کر کے
آواز دے دی-
 

مہ جبین

محفلین
محمود بھائی ! آج میں نے ذرا فرصت سے آپکا پورا انٹرویو پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ، یقیناً آپ ایک باوقار اور متوازن شخصیت کے مالک ہیں
اللہ آپ کو عزتوں سے مالامال فرمائے آمین
 

تعبیر

محفلین
محمود احمد غزنوی بھائی رلا دیا نا
بہت بہت زبردست لکھا ہے اور شکریہ اسے یہاں پوسٹ کرنے کے لیے ورنہ میں اتنی اچھی تحریر سے محروم رہ جاتی
اللہ ماں جی کے درجات بلند کریں اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں
ایک والدہ ہی ہوتی ہیں جو سارے کنبے اور بہن بھائیوں کا تعلق آپس میں جوڑے رکھتی ہیں اگر وہ نا رہیں توسب کچھ ختم
والدین بہت بڑی نعمت اور قیمتی اثاثہ ہیں۔جن کے والدین حیات ہیں اللہ انکا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے
 

تعبیر

محفلین
محمود بھائی ایک سوال
آپ نے محفل2009 میں جوائن کی لیکن آپ سے جان پہچان اور آپ کے جوابات اب ابھرنے لگے ہیں محفل پر ایسا کیوں؟؟؟
اتنی لمبی خاموشی کی وجہ
 
محمود بھائی ایک سوال
آپ نے محفل2009 میں جوائن کی لیکن آپ سے جان پہچان اور آپ کے جوابات اب ابھرنے لگے ہیں محفل پر ایسا کیوں؟؟؟
اتنی لمبی خاموشی کی وجہ
پہلے میں صرف حالاتِ حاضرہ ، شعروسخن اور اسلامی زمروں میں ہی آمد و رفت رکھتا تھا۔۔۔باقی فورمز میں شاذو نادر ہی چکر لگتا تھا۔۔۔۔اب یہ حالت ہے کہ شاعری، حالاتِ حاضرہ اور مذہبی جھگڑوں سے جی اچاٹ سا ہوگیا ہے۔۔۔۔
ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے :D
اسلئیے اب دوسرےزمروں میں کبھی کبھی آنا جانا لگا رہتا ہے۔۔۔
 
محمود بھائی ! آج میں نے ذرا فرصت سے آپکا پورا انٹرویو پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ، یقیناً آپ ایک باوقار اور متوازن شخصیت کے مالک ہیں
اللہ آپ کو عزتوں سے مالامال فرمائے آمین
میں اس بات کیلئے بیحد شکرگذار ہوں ۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ مجھے ایسا ہی بنادے، جیسا آپ نے لکھا ہے۔ آمین:)
 

نایاب

لائبریرین
سچے جذبے بھی عجب اثر رکھتے ہیں ۔ کہیں سے بھی ان کی مہک اٹھے ۔
سیدھے دل پر اثر کرتے ہیں ۔ اور پانی بن آنکھوں سے بہہ نکلتے ہیں ۔
ماواں ٹھنڈیا چھاواں ۔
مائیں تو بچھڑ جاتی ہیں مگر ان کے یہ ٹھنڈی چھاؤں دعا بن کر جہاں ہمیں سکون کا احساس دیتی ہے ۔
وہیں ان کی خدمت میں کچھ کمی ہماری روح میں بلا شبہ سناٹے بکھیر دیتی ہے ۔
اللہ تعالی ماں جی کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین
 

مہ جبین

محفلین
محمود بھائی !
آپکی تحریر " سناٹا " نے تو واقعی مجھے ہلا کر رکھ دیا ۔۔۔۔۔۔۔ جانے والے اپنے پیچھے کتنے گہرے "سناٹے " چھوڑ جاتے ہیں اور یہ رشتہ " ماں " کا ہو تو بس روح کے اندر تک یہ " سناٹے " مزید جڑیں پکڑ لیتے ہیں پھر دنیا کی کوئی رونق یا خوشی بھی ہم کو خوش نہیں کر سکتی
ماں کی یاد ایک برچھی بنکر دل کو کسک دیتی ہے ، باہر چاہے کیسے بھی ہنگامے ہوں لیکن دل کے سناٹے کبھی کم نہیں ہوتے
دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو اپنی ماں کی زندگی میں انکی قدر و قیمت پہچاننے کی توفیق دے اور جو مائیں اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
اللہ آپکے قلم میں روانی اور تحریر میں تاثیر عطا فرمائے آمین
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میری خاموشی کو ہی میری داد سمجھا جائے:(
کیونکہ تین دن سے مجھے داد کیلئے مناسب الفاظ نہیں مل پا رہے
:sad:
محمود بھائی زندہ باد:applause:
 

تعبیر

محفلین
لیں میں پھر سوال پوچھنے لگی ہوں اور اب کہیں ایسا نا ہو کہ دل مانگے مور کے بجائے دل مانگے نو مور ہو جائے :ROFLMAO:
ویسے یوسف ثانی بھائی انٹرویو کا سن کر یہاں سے ایسے غائب ہوئے ہیں کہ کیا ہی کہنے​
:?: اگر کوئی تنقید کرے تو آپکا ردعمل کیا ہوتا ہے؟؟؟​
:?: آپکی کس عادت کو باقی سب بہت سراہتے ہیں اور کس عادت سے پریشان رہتے ہیں؟؟؟​
:?:کوئی regret​
:?:محبت کے علاوہ کوئی ناقابل فراموش تجربہ :p
:?: لوگوں کی کوئی ایسی بات جو پسند نہیں؟؟؟​
:?: کن باتوں/معاملوں میں جنونی ہیں؟؟؟​
:?: کس طرح کے لوگوں میں جلد گھل مل جاتے ہیں؟؟؟​
:?: کس طرح کے لوگوں سے بالکل نہیں بنتی؟؟؟​
:?: ناگواری کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟؟؟​
:?: وہ لمحہ جب اپنے آپ پر رشک ٰآیا؟؟؟​
:?:محفل پر آپکے تین پسندیدہ ممبران جن سے گپ شپ میں مزا آتا ہے​
:?:محفل پر کیا کرنے میں مزا آتا ہے،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند ہے​
:?:محفل کو جوائن کرنے کے بعد خود میں کیا واضح چینجز محسوس کرتے ہیں​
:?:محفل پر کس سے بہت زیادہ متاثر ہیں، وجہ؟؟؟​
:?:محفل پر کوئی ایسا ممبر جس سے اب تک بات نہیں ہوئی اور آپ بات کرنے کے خواہش مند ہوں​
اوپس یہ تو کچھ زیادہ ہی سوالات ہو گئے :)
 

زبیر مرزا

محفلین
1- آپ کی کفیت میں ہم تو سلگتے ہی رہتے ہیں کیوں سلگائیں تمھیں کافی عرصے سے ہے اس کی خاص وجہ
( میری آل ٹائم فیورٹ غزل ہے جو فیورٹ گائیکہ شاہدہ پروین نے خوب گائی ہے)
2- آپ کو فلم بنانے کا موقعہ ملے تومحفل کے کس ممبر ہیرو لیں گے؟
3- آپ کا پسندیدہ مزاح نگار کون ہے؟
4- اکثر کیا گنکناتے ہیں؟
5- آپ کے خیال میں خواتین کون سی تین خوبیاں لازمی ہونی چاہیں؟
6- آپ کے خیال میں مردوں میں کون سی تین خوبیاں لازمی ہونی چاہیں؟
7- آپ کا موڈ کس بات سے خوشگوار ہوجاتا ہے؟
8- کس بات سے اپ سیٹ ہوجاتے ہیں؟
9- کیا آپ کو کھانا بنانا آتاہے؟ اگر ہاں تو کون سی چیز اچھی بنا لیتے ہیں؟
10- آپ کا فیورٹ ٹی وی پروگرام کون سا ہے؟
 

یوسف-2

محفلین
ویسے یوسف ثانی بھائی انٹرویو کا سن کر یہاں سے ایسے غائب ہوئے ہیں کہ کیا ہی کہنے​
شکر ہے تعبیر کہ آپ نے وہ مثال نہیں دی کہ ایسے غائب ہوئے جیسے ۔۔۔ :eek:
ویسے ضروری تو نہیں کہ ہر بات کا جواب الفاظ ہی میں دیا جائے۔ کچھ باتوں کا جواب، زبانِ خامشی یا باڈی لینگویج سے بھی دیا جاتا ہے، جیسے میں نے دیا ہے :D
اصل میں اول تو میں خود کو اس کا ”اہل“ نہیں پاتا کہ یہاں کوئی انٹرویو وغیرہ دوں۔ دوسرے اس میں وقت بہت صرف ہوتا ہے اور ریگولر رہ کر ہر ”سوالی“ :mrgreen: کو اٹینڈ کرنا پڑتا ہے (گو یہ کوئی قانونی تقاضہ نہیں مگراخلاقی تقاضہ تو ہے نا ) اور فی الحال میں خود کو اس کا بھی ”اہل“ نہیں پاتا :D
 

یوسف-2

محفلین
سوال کنندہ :D اور جواب نا دہندہ :D دونوں سے دخل در معقولات و غیر معقولات کی معذرت :D

5- آپ کے خیال میں خواتین (بیویوں) میں کون سی تین خوبیاں لازمی ہونی چاہیں؟
ج: صرف تین خوبیاں :eek: اماں مرزا صاحب! آپ کس دنیا میں رہتے ہیں؟ اس ”مخلوق“ میں جتنی بھی خوبیاں ہون، وہ ”کم“ ہیں ۔ ۔ ۔ یقین نہ آئے تو کسی بھی ”قریبی شوہر“ سے پوچھ لیں۔ :D

6- آپ کے خیال میں مردوں (شوہروں) میں کون سی تین خوبیاں لازمی ہونی چاہیں؟
ج: اتنی زیادہ خوبیاں اور وہ بھی شوہر جیسی مخلوق میں :eek: لگتا ہے آپ نے کسی شوہر کو قریب سے نہیں دیکھا :bee: ۔ یہ بے چارہ (یہاں ”چارہ“ سے مراد ”خوبی“ ہے :D ) کیا جانے، خوبی کیا ہے؟ اگر یقین نہیں آتا تو (اپنی ذمہ داری پر:( ) کسی بھی ”قریبی بیوی“ ( سسٹر مہ جبین کے علاوہ :D ) سے پوچھ کر دیکھ لیں کہ کیا شوہر نامی مخلوق میں بھی کوئی خوبی پائی جاتی ہے :D

ایک اللہ والے صوفی بزرگ کی گھر سے باہر جتنی زیادہ قدر تھی، گھر کے اندر اتنی ہی زیادہ ”بے قدری“ ۔ ایک دن صوفی صاحب نے سوچا آج وہ اپنی بیگم کو اپنی ”قدر و منزلت“ سے آگاہ کرکے ہی رہیں گے۔ وہ جائے نماز لے کر مسجد گئے تو واپسی میں اسی جائے نماز پر بیٹھ کر اُڑتے ہوئے اپنے گھر کے اوپر ”نیچی پرواز“ سے کئی چکر لگائے تا کہ کی بیگم انہیں جائے نماز پر اڑتا ہوا دیکھ لیں۔ پھر وہ باہر ”لینڈ“ کرگئے اور دروازے سے معمول کے مطابق گھر میں داخل ہوئے ہی تھے کہ بیگم نے آڑے ہاتھوں لیا: ارے تم خود کو بڑے اللہ والے سمجھتے ہو۔ اللہ والے تو وہ ہیں جو ابھی ابھی جائے نماز پر اڑ رہے تھے۔ صوفی صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا: اری او بھاگوان! وہ میں ہی تو تھا۔ بیگم جھٹ بولی: اچھا وہ تم تھے۔ جبھی تو میں کہہ رہی تھی کہ یہ اتنے ٹیڑھے ٹیڑھے کیوں اڑ رہے ہیں۔ :eek:
 
1- آپ کی کفیت میں ہم تو سلگتے ہی رہتے ہیں کیوں سلگائیں تمھیں کافی عرصے سے ہے اس کی خاص وجہ
( میری آل ٹائم فیورٹ غزل ہے جو فیورٹ گائیکہ شاہدہ پروین نے خوب گائی ہے)
میر ی بھی آل ٹائم فیورٹ غزل ہے لیکن کیفیت میں کافی عرصے سے اسکی موجودگی کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔۔۔بس ایک ایک دفعہ لکھا تھا اس کے بعد اپ ڈیٹ کرنا بھول گیا
2- آپ کو فلم بنانے کا موقعہ ملے تومحفل کے کس ممبر ہیرو لیں گے؟
دلچسپ سوال ہے (ویسے آپ ہیروئن کا بھی پوچھ سکتے تھے;))۔۔۔ہیرو کے حوالے سے تو آپ بھی کسی سے کم نہیں لگ رہے۔ہنستی مسکراتی آپکی یہ تصویر زبردست ہے :)
3- آپ کا پسندیدہ مزاح نگار کون ہے؟
مشتاق احمد یوسفی صاحب
4- اکثر کیا گنکناتے ہیں؟
بیشمار گیت ہیں، بغیر کسی شعوری کوشش کے از خود زبان پر جاری ہوتے رہتے ہیں اور جب بعد میں سوچتا ہوں تو لاشعور کے اس مکینزم پر حیران ہوتا ہوں کہ کس طرح موجودہ کیفیت اور موڈ کے عین مطابق گیت خودبخود ہونٹوں پر آجاتا ہے (یا پھر شائد یہ کہ گیت کے مطابق موڈ اور کیفیت تبدیل ہوجاتی ہے):)۔ ویسے چند گیت یہ ہیں جو اکثر عود کرتے رہتے ہیں
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے، میں لاکھ جتن کر ہار گئی، لگ جا گلے کہ پھر یہ ملاقات ہو نہ ہو، بھولی بسری چند امیدیں چند فسانے یاد آئے، دور رہ کر نہ کرو بات قریب آجاؤ،سانسوں کی مالا پہ، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے۔۔۔وغیرہ وغیرہ :D
5- آپ کے خیال میں خواتین کون سی تین خوبیاں لازمی ہونی چاہیں؟
جیسا کہ چائے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ لب ریز ہو، لب سوز ہو۔ لب دوز ہو، تو ایسی قطعاّ کوئی بات نہیں ہے۔۔:D بس پروردگار ِ عالم نے خواتین کو فطرت کے اعتبار سےجیسا بنایا ہے اسی فطرت پر قائم ہوں تو بہترین بات ہے۔۔اور اس فطرت میں اتنی خوبصورتی اور گہرائی ہے کہ بیان سے باہر ہے،۔۔۔بس جو خوبیاں زمین میں ہیں، رات میں ہیں، اور کسی ان کہی بات کے ادراک میں ہیں۔۔۔وہی سمجھ لیں
6- آپ کے خیال میں مردوں میں کون سی تین خوبیاں لازمی ہونی چاہیں؟
اس کیلئے بھی یہی بات کہ اپنی فطرت کے مطابق ہوں، اور جو خوبیاں سورج میں ہیں، اور کسی شجرِ سایہ دار میں ہیں۔۔۔کم از کم وہ تو ہوں:)
7- آپ کا موڈ کس بات سے خوشگوار ہوجاتا ہے؟
محبت کا برتاؤ دیکھ کر، کردار کی بلندی دیکھ کر
8- کس بات سے اپ سیٹ ہوجاتے ہیں؟
کمیونیکیشن گیپ سے
9- کیا آپ کو کھانا بنانا آتاہے؟ اگر ہاں تو کون سی چیز اچھی بنا لیتے ہیں؟
میری بیگم کا قولِ فیصل یہ ہے کہ مجھے صرف لُچ تلنا آتا ہے۔۔۔:D
10- آپ کا فیورٹ ٹی وی پروگرام کون سا ہے؟
ڈسکوری چینل، نیشنل جیوگرافک اور بی بی سی کی اسی نوعیت کی ڈاکیومنٹریز۔۔۔

 

نایاب

لائبریرین
محترم محمود غزنوی بھائی
بہت خوب مفصل تجزیہ
چند لفظوں میں کہہ دی پوری داستان
بس پروردگار ِ عالم نے خواتین کو فطرت کے اعتبار سےجیسا بنایا ہے اسی فطرت پر قائم ہوں تو بہترین بات ہے۔۔اور اس فطرت میں اتنی خوبصورتی اور گہرائی ہے کہ بیان سے باہر ہے،۔۔۔ بس جو خوبیاں زمین میں ہیں، رات میں ہیں، اور کسی ان کہی بات کے ادراک میں ہیں۔۔
 
Top